المجتبى من السنن (المشهور بسنن النسائی)، ج ۱ تا ۳

المجتبى من السنن (المشهور بسنن النسائی)، ج ۱ تا ۳

المجتبى من السنن (المشهور بسنن النسائی)، ج ۱ تا ۳

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

المجتبى من السنن (المشهور بسنن النسائی)، ج ۱ تا ۳

المجتبى من السنن (المشهور بسنن النسائی)، تألیف ابوعبدالرحمن احمد بن شعیب بن على نسائى (215-303ق)،«السنن الصغرى»، «المجتبى» و «المجتنى» اس کتاب کے دوسرے نام ہیں۔

سُنن نسائی (اردو) : پیش نظرکتاب اہل سنت وجماعت کے نزدیک حدیث کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک اہم کتاب سنن نسائی  کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب کی بیشتر حدیثیں قابل حجّت وعمل ہیں ، البتہ بعض حدیثیں ضعیف ہیں۔ اس کتاب کو بعض مغاربہ نے حسن ترتیب، طریق استدلال، صحت نقل، توضیح ابہامات اور بیان علل کے پیش نظر تمام کتب ستہ پر ترجیح دی ہیں۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسلامی اکادمی لاہور نے مزید اضافات کے ساتھ اسکی طباعت کا ارادہ کیا ہے، اس سے قبل یہ کتاب علامہ وحید الزماں کے ترجمہ اور مفید حواشی کے ساتھ شائع ہوچکی ہے۔ اگر کتاب میں تحقیق وتخریج کی خدمت پیش کردی جاتی تو اسکی افادیت مزید بڑھ جاتی ۔ بہر حال تین ضخیم جلدوں میں (5764) احادیث پرمشتمل یہ کتاب طالبان علوم نبوت کیلئے ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِجاں بنانے کی توفیق دے۔آمین!

موجودہ دور میں جہاں خود ساختہ قصے کہانیاں، بے سروپا نا ول و افسانے ہاتھوں ہاتھ لیے جا رہے ہیں وہیں احادیث سے محبت کا ذوق دم توڑ رہا ہے اسی کمی کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی اکادمی نے صحاح ستہ میں معتبر مقام رکھنے والی کتاب ’سنن نسائی‘ کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔ اس کتاب کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہم قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ حسن ترتیب، طریق استدلال، صحت نقل، توضیح ابہامات اور بیان علل کے پیش نظر بعض مغاربہ نے اس کو تمام صحاح ستہ پر اولیت دی ہے۔ اس سے قبل یہ کتاب علامہ وحید الزماں کے نہایت سلیس ترجمہ اور بریکٹوں میں تشریح کے علاوہ مفید حواشی کےساتھ شائع ہوچکی ہے۔ لیکن اس کتاب میں کچھ مزید اضافہ جات کے ساتھ ہدیہ قارئین کیا جا رہا ہے۔ کتاب کے شروع میں امام نسائی اور نواب وحید الزماں کے حالات و خدمات بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔

علامہ سیوطی فرماتے ہیں کہ ذخیرہ احادیث میں یہ بہترین نصنیف ہے۔ اس سے قبل ایسی کتاب موجود نہ تھی۔ علامہ سخاوی فرماتے ہیں : بعض علما سنن نسائی کو روایت و درایت کے اعتبار سے صحیح بخاری سے افضل گردانتے ہیں۔ ابن رشید تحریر کرتے ہیں۔ جس قدر کتب حدیث سنن کے انداز پر مرتب کی گئی ہیں، ان میں سے سنن نسائی صفات کے اعتبار سے جامع تر تصنیف ہے کیونکہ امام نسائی نے امام بخاری اور امام مسلم کے انداز کو مجتمع کر دیا ہے۔