Drawer trigger

اثبات الامامت

اثبات الامامت

اثبات الامامت

ایڈیشن نمبر :

5

اشاعت کا سال :

1976

مقام اشاعت :

سرگودھا پاکستان

جلدوں کی تعداد :

1

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

اثبات الامامت

اربابِ بصیرت پر مخفی نہیں ہے کہ قدیم الایام سے جو مسئلہ ہمارے اور دوسری اسلامی برادری کے درمیان اختلافات کی آماجگاہ اور محور نزاع بنا ہوا ہے وہ ہے مسئلۂ امامت، اسلام کے اندر کسی قاعدۂ دینی پر اس طرح تلوار نہیں کھینچی گئی جس طرح ہر زمانے میں امامت پر کھینچی گئی ہے۔

اگرچہ اس موضوع پر متعدد مفید کتابیں موجود ہیں اور بفضلہ اردو زبان کا دامن اس سے مالامال ہے مگر بااین همه ایک ایسی کتاب کی کمی تھی جو صغیر الحجم ہونے کے ساتھ ہی جامع بھی ہو اور اس مسئلہ کے تمام پہلوؤں پر حاوی ہو اور اس میں ہر قسم کے قاری بالخصوص نئی پَود کی ذہنی سطح کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہو، اور یہ کتاب اس کمی کو مکمل طریقے سے پورا کرتی ہے اور بالخصوص مندرجہ ذیل اہم سوالات کا جواب پیش کرتی ہے:

۱. کیا نبی کے بعد کسی خلیفہ و امام کی ضرورت بھی ہے یا نہیں؟

۲. بصورت ضرورت آیا امام کا نصب و تقرّر خالق کے ذمہ ہے یا مخلوق کے؟

۳. دونوں صورتوں میں آیا اس تقرّر کا وجوب عقلی ہے یا سمعی؟

۴. تقرّر کے وجوب کی صورت میں کیا مسئلۂ امامت اصول دین میں داخل ہے یا فروع دین میں شامل ہے؟

۵. امام کے لیے کون سے شرائط لازم ہیں اور اس کے لیے کن صفات کا حامل ہونا ضروری ہے؟

۶. معصوم، اعلم اور اشجع غرض کہ ہر لحاظ سے افضل ہونا ضروری ہے یا نہیں؟

یہ اور اس طرح کے مزید عمیق سوالات کے جوابات یہ کتاب فراہم کرتی ہے، ضرور مطالعہ فرمائیں۔