تحفۃ العوام

تحفۃ العوام

تحفۃ العوام

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

تحفۃ العوام

دینی مسائل، اعمال اور ادعیۂ ماثورہ پر مشتمل بہت سی مفید کتابیں اردو زبان میں لکھی گئیں اور ایک حد تک متداول و مقبول بھی رہیں لیکن جو پائیدار مقبولیت اور برقرار شہرت "تحفۃ العوام" نے حاصل کی وہ اپنی مثال آپ ہی ہے۔

خدا جانے کہ کتاب مذکور ابتداً حاجی حسن علی اعلیٰ اللہ  مقامہ نے کس خلوص کامل اور کس جذبۂ اخلاص اور کس سچی لگن سے کیسی مبارک اور نیک ساعت میں لکھی تھی کہ دنیائے شیعیت نے اس کو ہاتھوں ہاتھ لیا، نہ کوئی گھر اس سے خالی رہا نہ کوئی شخص اس سے ناواقف رہا، قرآن کریم کے ساتھ اس کتاب کا بھی ہر گھر میں موجود ہونا ضروری سمجھا جاتا رہا اور قرآن کریم کے ساتھ ساتھ اس کتاب کا بھی بچوں اور بچیوں کو پڑھانا معمول رہا، جیسی یہ کتاب مقبول عام ہوئی کوئی کتاب ایسی مقبول نہیں ہوئی۔

اس قبولیتِ بے مثال کا سبب ایک مؤلفِ مرحوم کا خلوص اور دوسری طرف اس کتاب کی ہمہ گیر افادیت ہے، حاجتمندوں کی جو زیادہ سے زیادہ ضرورتیں اس ایک کتاب سے پوری ہوجاتی ہیں وہ اس کتاب کے سوا کسی اور کتاب سے پوری نہیں ہوتیں بلکہ مختلف اور متعدد کتابیں درکار ہوتی ہیں۔

"جدید تحفۃ العوام مقبول" جو اس وقت آپ کے پیش نظر ہے وسعتِ مضامین کے اعتبار سے ایک بیش بہا دینی ذخیرہ اور شرعی خزینہ ہے جو عوام ہی کے لیے نہیں بلکہ خواص کے لیے بھی از بس مفید اور کار آمد ہے اس لیے اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔