فلسفۂ حجاب

فلسفۂ حجاب

فلسفۂ حجاب

Publish number :

3

Publication year :

1993

Publish location :

کراچی پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

فلسفۂ حجاب

کتنے دکھ کی بات ہے کہ لادین حلقوں نے ہماری نوجوان نسل کے فکری خلاء کو ہم سے پہلے بھانپ لیا اوراس کے احساسات سے غلط فائدہ اٹھایا۔ انھوں نے دلنشیں طرزِ بیان کے ذریعے گمراہ کن نظریات کو اس کے دل ودماغ پر مرتسم کردیا جس کے نتیجے میں وہ فکری اور اخلاقی طور دیوالیہ ہوگئی لیکن خدا کا شکر ہے کہ دینی بیداری اوراسلامی تشخص کے جذبے کے تحت ہماری نوجوان نسل حقائق دین کو سمجھنے کے لیے جس جوش و خروش کا اظہار کر رہی ہے اس کے پیش نظر ہر دانشور یہ محسوس کر رہا ہے کہ یہ نسل مذہبی معلومات حاصل کرنے کے لیے آج پہلے سے زیادہ آمادہ ہے۔ ان حالات میں "پردہ" کے مسئلے پر جدید فکرو نظر کی حامل پیش نظر کتاب کا یہی مقصد ہے کہ پردے کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اوراسلامی نظریے کی طرف نئی نسل کی فکری رہنمائی کرنے کی کوشش کی جائے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ نا محرم مرد سے عورت کے پردے کا ضروری ہونا اسلام کے اہم مسائل میں سے ہے۔ خود قرآن کریم میں اس کے متعلق صراحت پائی جاتی ہے۔ عورت کا اپنے بدن کو غیر مرد سے چھپانا پردے کے لازم ہونے کی علامت ہے۔ اسی طرح اجنبی مرد اور عورت کی باہمی غلوت کا ناجائز ہونا بھی پردے کی تائید کرتا ہے۔