Drawer trigger

اسلامی جنرل نالج

اسلامی جنرل نالج

اسلامی جنرل نالج

اشاعت کا سال :

2002

مقام اشاعت :

لکھنؤ ہندوستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

اسلامی جنرل نالج

عصر حاضر جو ارتقاء پذیر اور مصروف ترین دور ہے جس میں اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جائیں جس کے سبب جنرل نالج کی سیکڑوں کتابئیں منصۂ شہود پر آئیں اور کافی مقبول ہوئیں مگر اردو زبان میں ایسا اسلامی لٹریچر کمیاب ہے جو نوجوانوں کے لیے عصری تقاضوں کو پیش نظر اور موجودہ وقت کی اہمیت اور زندگی کی مصروفیات کے ملحوظ رکھتے ہوئے مختصر اور جدید طرز پر تیار کیا گیا ہو۔

پیش نظر کتاب اسی ضرورت پر صدائے لبیک ہے جس کے ذریعہ نوجوان بآسانی معارف اسلامی سے آشنا ہوسکیں گے۔ زیر نظر کتاب دینی مدارس کے طلّاب اور ان عوام الناس کی جو معلومات کے متلاشی رہتے ہیں ایک اہم ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ اس کتاب میں علم دین کے مختلف شعبوں مثلاً قرآنیات، تفسیر، علم قرأت، حدیث، فقہ، علم کلام کے علاوہ طب، فلسفہ، سائنس، منطق، تاریخ، جغرافیہ وغیرہ سے متعلق وہ تمام ضروری معلومات یکجا کردی گئی ہے جس کی ہم ایک ہوشمند طالب علم سے توقع رکھتے ہیں۔