Drawer trigger

معرفت نفس(تفسیر المیزان کے آئینہ میں)

معرفت نفس(تفسیر المیزان کے آئینہ میں)

معرفت نفس(تفسیر المیزان کے آئینہ میں)

ایڈیشن نمبر :

1

اشاعت کا سال :

2016

مقام اشاعت :

نئی دہلی ۔ ہندوستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

معرفت نفس(تفسیر المیزان کے آئینہ میں)

خالق نہج البلاغہ نے دین کا تعارف اس انداز سے کرایا ہے "اول الدين معرفته"دین کی ابتداء اللہ کی معرفت سے ہے۔ دین کی معرفت کا پہلا زینہ پروردگار عالم کی معرفت ہے کیوں کہ جس طرح کائنات و مخلوقات کی ابتداء ذات واجب سے ہے اسی طرح سے دین کا آغاز بھی اسی کی معرفت کے ساتھ ہونا چاہیئے اور حدیث میں آیا ہے کہ جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔

گویا انسان کو دینی معرفت حاصل کرنے کے لئے اپنے نفس کی معرفت لازم و ضروری ہے۔ یعنی انسان کی خودی کی شناخت، رب العالمین کی شناخت کا مقدمہ ہے۔

انسان کی شخصیت کے دو پہلو ہیں: ۔ ایک مادی و جسمانی پہلو اور دسرا روحی و معنوی پہلو۔

کتاب حاضر معرفت نفس کے سلسلے میں علامہ طباطبائی نے انسان کے دوسرے پہلو یعنی انسان کے روحی و معنوی پہلو کی شناخت اور اس کے تعارف کے سلسلہ میں آیات الہیہ و احادیث طیبہ سے سہارا لیا ہے اور اسی پہلو پرعلمی و فلسفی بحث کی ہے۔

خودی کی شناخت یا نفس کی معرفت کی اہمیت وعظمت یوں ہے کہ اس انسان مختلف مراحل ومنازل اور درجات وطبقات کا حامل ہے اور اس کی شناخت و معرفت پیچیده و دشوار ہے۔

نفس کے ہر مرتبہ و مرحلہ کو کشف کرنے کے لئے مخصوص راه و رسم اور معین راز و رمز ہے جن کو طے کئے بنا نتیجے تک رسائی ناممکن ہے جو کبھی تفکر و تدبر، کبھی مطالعہ و تحقیق، کبھی عبودیت و عبادت اور کبھی تقویت ایمان سے حاصل ہوتے ہیں۔

یہ سب کچھ اس انسان کے وجود ذیجود کی عظمت کو بیان کرتا ہے جو کمال مطلق اور جمال حق کا آئینہ دار ہے۔

زیر نظر کتاب به عنوان "معرفت نفس" صاحب تفسیر المیزان حضرت آیت اللہ محمد حسین طباطبائی طاب ثراہ کی عظیم تفسیر "المیزان" میں بیان شده خودشناسی و خداشناسی کے مطالب کا خلاصہ و عصارہ ہے جسے عالم خبیر محقق بصیر، مترجم شہیر حجت الاسلام آقای حمید رضامظاهری سیف نے نہایت عرق ریزی و جانفشانی کے بعد تالیف کیا ہے۔

یہ کتاب فارسی زبان میں تھی جس سے اردو داں طبقہ استفادہ نہیں کر سکتا تھا۔ خدا بھلا کرے کہنہ مشق مترجم حجة الاسلام مولانا سید نذرامام نقوی کا کہ انھوں نے عدیم الفرصتی و پیرانہ سالی کے باوجود اسے زیور اردو سے آراستہ کر کے اردو داں حضرات کے استفادہ کے قابل بنادیا ہے۔

ولایت فاؤنڈیشن نے اس وقیع کتاب کو طباعت کے بعد سالکان سیر و سلوک و راہیان معرفت نفس کی خدمت میں پیش کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔