الحج

الحج

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

الحج

حج دین اسلام کا ایک اہم رکن ہے جو زندگی میں صرف ایک مرتبہ واجب ہوتا ہے اور وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ انسان میں مصارف حج برداشت کرنے کی استطاعت ہو، قرآن مجید اور روایات میں حج کے لیے کافی تاکید کی گئی ہے جو کوگ استطاعت کے باوجود حج نہیں کرتے یا اس سلسلے میں تاخیر سے کام لیتے ہیں ان کے لیے قیامت میں دردناک عذاب ہے اور دوجہان کی رسوائی ہے۔

پیش نظر کتاب کو عمرہ اور حج کے ارکان کی ترتیب کے پیش نظر مرتب کیا گیا ہے، واجبات کے ساتھ مستحبات اور دعاؤں کا ذکر کیا گیا ہے تاکہ محترم حاجی حضرات کو مطالب کی تلاش میں ورق گردانی نہ کرنی پڑے۔

یہ کتاب اس سے پہلے صرف آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج آقائے سید ابوالقاسم الموسوی الخوئی طاب ثراہ کے فتوؤں پر مشتمل تھی اب اس میں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج آقائے سید علی الحسینی السیستانی مدظلہ العالی کے فتوؤں کو بھی شامل کرکے شائع کیا گیا۔