ارادے

ايک بچہ-: جواں ہو کے ميں خو ب محنت کروں گا تجارت کروں گا -تجارت کروں گا دوسرا-: ميں مفلس مريضوں کي خدمت کروں گا بنوں گا طبيب اور طبابت کروں گا تيسرا-: ميں انجينئر ي ميں مشقت کروں گا مشينوں کي ہر دم مرمت کروں گا چوتھا-: ميں قانون پڑھنے ميں محنت کروں گا عدالت ميں جا کر وکالت کروں گا پانچواں-: خدا اور نبي کي اطاعت کروں گا فقط اپنے مذہب کي خدمت کروں گا چھٹا-: ہوائي جہازوں کي خدمت کروں گا زمانے کي سير و سياحت کروں گا ساتواں-: برائي کو دنيا سے رخصت کروں گا ميں منصف بنوں گا عدالت کروں گا آٹھواں-: ميں پيدا زمانے کي دولت کروں گا زمانے ميں پھر عيش و عشرت کروں گا نواں-: نہ سستي کروں گا نہ عشرت کروں گا بنوں گا کسان اور زراعت کروں گا دسواں-: ميں پيدا کچھ ايسي لياقت کروں گا گورنر بنوں گا- حکومت کروں گا گيارھواں-: ميں مزدور کي طرح محنت کروں گا اور ابنائے انساں کي خدمت کروں گا منبع:tebyan.net