احکام النساء

احکام النساء

احکام النساء

Publication year :

2010

Publish location :

کراچی پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

احکام النساء

صدرِ اسلام میں اصحابِ پیغمبرﷺ کے ساتھ صحابیاتِ پیغمبرﷺ کی ایک طویل فہرست اور ان کے حالاتِ زندگی تاریخ کا ایک حصہ ہیں جو آج کی خواتین کو دینداری، دین فہمی اور دینی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں دعوت عمل دیتی ہے۔

یہ ترجمہ رسالۂ احکام النساء تصنیف جناب شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ ہے جو احکام اور مسائلِ شریعت پر مشتمل ہے اس کتاب میں طہارت سے کتاب دیات تک مؤمنات و مکلفات کے مسائل کا تذکرہ موجود ہےجسے عربی سے اردو زبان میں سید محمد صاحب نے ترجمہ کیا ہے اور نئے قالب اور جدید دور کی زبان میں باب العلم والتحقیق کے محققین نے ڈھالا ہے۔

أحكام النساء، تألیف شيخ مفيد، ابوعبدالله محمد بن محمد بن نعمان (336 - 413 هجرى)، جو چوتھی صدی ہجری میں شیعہ فقہا اور راویوں کے درمیان ایک ممتاز شخصیت میں سے ہے۔

شیخ مفید نے یہ کتاب بزرگ خاتون اور سید جلیل القدر، سید مرتضیٰ کی والدہ اور سید رضی کی والدہ، فاطمہ، حسین بن احمد بن حسن ناصر كبير کی بیٹی کی درخواست پر لکھی ہے۔

انہوں نے شیخ مفیدؒ سے خواتین کے مسائل کے بارے میں ایک مختصر اور جامع کتاب لکھنے کو کہا، جسے شیخ مفیدؒ نے قبول کیا اور یہ کتاب لکھی۔

یہ کتاب خواتین کے احکام کے بارے میں ہے اور ان سے متعلق شرعی مسائل کو اس میں بیان کیا گیا ہے،شیخ مفیدؒ نے اس کتاب میں عقائد کو بھی اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے، پھر انہوں نے فقہی مسائل کو،کتابِ  طہارت سے لیکر  کتاب دیت تک یعنی ، فقہ کے تمام ابواب جو خواتین سے متعلق ہیں کو ذکر کیا ہے۔

آپ کے سامنے جو کتاب ہے اسے دارالعلم کے محققین نے جدید پیرائے میں اور دور حاضر کے فقہاء کے فتاوا کے مطابق پیش کرنے اسے اور بہتر بنا دیا ہے۔