ازدواج در اسلام
ازدواج در اسلام
Author :
Publisher :
Publish number :
2
Publication year :
1998
Publish location :
لاہور پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
ازدواج در اسلام
پیش نظر کتاب ان لوگوں کی خدمت میں ہے جو یہ جاننا چاہتے ہیں کہ خاندانی نظام کے لیے اسلام نے کون سے حیات بخش اور سعادت آفریں اصول وضع کیے ہیں۔ ان لوگوں کے نام جو خاندانی نظام کے بارے میں اسلام کے مستحکم و لچکدار، عمیق اور پرکشش نظام العمل سے بہرہ مند ہونا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے جو آئین الہیہ پر عمل کر کے خود کو اور اپنے افراد خاندان کو ایسے انسانوں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جن کو آسمانی انسان کہا جاسکے اور جنھیں زمین پر بسنے والے فرشتوں کا نام دیا جاسکے۔
یہ ہدیہ ان لوگوں کی نذر ہے جو اپنے رشتہ داروں اور اپنے دور و قریب کے متعلقین کو استقامت فکر، فضیلتِ اخلاق اور کردار کی درستی کا کوئی تحفہ دنیا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کی خدمت میں جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لاۓ ہوۓ اصولوں کی برکت سے اپنے خاندان کو علوی و فاطمی خاندان کی طرح نشو و نما دینا چاہتے ہوں اور اس طرح اس عظیم اسلامی معاشرہ کی صلاح وفلاح کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں جو ان خاندانی اکائیوں سے مل کر بنتا ہے۔
اور بالآخر یہ کتاب ایسے تمام اشخاص کے لیے ہے جواسلام کواپنی خاندانی اور داخلی زندگی کا ضابطہ بنانا چاہتے ہیں۔ اور تقویٰ اور انسانی شرافت کے ساتھ اور طہارت و پاکیزگی کے ساتھ اس دنیا ے رخصت ہونا چا ہتے ہیں۔