يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے
يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے
0 Vote
23 View
يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے نہيں ہے پرائي ہمارے لئے ہے يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے ہميں اس خدائي ميں ہے کا م کرنا بہت کا م کرنا بڑا نام کرنا يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے سکھاتے ہيں يہ شہر آباد ہونا اور آپس ميں مل جل کے دل شاد ہونا يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے يہ باغ اس لئے ہيں کہ پھرنے کو جائيں پھلوں اور پھولوں سے ہم لطف اٹھائيں يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے کھلے مدرسے ہيں کہ ان ميں پڑھيں ہم ترقي کے رستے پہ آگے بڑھيں ہم يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے کيا فتح ہم نے ہوائي فضا کو ہوائي جہازوں سے چيرا ہوا کو يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے سمند رپہ بھي ہے حکومت ہماري جہازوں ميں ہے بند طاقت ہماري يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے ہميں دم مشقت کا بھر تے ہيں جاکر بيابان آباد کرتے ہيں جا کر يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے بہت عمريں محنت ميں برباد کي ہيں يہ ريليں تب انساں نے ايجاد کي ہيں يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے زميں اس لئے ہے کہ کھيتي کريں ہم مشقت کريں پيٹ اپنا بھريں ہم يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے منبع:tebyan.net






