Drawer trigger

جزیرہ خضرا ممکنہ حالاتِ مُثَلّثِ برمودا

جزیرہ خضرا ممکنہ حالاتِ مُثَلّثِ برمودا

جزیرہ خضرا ممکنہ حالاتِ مُثَلّثِ برمودا

ایڈیشن نمبر :

2

اشاعت کا سال :

1989

مقام اشاعت :

جھنگ پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

جزیرہ خضرا ممکنہ حالاتِ مُثَلّثِ برمودا

حضرت امام العصر قائم آل محمد علیہ السلام کا وجود ذیجود اہل اسلام و ایمان کے لیے ایک نعمت عظمیٰ ہے حضرات علمائے اعلام نے ہر زمانے میں وجود غیبتِ امام العصرؑ کو بدلائل ثابت کیا ہے اور مبسوط کتب تحریر کی ہیں امام العصرؑ اولادِ علیؑ و فاطمہؑ سے ہیں آپ پیدا ہوچکے ہیں اور بحکم خدا ہماری نظروں سے غائب ہیں جب حکم بارئ تعالیٰ ہوگا ظہور فرمائیں گے اور دین اسلام کو روئے زمین پر غالب فرمائیں گے، اس زمانۂ غیبت میں تمام مؤمنن نہ صرف زیارت امام زمانہؑ کے متمنی ہیں اور ان کی دلی خواہش ہے کہ امام علیہ السلام سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہوں تاکہ معرفت میں اضافہ ہوتا رہے، جس قدر کتب امام زمانہؑ سے متعلق نشر کی گئی ہیں وہ آپ کے حالات اور طویل غیبت کی وجہ سے عشر عشیر بھی نہیں ہیں۔

اسے حادثاتی اتفاق یا اتفاقی حادثہ کہہ لیجیئے کہ عؤصر حاضر کے محقق سائنسدانوں کو مثلث برمودا سے سابقہ پڑگیا اور ثلث برمودا کی تحقیق میں قدم اٹھنے لگے، مثلث برمودا کے متعلق کتابیں لکھی گئیں رسالہ جات نکالے گئے اور مقالے لکھے گئے جو تمام کے تمام عالمی روزناموں میں شائع ہوتے رہے۔

جزیرۂ خضراء کے نام سے زیر نظر کتاب کی تحقیقی بنیاد عصر حاضر کے موجودہ قرائن اور تاریخی شواہد کو اس طرح مثلثِ برمودا پر منطبق کیا گیا ہے کہ مثلث برمودا ہی جزیرۂ خضراء ہے یا جزیرۂ خضراء کا جدید نام مثلث برمودا ہے، یہ کتاب انتہائی نادرۂ روزگار اور بیش بہا کتاب ہے جو اپنے موضوع کے اعتبار سے تمام دیگر کتب سے ممتاز اور بے نظیر ہے۔