Drawer trigger

آیت،تصویر اور رنگ

آیت،تصویر اور رنگ

آیت،تصویر اور رنگ

اشاعت کا سال :

2004

مقام اشاعت :

کراچی پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

آیت،تصویر اور رنگ

قرآن حکیم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا اور اس کی تعلیمات پرعمل کرنا انسان کی دنیوی اور اخروی کامیابی کا واحد ذریعہ ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ بچپن سے ہم قرآنی ثقافت کو بچوں کے ذہنوں میں پروان چڑھائیں اور ان کی زندگی کو شروع ہی سے قرآنی آداب کے رنگ میں رنگ دیں قبل اس کے کہ ان کے خالی ذہنوں میں فساد کا بیج بو دیا جائے کیونکہ بقول امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام بچوں کا دل خالی ذہن کی طرح ہوتا ہے، جو اس میں ڈالا جائے اسے قبول کر لیتا ہے۔

لہذا چھوٹی عمر میں بچوں کو قرآن مجید سے مانوس کردینا بہت ضروری ہے۔

تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھوٹے بچوں کو اشاروں اور تصاویر کے ذریعے جہاں قرآنی آیات با آسانی حفظ کرائی جاسکتی ہیں وہاں ان سے حاصل ہونے والے درس کو بھی بہت اچھی طرح ذہن نشیں کرایا جا سکتا ہے۔

طریقۂ استفاده: ا۔ سب سے پہل تصویر دکھا کر اس تصویر کے ذریعے آیت کے معنی اور مفہوم کو ذہن نشیں کرائیں۔ ۲۔ بچے سے کہیں کہ نگین تصویری مطابق خالی تصویر میں رنگ بھریئے۔ ۳۔ اگر بچہ تصویر بنانے کا شوقین ہے تو ڈرائنگ کاپی پر ایک تصویر اور بنائیں۔ ۴- تصویر بنوانے کے بعد قرآنی آیت بھی حفظ کرائیے اور چند روز بعد اس کی تکرا بھی کراتے رہیں۔ ۵۔ بہت پیار سے قرآنی آیات کا احترام کرنے کی تاکید کریں اور اس کا طریقہ بھی بیان کریں۔