آداب تلاوت قرآن

آداب تلاوت قرآن

آداب تلاوت قرآن

Publish number :

1

Publication year :

2000

Publish location :

کراچی پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

آداب تلاوت قرآن

پیغمبر اکرمﷺ اور ائمۂ معصومینؑ کے ارشادات کے مطابق جہاں قرآن کریم کی تلاوت کے بارے میں تاکید کی گئی ہے ساتھ ہی "آدابِ تلاوتِ قرآن" کی پابندی کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ان آداب کا خیال رکھنا جہاں قاری کے حصے میں زیادہ ثواب کا باعث ہے وہاں اسے قرآن کے انتہائی مقصد یعنی قرآن کریم کے معانی کو سمجھنے کے بعد اس پر عمل کرنے کے قریب بھی کرتا ہے۔

یہ آداب حضور اکرم اور ائمہ معصومینؑ کے ارشادات میں بڑی وسعت کے ساتھ بیان ہوئے ہیں، یہ کتاب جو آپ کے پیش نظر ہے اس میں زیادہ سے زیادہ "آدابِ تلاوتِ قرآن" عام عام قارئین قرآن کے لیے بیان کیے گئے ہیں جو خصوصاً نوجوانوں کے لیے سادہ اور سلیس زبان میں ہے، ان آداب کے بیان میں ایک خاص ترتیب کا خیال رکھا گیا ہے، اس کے مصنف آقائے ابوالفضل علامی میانجی ہیں جس کا اردو ترجمہ جناب سید ذوالفقار علی زیدی نے نہایت سلیس انداز میں کیا ہے۔

اس کتاب کو ایک اور چیز جو خاص بناتی ہے اسکے حصۂ دوم میں قرآنی سورتوں کے خواص کا ذکر ہے جسمیں تمام قرآنی سورتوں کے خواص بیان کیے گئے ہیں یعنی آداب تلاوت قرآن کے ساتھ ہی قرآن مجید کے سوروں کے جو خواص ہیں اس کا بھی علم قاری کو حاصل ہوتا ہے ضروری مطالعہ فرمائیں۔