المشیخۃ من مَن لا یحضرہ الفقیہ
(0 پسندیدگی)
المشیخۃ من مَن لا یحضرہ الفقیہ
پیش نظر کتاب، کتب اربعہ میں سے اہم کتاب "من لا یحضرہ الفقیہ" کی اسانید کی تحقیق۔"من لا یحضرہ الفقیہ" شیخ صدوق علیہ الرحمه کی اہم کتب بلکہ شیعہ حدیثی منابع کی سب سے اہم کتاب شمار کی جاتی ہے۔ ہمارے یہاں عوام الناس کو بنیادی کتب سے آشنائی نہیں ہے اور خصوصاً شیعہ علم حدیث کے میدان میں اردو زبان میں تالیفات و تصنیفات کا فقدان ہے۔ حال ہی میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے جو کہ ایک خوش آیند خبر ہے۔ اس بنا پر اس کتاب کو دیکھ کر کافی خوشی محسوس ہوئی کہ اپنے موضوع کے اعتبار سے یہ ایک بہت عمدہ اقدام ہے۔المشیخہ الفقیہ شیخ صدوق علیہ الرحمه کی کتاب "من لا یحضرہ الفقیہ" کی جلد چہارم کا حصہ ہے جس میں انھوں نے ان کتب تک اپنی اسانید دی ہیں جن سے انھوں نے اس کتاب میں احادیث لی ہیں۔
المشیخہ کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے شیخ صدوق علیہ الرحمه کی کتاب "من لا یحضرہ الفقیہ" میں موجود احادیث کی اسنادی چھان بین کرنا ممکن ہے۔اس کتاب میں مشیخہ الفقیہ کی اسناد کا جائزہ لیا گیا ہے ان کی صحت و سقم کا حکم لگایا گیا ہے اور اس کی علت بھی بیان کی ہے۔یہ حاشیئے ان محققین کے لیے مفید ہیں جو رجال سے یا حدیث کی پَرَکھ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔



