اہل بیتؑ حَلّال مشکلات(کل الحلول عند آل الرسول)

اہل بیتؑ حَلّال مشکلات(کل الحلول عند آل الرسول)

اہل بیتؑ حَلّال مشکلات(کل الحلول عند آل الرسول)

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

اہل بیتؑ حَلّال مشکلات(کل الحلول عند آل الرسول)

ڈاکٹر محمد تیجانی سماوی دور حاضر میں دنیائے تشیع کی ایک جانی پہچانی شحصیت کا نام ہے۔ دینی اور دنیوی دونوں علوم سے آراستہ اس شخصیت نے خود سے راہ حق و حقیقت کی جستجو کی خاردار وادی میں قدم رکھا اور منزل حق تک پہنچ کر دم لیا۔ آج یہ عظیم شیعہ مبلغ اور بے مثل صاحب قلم اپنی بے دریغ کاوش اور بے مثال جہاد لسان و قلم کے ذریعہ پوری دنیا کو مکتب اہل بیت(ع) کی حقانیت سے روشناس کرانے میں ہمہ تن سرگرم عمل ہے۔ تیونس نام کے ایک اسلامی افریقی ملک کے باشندہ ڈاکٹر تیجانی نے اب تک دنیا کے بہت سے ملکوں کا دورہ کیا اور ہزاروں بھٹکےہوئے افراد کو صراط مستقیم کی ہدایت کی ہے۔ ان کی کئی کتابیں ” پھر میں ہدایت پاگیا “، ” میں بھی سچوں کے ساتھ ہوجاؤں “، ” شیعہ ہی اہل سنت ہیں“، دنیا کی بہت سی اہم زبانوں میں عربی سے ترجمہ ہوکر شائع ہوچکی ہیں بلکہ ایک ایک کتاب کے دس دس اور بیس بیس ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ قارئین کرام، اس وقت جو کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے اس کا اصل نام” کل الحلول عند آل الرسول“ ہے،  یہ کتاب اپنے اسلوب کے اعتبار سے بقیہ کتابوں سے جدا ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں اغیار کے معائب پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے مسلک میں پیش آنے والی بعض چیزوں پر بھی اس طرح قلم چلایا ہے جیسے جراح کسی پھوڑے کا آپریشن کرتا ہے اور اس کا علاج کرتا ہےسطحی نقطہ نظر سے ان کی بعض تحریریں سخت ہیں اور مترجم ان میں اپنی رائے محفوظ رکھتا ہے۔ لیکن اس میں وہ مفید مطالب بھی ہیں جن کا گہری نظر سے مطالعہ پوری ملت اسلامیہ کو راہ صواب سے ہمکنار کرسکتا ہے ۔ حقائق کتنے ہی تلخ ہوں ہمیں ان کا اعتراف کرنا ہی چاہئے ۔ بہر حال مجموعی طور سے یہ کتاب مصنف کی جرات و ہمت کی پوری عکاسی کرتی ہے۔ خداوند عالم ہم کو راہ حق کی معرفت اور اس پر مضبوطی سے گامزن رہنے کی توفیق عطا فرمائے، اس کتاب کا مطالعہ از حد ضروری و لازمی ہے۔