Drawer trigger

حکومتِ مہدی علیہ السلام (ظہور سے پہلے اور ظہور کے بعد)

حکومتِ مہدی علیہ السلام (ظہور سے پہلے اور ظہور کے بعد)

حکومتِ مہدی علیہ السلام (ظہور سے پہلے اور ظہور کے بعد)

اشاعت کا سال :

2008

مقام اشاعت :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

حکومتِ مہدی علیہ السلام (ظہور سے پہلے اور ظہور کے بعد)

"چشم‌اندازی به حکومت مهدی" یہ کتاب نجم الدین طبسی کی قلمی کاوش ہے جس میں امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے نظام حکومت اور طرز قیادت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اور جس میں امام زمانہ کے ظہور سے قبل کے حالات سے لے کر آپ کی کیفیتِ شہادت تک متعدد معلومات پر مشتمل ہے۔

کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے۔اور اس میں ظہور سے قبل اور بعد کے اخلاقی، سیاسی، اقتصادی حالات پر مؤلف نے اس انداز سے گفتگو کی ہے کہ طرزِ تحریر آسان، اسلوب بیان سادہ و رواں، نتیجہ خیز اور عام فہم ہے۔

یہ کتاب ان معنوں میں بھی اہم ہے کیونکہ عالم امکان میں ایک عالمگیر طاقت کے طہور سے متعلق تشویش و اضطراب، جستجو وتلاش کی کیفیت پائی جاتی ہے اب اس عالمی حاکم کا نام جو بھی دنیا رکھ لے لیکن اس کی حقیقت کا کوئی بھی منکر نہیں ہے۔

خود مؤلف کا اپنی اس کتاب کے بارے میں کہنا ہے کہ " اگرچہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے متعلق گوناں گوں مباحث، جیسے طول عمر کا راز، فلسفۂ غیبت، عوامل ظہور وغیرہ بیان ہوچکے ہیں لیکن قیام کی کیفیت، حکومتی پروگرام و طریقۂ کار، طرزِ سربراہی و حکمرانی پر شیانانِ شان تحقیق نہیں ہوئی ہے اس وجہ سے میں نے عزم کرلیا کہ اس میدان میں بھی تحقیق لازم ہے"۔

ادارۂ منہاج الصالحین کی جانب سے شائع ہونے والی اس کتاب کو اردو کے قالب میں شیخ اخلاق حسین پکھناروی نے ڈھالا ہے جب کہ نظر ثانی کی زحمت ریاض حسین جعفری نے اٹھائی ہے البتہ نظر ثانی کرنے والے کی ذمہ داری مزید اہم ہوتی ہے کہ وہ جملوں کی بندش اور عبارت کو فارسی زدگی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے اگرچہ کوشش کی گئی ہوگی مگر اب بھی عبارت میں فارسی بندشیں عبارت کی راونی میں مخل ہیں۔