Drawer trigger

خصائص امیرالمؤمنینؑ-امتیازات علوی

خصائص امیرالمؤمنینؑ-امتیازات علوی

خصائص امیرالمؤمنینؑ-امتیازات علوی

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

خصائص امیرالمؤمنینؑ-امتیازات علوی

حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام جوکہ پیغمبراسلام کے زیرسایہ پروان چڑھے اورآپ کے حقیقی جانشین بھی ہیں،ایک ممتازاوربے مثال شخصیت کے مالک ہیں جس کا اعتراف تمام مسلمان و غیرمسلمان دانشمندوں نے اس اندازسے کیاہے کہ آپ کی ذات والاصفات کے فضائل ومناقب کاذکرکرناایک ناممکن امرہے۔

پیغبراسلام کابھی ارشادگرامی ہے کہ اے علی اگردریاروشنائی بن جائے،سارے درخت قلم بن جائیں سارے انسان مل کرلکھیں اورگروہ جن ھساب کریں توبھی تمہا۔رے فضائل وکمال کو شمارنہین کرسکتے۔پھر بھی  اگردریاکے سارے پانی کوجمع نہیں کرستے تم کم ازکم پیاس توبجھالینی چاہئے،اس ہدف کو مدنظررکھ کر کتاب ہذا''خصائص امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہم السلام '' انہیں کاوشوں کاثمرہ ہے جسے حافظ امام ابوعبدالرحمن احمدابن شعیب نسائی نے تیسری صدی ہجری میں تالیف اورجناب سیدشاہدحسین رضوی ہندی نے اس کا ترجمہ کیا  ہے۔ اس کتاب کا ایک اور اردو ترجمہ صائم چشتی نے بھی کیا ہے۔

خَصائصُ أمیرالمؤمنین علی بن أبی طالب (ع)، ابو عبد الرحمن احمد بن شعیب نسائی (متوفی 303 ھ) کی تالیف ہے جو اہل سنت کے بزرگ عالم، محدث اور کتاب السنن کے مؤلف ہیں۔ یہ کتاب امیرالمؤمنین علی (ع) کے مناقب اور فضائل کے بارے میں لکھی گئی ہے۔ نسائی نے اس کتاب میں حضرت علیؑ  کے اسلام لانے، رسول اللہ کے نزدیک ان کی منزلت و مقام، ان سے قرابت اور ان کی ازواج اور اولاد کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

نسائی اہل سنت کے ان موثق چھ افراد میں سے ہیں جنہوں نے کتاب السنن کے نام سے کتابیں لکھی ہیں۔

یہ کتاب اہل سنت کے بزرگ عالم دین کی تالیف ہونے کی وجہ سے ایک مخصوص مقام و منزلت کی حامل ہے۔ ان کی ایک اور کتاب مسند علی بن ابی طالب بھی ہے۔

نسائی عمر کے آخری حصے میں دمشق گئے۔ اس سفر میں انھوں نے وہاں کے لوگوں میں انحراف کا مشاہدہ کیا تو انھوں نے اس کتاب کے ذریعے وہاں کے لوگوں کی ہدایت کا ارادہ کیا۔ جب ان سے معاویہ بن ابو سفیان کی فضیلت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب میں کہا: میں رسول اللہ کی اس حدیث: خدا اس کے پیٹ کو کبھی سیر نہ کرے، کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔ لوگوں نے یہ سن کر جامع مسجد میں بہت زیادہ زد و کوب کیا اور انھیں مکہ جانے کو کہا۔ وہ اس مار پیٹ کی وجہ سے مریض ہو گئے اور انھیں اسی بیماری کی حالت میں مکہ لے جایا گیا جہاں اسی مار پیٹ کی وجہ سے وہ مکہ میں جانبحق ہوگئے۔

نسائی نے اس کتاب میں امام علی کے خصائص میں سے پہلے مسلم کے عنوان سے مجموعی طور پر 188 روایات ذکر کی ہیں۔ پھر اسکے بعد دسیوں احادیث دیگر خصوصیات جیسے حدیث ثقلین، طیر، رایت، منزلت، کساء، غدیر، سد ابواب ذکر کی ہیں۔