Drawer trigger

مجموعۃ رسائل علامہ طباطبائی(ره)

مجموعۃ رسائل علامہ طباطبائی(ره)

مجموعۃ رسائل علامہ طباطبائی(ره)

اشاعت کا سال :

2018

مقام اشاعت :

حیدرآباد، سند پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

مجموعۃ رسائل علامہ طباطبائی(ره)

علامہ طباطبائی علیہ الرحمہ جیسی عالم و عارف اور شہرۂ آفاق شخصیت سے کون واقف نہیں؛ عالم اسلام کی بہت ہی کم شخصیات ایسی ہیں جو ایک ہی وقت میں مختلف علوم میں یدطولیٰ رکھتی تھیں، علامہ کی ذات موجودہ صدی میں ان افراد میں سرفہرست ہے۔ آپ کی تفسیر "المیزان" کا چرچا دانگ عالم میں ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جسے قرآن مجید کی مختلف تفاسیر سے شغف تو ہو لیکن وہ آپ سے اور آپ کے قلمِ بے بدل سے نکلی تفسیر سے واقف نہ ہو البتہ علامہ کے قلم سے اس تفسیر کے علاوہ بھی بہت سے رَسائل اور مقالات نکلے ہیں جن میں عمیق فلسفی، کلامی، عرفانی اور دینی ابحاث پیش کی گئی ہیں۔ یہ رسائل اپنے اختصار کے باوجود بھی نہایت جامع اور طالبان علم کے لیے بے حد مفید ہیں۔ یہ تمام رسائل و مقالے فارسی یا عربی زبان میں ہیں۔

پیش نظر کتاب انھی چند رسائل کا اردو ترجمہ ہے جس میں علامہ کے چار مقالات "علم الامام، وحی، اعجاز و معجزہ، علیؑ و فلسفۂ الٰہی" شامل ہیں۔ مترجم جناب سید سبطین علی نقوی امروہوی نے اس کا ترجمہ بڑی ہی عرق ریزی کے ساتھ انجام دیا ہے پروردگار موصوف کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور مزید ایسی کتابوں کو منصۂ شہود پر لانے کی توفیق عطا فرمائے۔