Drawer trigger

مؤلفین غدیر(برصغیر)

مؤلفین غدیر(برصغیر)

مؤلفین غدیر(برصغیر)

اشاعت کا سال :

2012

مقام اشاعت :

نئی دہلی ہندوستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

مؤلفین غدیر(برصغیر)

واقعۂ غدیر خم تاریخ اسلام کا وہ مستند و معتبر واقعہ ہے جس کا ذکر ہر صدی کے علماء نے بڑے اہتمام سے اپنی تالیفات میں کیا ہے اور ارباب علم و دانش کی ایک بڑی تعداد نے اس موضوع پر مستقل کتابیں تحریر کی ہیں۔ اگر چہ اس واقعہ کی قولی و کتبی ترویج سرزمین عراق و ایران پر زیادہ ہوئی مگر علمائے عراق و ایران کے شانہ بہ شانہ علمائے برصغیر نے بھی اپنے گرانقدرعلمی شہ پاروں کے ذریعہ واقعہ غدیر کی تشہیر میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی مگر افسوس کہ ہندوستان میں ابھی تک ان علماء کی علمی خدمات کا تحقیقی جائز نہیں لیا گیا۔

پیش نظر کتاب میں مؤلفین غدیر کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ہے تاکہ نسلِ نو ان یادگار خدمات سے آگاہی حاصل کر سکے۔

کتاب کی تالیف میں معتبر منابع و ماخذ کا سہارا لیا گیا ہے منظومات کے سلسلے میں ماہنامہ اصلاح کے ولایت امیرالمؤمنین نمبر اور کتاب غدیر تنظیم المکاتب لکھنؤ سے استفادہ کیا گیا ہے اسکے علاوہ مختلف شہروں کے کتب خانوں اور علمی شخصیات سے رجوع کیا گیا ہے اور معلومات حاصل کی گئی ہے۔

کتاب کو الف، باء کے اعتبار سے دو حصوں میں مرتب کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ نثری تخلیقات سے متعلق اور دوسرا حصہ منظومات سے متعلق ہے۔