قیامت کی ضرورت
قیامت کی ضرورت
0 Vote
75 View
قیامت کی ضرورت قیامت <زَعَم الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اٴَنْ لَنْ یُبْعَثُوْا قُلْ بَلٰی وَ رَبِّی لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبِّوٴُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ وَ ذٰلِکَ عَلَی اللهِ یَسِیْرٌ>[1] ”کافروں کا خیال یہ ھے کہ یہ لوگ دوبارہ نہ اٹھا ئے جائیں گے (اے رسول) تم کہہ دو، وھاں اپنے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھا ئے جاوٴ گے پھر جو جو کام تم کرتے رھے اس بارے میں تم کو ضرور بتادیا جائے گا اور یہ تو خدا پر آسان ھے“ <قُلِ اَللهُ یَحْیِیْکُمْ ثُمَّ یُمِیْتُکُمْ ثُمَّ یَجْمَعُکُمْ اِلٰی یَوْمِ القِیَامَةِ لَا رَیْبَ فِیْہِ>[2] ”(اے رسول )تم کہہ دو کہ خدا ھی تم کو زندہ (پیدا)کرتا ھے اوروھی تم کو مارتا ھے پھر وھی تم کو قیامت کے دن جس (کے هونے)میں کسی طرح کا شک نھیں“ مقدمہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ الحمد لله رب العالمین والصلوٰة و السلام علی خیرخلقہ محمد وآلہ الطیبین الطاھرین۔ یہ وہ عظیم اسلام ھے جس نے اپنے احکامات و تکالیف نوع بشریت کے حوالے کئے ھیں اور اپنے تمام احکامات میں یا تو کسی فعل کو طلب کیا ھے یا اس فعل کے ترک کرنے کے لئے کھا ھے اسی طرح اپنے تمام اھداف و مقاصد میں جتنے بھی رابطے پائے جاتے ھیں چاھے اس شخص کامعاشرہ سے رابطہ هو یا معاشرہ کا افراد سے رابطہ هو یا ان تمام کا حکومت سے رابطہ هو یا حکومت کا اپنے تمام شعبہ جات سے رابطہ هو، اس کے بعد (ان تمام رابطوں سے بڑھ کر)انسان کا اپنے پروردگار سے رابطہ کس طریقہ سے هو یا کس طریقہ سے خدا کی عبادت کی جائے اور اس کا تقرب حاصل کیا جا سکے۔ اس ھمیشہ باقی رہنے والے ا سلام نے اپنی تمام تر تعلیمات احکام،فرائض اور نظم و ضبط کے باوجود کیااس نے ایک مسلمان کو عملی میدان میں آزادی کا اختیار دیا ھے؟کہ اگر وہ چاھے تو عمل کرے اور نہ چاھے تو عمل نہ کرے؟ یا اس کو ملزَم اور مجبور کر دیا گیا کہ احکامات و تکالیف پر ھر حال میں عمل کرے اور کسی بھی صورت میں ان سے غفلت نہ کرے، کیونکہ اگر ان فرائض و احکام کی مخالفت کرے گا تو مستحق عقاب هوگا ،۔ اور جب ایک مسلمان کے لئے ان تمام احکام پر مکمل طریقہ سے عمل کرنا ضروری ھے، تو کیا صرف ان مخالفتوں پر عذاب وعقوبت هوگی جس کا علم حاکم وقت کو هوجائے اور وہ اس کے لئے قانون کے معین شدہ عقوبت کو اس پر جاری کرے اور بس؟ لیکن وہ جرائم اور مخالفتیں جو مخفی طورپر انجام پاتی ھیں تو اس صورت میں تو کسی حاکم کو معلوم نھیں هوتا تو کیا ان مخالفتوں پر کوئی عقاب نھیں هوگا؟! تو اس بارے میں کیا نظریہ ھے جس میں مخالفت اور قانون شکنی پر کوئی بھی دیکھنے والا نھیں هوتا تاکہ اس کو اس کے جرائم کی سزا دلاسکے، لہٰذا یہ بات ثابت هوجاتی ھے کہ یہ خدا کے اوامر واحکامات کی مخالفت ھے مثلاً انسان کا نمازنہ پڑھنا یا روزہ نہ رکھنا۔ اور جن مخالفتوں پر مجرم پر حد جاری هوتی ھے یا اس کو دیت دینا پڑتی ھے تو کیا ان میں خداوندعالم کا حق بھی هوتا ھے ”جس پر قانون وضعی کی اصطلاح میںعام حق کا اطلاق هوتا ھے“ یا فقط مجرم پر حد جاری هونے سے مجرم بالکل بری الذمہ هوجاتا ھے؟ اور یہ مسلمان جو خدا کی خلوص کے ساتھ اطاعت کرتا ھے اور بہت سی لذات وشهوات اور رغبات کو اپنی اوپر حرام کرتا ھے تاکہ خدا کے احکام کی پابندی کرتے هوئے اس کا تقرب حاصل کرے ، جیسا روزہ دار جس کو بھوک وپیاس کا احساس هوتا ھے لیکن خدا کی اطاعت میں روزہ بجالاتا ھے، یا جس طرح کوئی سامان کا بیچنے والا اگر وہ چاھے تو کم تول سکتا ھے یا کسی چیز میں ملاوٹ کرسکتا ھے ، لیکن خدا کی اطاعت کی خاطر یہ کام نھیں کرتا، یا اسی طرح کی دوسری مثالیں، جن میں انسان مخفی طریقہ سے کوئی حرام کام کرسکتا ھے لیکن خدا کی رضا کے پیش نظر اس کو انجام نھیں دے سکتا۔ چنانچہ یہ مسلمان جو اپنے نفس پر اتنی چیز وں کو صرف خدا کی خوشنودی کے لئے حرام قرار دیتا ھے، تو کیا اس کا ثمر ہ صرف یہ ھے کہ اس نے خدا کی اطاعت کرلی اور بس ، مرحبا،! یعنی اس کے بعد کوئی ثواب وجزا نھیں، یا اس کے بعد انسان کے لئے اس کا معاوضہ ملے گا جو اس نے اس دنیا میں رہ کر بہت سی چیزوں سے پرھیز کیا ھے اس کے بدلہ میں اس کو روزقیامت اتنااجر ملے گا کہ اس کا کوئی گھاٹا نھیں هوگا، بلکہ اس کا بدلہ کھیں زیادہ ملے گا ۔ اور جبکہ اس کو یہ معلوم ھے کہ اس کو ان تمام چیزوں کے بدلے میں اتنا سب کچھ ملے گا تو وہ یہ کام اطمینان اور سکون کے ساتھ انجام دے سکتا ھے ، اور اس راہ میں آنے والی تمام روکاٹوں کا مقابلہ کرنے کےلئے دلی طور پر آمادہ رھے گا۔ اور جب یہ بدلہ صحیح ھے جیسا کہ ھم نے ابھی اشارہ کیا تو یہ کب هوگا اور کس طرح؟ تو پھر ضروری ھے کہ انسان اپنی زندگی گذارنے کے بعد اس منزل پر پہنچے جھاں اس کو اطاعت کے بدلے میں انعام واکرام ملے اور معصیت نافرمانی کے بدلے میں عقوبت و عذاب ملے۔ تو پھر انسان کے مرنے کے بعد ایک ایسے دن کا آنا ضروری ھے کہ جب اس کوحساب اور قضاوت کے لئے دوبارہ زندہ کیا جائے تاکہ معلوم هوجائے کہ یہ شخص اپنے گذشتہ کاموں کی بنا پر مستحق ثواب وجزا ھے یا مستحق عذاب وسزا۔ لیکن یھاں پر پهونچنے کے بعد یہ سوال پیدا هوتا ھے کہ کیا یہ سب ممکن ھے؟ اور اس کی کیا دلیل ھے؟ اور کیا کوئی عقلمند انسان اس بات کو قبول کرسکتا ھے کہ وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جاسکتا ھے؟ تا کہ اس کا حساب وکتاب هوسکے اور اس کے ثواب وعذاب کے بارے میں طے کیا جاسکے؟! قارئین کرام ! ھم نے انھیں تمام باتوں کی تفصیل بیان کرنے کے لئے اس حصہ کو مرتب دیا ھے تاکہ ھم اپنے قارئین کے سامنے ان مسائل کی تھوڑی تفصیل بیان کریں، البتہ ھم مطالب کو آسان عبارت میں بیان کرنے کی کوشش کریں گے او رفلسفی اور دقیق اصطلاحوں سے پرھیز کریں گے تاکہ مطالب کماحقہ آپ حضرات تک پهونچ سکیں، اور آپ حضرات کی فکر روشن هوجائے۔ ھمیں امید ھے کہ ان صفحات میں اپنے مقصد کو کما حقہ آپ تک پهونچائیں اور پیچیدہ مسائل کی توضیح وتفسیر بیان کریںتاکہ آپ حضرات تک اسلامی حقائق پهونچ جائیں۔ اوریہ بات بھی عرض کردینا ضروری ھے کہ: ھمارے قارئین کرام ھم سے یہ چاھیں (جبکہ ھم اصول دین کی اس اھم اصل (قیامت) کے بارے میں گفتگو کریں گے) کہ آپ کی بحث صرف عقلی هونی چاہئے تاکہ نقض وبررسی کی جاسکے اور وہ بھی فلسفی روش کے مطابق تاکہ اس میں قبول کرنے یا نہ کرنے کا اختیار هو۔ لیکن حقیقت یہ ھے کہ ھم یھاں پر ایک دوسرا طریقہ اختیار کررھے ھیں جو آپ کی خواہش سے تھوڑا مختلف ھے۔ کیونکہ ھم دیکھتے ھیں کہ کلی طور پر قیامت کا مسئلہ ھمارے عقیدہ اور شریعت اسلام کی حدود میں ھے، لہٰذا ھمارے لئے ضروری ھے کہ پھلے ھم قرآن کریم سے کوئی نظریہ اوردلائل پیش کریں اور اس کے بعد قبول کرنے یا نہ کرنے کا اختیارآپ لوگوں کوهوگا یا اس پر اشکال کا بھی اختیار هوگا، لہٰذا ھم اسی روش کو اختیار کرتے ھیں۔ چنانچہ اس چیز کو ماننے میں کوئی عقلی قباحت نھیں ھے بلکہ یہ تو منطق صحیح کا نتیجہ ھے جس کو ھر شخص قبول کرتا ھے اور اسی عقل کے ذریعہ انسان آہستہ آہستہ اپنے ایمان کو پختہ کرتا ھے او ر اس کو ھر اعتبار سے اپنے لئے مشعل راہ قرار دیتا ھے۔ اورھم خداوندعالم پر ایمان رکھتے ھیں کہ وھی ھماراخالق اور ایجاد کرنے والا ھے، جبکہ اس ایمان پر عقل کے علاوہ اور کوئی دلیل نھیں ھے۔[3] اسی طرح ھم خدا وندعالم پر ایمان رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کو عادل مانتے ھیں جو ھر طرح کی هواء نفسی، جھوٹ، ظلم اور برے قصد سے پاک و پاکیزہ ھے۔ [4] اسی طرح خدا کے ایمان کے ساتھ ساتھ ھم نبوت عامہ (گذشتہ انبیاء کی نبوت) اور نبوت خاتم (نبوت حضرت محمد مصفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) پر بھی ایمان رکھتے ھیں[5] کیونکہ یہ ایمان کے تینوں مراحل ایسے ھیں جو پھلے مرحلہ پر موقوف ھیں اور انھیں تینوں مراحل کی بنا پر ایک دوسرے مرحلہ کی نوبت آتی ھے جس کو قیامت کھا جاتا ھے، کیونکہ جب پھلے مرتبہ میں خدائے خالق وعادل پر ایمان رکھتے ھیں تو دوسری منزل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمپر ایمان رکھنا ضروری ھے اور تیسرے مرحلہ میں خداکی نازل کردہ کتاب (قرآن کریم) پر ایمان رکھنا ضروری هوجائے گا، توپھر تعجب کی کوئی بات نھیں کہ اس سلسلہ میں ان احادیث نبوی پر بھی عمل کریں جو خدا کی طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمپر وحی نازل هوئی ھیں۔ ان تمام باتوں کے باوجود ھم اس موضوع کو بیان کرنے میں صرف عقلی دلائل وبرھان پر ھی اکتفاء نھیں کریں گے بلکہ ھم یہ بھی بیان کریں گے کہ آیا عقلی طور پر قیامت کا وجود ممکن ھے یا محال؟ اور کیا عقل قیامت کے وجود کا تصور کرسکتی ھے یا نھیں؟ اور کیا یہ عقیدہ کے ساتھ ھم آہنگ بھی ھے یا نھیں ، خلاصہ یہ کہ وجود قیامت کو ثابت کرنے کے لئے قرآن واحادیث اور عقلی دلائل کی روشنی میں بغیر افرادط وتفریط کے حق کو بیان کریں گے۔ خداوندعالم کا قول صادق اور سچا ھے جیسا کہ ارشاد هوتا ھے: < اللهُ لاَإِلَہَ إِلاَّ هو لَیَجْمَعَنَّکُمْ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ لاَرَیْبَ فِیہِ وَمَنْ اٴَصْدَقُ مِنْ اللهِ حَدِیثًا>[6] ”کوئی خدا نھیں سوائے اس کے وہ تم کو قیامت کے دن جس میں ذرا بھی شک نھیں ضرور راکھٹا کرے گا اور خدا سے بڑھ کر بات میں کون سچا هوگا“ < وَیَقُولُونَ مَتَی ہَذَا الْوَعْدُ إِنْ کُنتُمْ صَادِقِینَ ۔ قُلْ لَکُمْ مِیعَادُ یَوْمٍ لاَتَسْتَاٴْخِرُونَ عَنْہُ سَاعَةً وَلاَتَسْتَقْدِمُونَ >[7] ”اور (الٹے) کہتے ھیں کہ اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے هو تو (آخر)یہ (قیامت کا) وعدہ کب (پورا) هوگا، (اے رسول ) تم ان سے کہہ دو کہ تم لوگوں کے واسطے ایک خاص دن کی میعاد مقرر ھے کہ نہ تم اس سے ایک گھڑی پیچھے رہ سکتے هو اور نہ آگے ھی بڑھ سکتے هو۔“ < یَوْمَ تَجِدُ کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ مِنْ خَیْرٍ مُحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ >[8] ”اور( اس دن کو یادرکھو) جس دن ھر شخص جو کچھ اس نے (دنیا میں) نیکی کی ھے اور جو کچھ برائی کی ھے اس کو موجود پائے گا“ < یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اٴَخِیہِ . وَاٴُمِّہِ وَاٴَبِیہِ . وَصَاحِبَتِہِ وَبَنِیہِ . لِکُلِّ امْرِءٍ مِنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاٴْنٌ یُغْنِیہِ . وُجُوہٌ یَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ . ضَاحِکَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ . وَوُجُوہٌ یَوْمَئِذٍ عَلَیْہَا غَبَرَةٌ . تَرْہَقُہَا قَتَرَةٌ>[9] ”اس دن (قیامت) آدمی اپنے بھائی اپنی ماں اور اپنے باپ اور اپنے لڑکوں سے بھاگے گا اس دن ھر شخص (اپنی نجات) کی )ایسی فکر میں هوگا جو اس کے (مشغول هونے کے )لئے کافی هو، بہت سے چھرے تو اس دن چمکتے هونگے خنداں شادمان (یھی نیکوکار ھیں) اور بہت سے چھرے ایسے هوں گے جن پر گرد پڑی هوگی اس پر سیاھی چھائی هوئی هوگی (اور یھی کفار بدکار ھیں)“ وآخر دعونا ان الحمد لله رب العالمین محمد حسن آل یاسین کاظمین، عراق -------- قیامت کی ضرورت جو شخص موضوع قیامت پر گفتگو کرنا چاھے ،تو اس کے لئے ضروری ھے کہ سب سے پھلے مر حلے میں ”قیامت“ کو غیر تفصیلی طور سے ثابت کرے تاکہ اس کی ضرورت اور اس کے یقینی هونے پرعقیدہ رکھے ،نیز اس ضرورت اور یقینی هونے کے اسباب کو تلاش کرے اور اس کی ضرورت پر دینی دلائل قائم کرے۔ اور جب اس ضرورت(معاد) کو انسان دلیل و برھان سے ثابت کر لیتاھے تو ایک دوسری بحث کا آغاز هوتا ھے: کہ اس معاد کی جزئیات کیا کیا ھیں، کیونکہ ضرورت معاد وہ بنیادی مسئلہ ھے کہ جس کے بغیر جزئیات معاد کے بارے میں بحث کرنا فضول ھے۔ کیونکہ انسان کسی ٹھوس نتیجہ تک نھیں پهونچ سکتا مگر یہ کہ تدریجی طور پر اس طرح کہ بعد والا مرحلہ پھلے والے مرحلے سے مر تبط هو اور ان کے درمیان ایک مستحکم رابطہ هو جس کے ذریعہ حقائق سے پردہ اٹھ جائے اور حقیقت واضح هوجائے : ۱۔کیا خدا وند عالم امر و نھی کرتا ھے؟ ھمارے لحاظ سے ھر عقل مند انسان اس بات کو سمجھتا ھے کہ خدا وند عالم نے امر و نھی کیا ھے ،کیونکہ انھیں اوامر نواھی کے عظیم مجموعہ کو شریعت اسلام کھا جاتاھے ، اور اگر ھم قرآن مجید پر ایک طائرانہ نظر ڈالیں تو اس بات کی دلیل آسانی سے مل سکتی ھے: جیسا کہ ارشاد خدا وند عالم هوتا ھے: <اَقِیْمُوْالصَّلوٰةَ وَاٴَتُوا الزَّکٰاةَ>[10] ”پا بندی سے نماز اداکرو اور زکوةدیا کرو“ <کُتِبَ عَلَیْکُمْ الصِّیَامَ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ >[11] ”روزہ رکھنا جس طرح تم سے پھلے لوگوں پر فرض تھا اسی طرح تم پر بھی فرض کیا گیا ۔“ <وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ> [12] ”اور لوگوں پر واجب ھے کہ محض خدا کے لئے خانہ کعبہ کا حج کریں“ <وَاعْلَمُوْااَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیءٍ فَاِنَّ لِلّٰہِ خُمُسَہُ>[13] ”اور جان لو کہ جو کچھ تم (مال لڑکر)لوٹو ان میں کا پانچواں حصہ مخصوص خدا “ <جَاھِدُوْا فِی اللهِ حَقَّ جِھَادِہِ >[14] ”جو حق جھاد کرنے کا ھے خدا کی راہ میں جھاد کرو “ <اَحَلَّ اللهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبَوٰ>[15] ”حالانکہ خرید وفروخت کو خدا نے حلال اور سود کو حرام قرار دیا “ <اٴِنَّ اللهَ یَاٴمُرُ بِا لْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ وَاٴِیْتَا یٴِ ذِی الْقُربٰی وَ یَنْھٰی عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْکَرِ وَ الْبَغْیِ>[16] ”اس میں شک نھیں کہ خدا انصا ف اور(لوگوں کے ساتھ)نیکی کرنے اور قرابت داروں کو (کچھ)دینے کا حکم کرتا ھے اور بدکاری اور ناشایستہ حرکتوں اور سر کشی کرنے سے منع کرتا ھے“ <لاَ یَغْتَبْ بَعْضُکُمْ بَعْضاً>[17] ”نہ تم میں سے ایک دوسرے کی غیبت کرے“ <لاَ تَجَسَّسُوا>[18] ”ایک دوسرے کے مال کی ٹوہ میں نہ رھا کرو“ <اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکِذْبَ الَّذِیْنَ لَا یُوٴْ مِنُوْنَ بِاٴَیٰاتِ اللهِ>[19] ”بہتان تو بس وھی لوگ باندھا کرتے ھیں جو خدا کی آیتوں پر ایمان نھیں رکھتے۔“ <اٴِجْتَنِبُوْا کَثِیراً مِنَ الظَّنِّ>[20] ”بہت سے گمان (بد )سے بچے رهو“ <وَیْلٌ لِلْمُطَفِّفِیْنَ>[21] ”ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی خرابی ھے“ ان کے علاوہ اور دیگر آیات کریمہ ھیں جن میں خدا وندا عالم کی طرف سے امر و نھی بیان هوئے ھیں۔ لہٰذااس وقت ھم یہ بات یقین کے ساتھ کہہ سکتے ھیں کہ خدا وند عالم نے امر و نھی کیا ھے ۔ ۲۔کیا یہ اوامر و نواھی الزامی هوتے ھیںیا ارشادی؟ یہ مسئلہ علم اصول فقہ میں تفصیلی طور پر ثابت هو چکا ھے جس کا خلاصہ یہ ھے کہ جو چیز وجوب پر دلالت کرے اور وجوب میں ظاھر بھی هو اگر مستحب پر دلالت کرنے والے قرینہ سے خالی هو، اس کو امر کھا جاتا ھے،اورحکم عقل کے ذریعہ اس کا وجوب هوتا ھے کیونکہ عبد پر مولا کے حکم کی اطاعت کرنا ضروری ھے اور مولا جس کام کا ارادہ کرلے اس کو انجام دینے کے لئے حرکت کرنا ضروری ھے تاکہ عبودیت و مالکیت کا حق ادا هو سکے۔ جس طرح مسئلہ نھی کا خلاصہ تھا: نھی بھی الزام پر دلالت کر نے میں امر کی طرح هوتی ھے اور حرمت میں ظاھر هوتی ھے اور جب صیغہ نھی کسی ایسے شخص سے صادر هو جس کی اطاعت واجب ھے تو اس مولیٰ کی وجوب اطاعت ،و حرمت نا فرمانی عقلی طور پر ثابت هونے کا تقاضا یہ ھے کہ جس کام سے مولیٰ منع فرمائے اس کو انجام دینا جائز نھیں ھے،،[22] اور کیونکر مذکورہ مطلب صحیح نہ هو ، جبکہ خدا وند عالم ارشاد فرماتا ھے: <مَا اٴَتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھَا کُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا>[23] ”جو تم کو رسول دیں وہ لے لیا کرو اور جس سے منع کریں اس سے باز رهو“ <فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اٴَمْرِہِ اٴَنْ تُصِیْبَھُمْ فِتْنَةٌ اٴَوْ یُصِیْبَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ>[24] ”جو لوگ اس کے حکم کی مخالفت کرتے ھیں ان کو اس بات سے ڈرتے رہنا چاہئے کہ(مبادا) ان پر کوئی مصیبت آپڑے یا ان پر کوئی درد ناک عذاب نازل هو“ پس ان تما م چیزوں سے ثابت یہ هوا کہ خدا وند عالم کے اوامر و نواھی مکمل طور پر الزامی (ضروری)هوتے ھیں ،اور اس میں کسی کو کوئی اختیار و رخصت نھیں ھے۔ ۳۔اگر کوئی ان اوامر و نواھی کی مخالفت کرے تو؟ جیسا کہ ثابت هو چکا ھے کہ خدا وند عالم نے امر ونھی کیا ھے اور ان اوامر و نواھی پر عمل کرنا ضروری ھے نیز ان کی مخالفت جائز نھیں ھے تو کیا اگر کوئی انسان خدا کے امر و نھی کی مخالفت کرے تو کیا اس پر عقوبت و عذاب (مادی معنی میں)هونا چاہئے یا نھیں ؟یا ان کی مخالفت پر معنوی آثار مرتب هوں گے؟ اس سوال کے جواب میں ھمارے لئے کافی ھے کہ ھم چند قرآنی آیات کا مطالعہ کریںتاکہ خدا وند عالم کی مخالفت کا نتیجہ معلوم هو سکے۔ ارشاد خداوندی هوتا ھے: <وَمَنْ یَزِغْ مِنْھُمْ عَنْ اٴَمْرِنَا نُذِقْہُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِ>[25] ”اور ان میں سے جس نے ھمارے حکم سے انحراف کیا اسے ھم (قیامت میں)جہنم کے عذاب کا مزا چکھائیں گے“ <قُلْ اِنِّی اٴَخَافُ إِنْ عَصَیْتُ رَبِّی عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ>[26] ”(اے رسول)تم کهو کہ اگر میں نافرمانی کروں تو بیشک ایک بڑے (سخت) دن کے عذاب سے ڈرتا هوں“ <وَکَاٴَ یِّنْ مِنْ قَرْیَةٍ عَتَتْ عَنْ اٴَمْرِ رَبِّھَا وَ رُسُلِہِ فَحَاسَبْنَاھَا حِسَاباً شَدِیْداً وَعَذَّبْنَاہَاعَذَاباً نُکْراً>[27] ”اور بہت سے بستیوں (والے)نے اپنے پروردگار اور اس کے رسولوں کے حکم سے سر کشی کی تو ھم نے ان کا بڑی سختی سے حساب لیا اور انھیں بُرے عذاب کی سزا دی“ <ماَ سَئَلَکَکُمْ فِی سَقَرَ قَالُوْا لَمْ نَکُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ>[28] ”آخر تمھیں دوزخ میں کون سی چیز (گھسیٹ )لائی وہ لوگ کھیں گے کہ ھم نہ تو نماز پڑھا کرتے تھے“ <فَوَیْلٌ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ َیوْمٍ اٴَلِیْمٍ>[29] ”جن لوگوں نے ظلم کیا ان پر درد ناک عذاب سے افسوس ھے“ پس مذکورہ آیات کی روشنی میں یہ بات ثابت هوتی ھے کہ خدا وند عالم کے اوامر و نواھی جس کو شریعت اسلام کھا جاتا ھے؛ کی مخالفت پر (ابدی)عذاب هوتا ھے۔ ۴۔کیا خدا وند عالم کے وعدوعید حقیقی ھیں یا صرف لوگوں کو اطاعت پر تحریک کرنے کے لئے ؟ بعض لوگ یہ کہتے ھیں کہ خدا وند کریم کا قرآن مجیدمیں بار با ر اس بات کا ذکر کرنا کہ انسان کو مرنے کے بعد قیامت میں اٹھا یا جائے گا اور اچھے اعمال کرنے والوں کو بہشت میں اور برے اعمال کرنے والوں کو جہنم میںبھیجا جائے گا،یہ وعد و وعید صرف لوگوں کی ترغیب اور تحریک کے لئے ھیں ۔تاکہ لوگ خدا کی اطاعت کریں اور اس کی نا فرمانی نہ کریں جب کہ در حقیقت ان میں کوئی انعام یا عذاب نھیں ھے گویا اس قول کا کہنے والا یہ عقیدہ رکھتا ھے کہ یہ مادی جسم چونکہ موت کے بعد ختم هو جاتا ھے اور اس کا دوبارہ اپنی حالت پر پلٹنا محال ھے کیونکہ جو چیز ختم هو جاتی ھے دوبارہ واپس نھیں پلٹ سکتی ۔لہٰذامادی معنی کے لحاظ سے انعام و جزا اور عذاب کا تصور ھی نھیں پایا جاتا۔ گویا یہ وعدہ وعید صرف ایک (دھمکی)هوتی ھے جس میں حقیقت کچھ نھیں هوتی۔ جب کہ حقیقت یہ ھے کہ ھم قرآن کریم میں پڑھتے ھیں(اور خدا وند عالم نے قرآن کریم کو عر بی زبان میں واضح طور پر نازل کیا ھے)اور ھم عربی زبان کو جانتے ھیں اور اس کے مورد استعمال نیز اس کے الفاظ کی دلالت سے بھی با خبر ھیں ۔چنانچہ ھم کوئی ایسا جواز نھیں پاتے جس سے الفاظ کو اس کے ظاھر کے خلاف حمل کریں حالانکہ خلاف ظاھر پر دلالت کرنے والے قرینہ سے خالی هو۔ اور جب قرآن مجید میں استعمال شدہ الفاظ کے ذریعہ کسی کو مخاطب کیا گیا هو اور اس میں کوئی ایسا قرینہ بھی نہ هو جس سے اس کی تاویل کی جاسکے تو پھر اس کو اس کے حقیقی معنی میں ھی استعمال کیا جائے گا ،اور ھمیں ذرہ برابر بھی اس کو مجاز ،مبالغہ اور جھوٹے وعدوں پر حمل کرنے کا حق نھیں ھے۔ قارئین کرام ! ھم آپ کے سامنے ایسی آیات قرآنی کو بیان کریںگے جن میں حشر و نشر اور قیامت پر واضح طور پر تائید کی گئی ھے اور ایسی وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ھے جس میں کسی قسم کی تاویل اور تقیید کی کوئی گنجائش نھیں ھے ،اور جن میں ذرہ برابر بھی ھیرا پھیری نھیںکی جاسکتی۔ چنانچہ ارشاد خدا وندی ھے: <کَمَا بَدَاٴَ نَا اٴَوَّلَ خَلْقٍ نُعِیْدُہُ وَعْدًا عَلَیْنَا اٴِنَّا کُنّاَ فَاعِلِیْنَ>[30] ”جس طرح ھم نے (مخلوقات کو)پھلی بار پید ا کیا تھا (اسی طرح)دوبارہ (پیدا )کر چھوڑیں گے(یہ وہ)وعدہ (ھے جس کا کرنا)ھم پر (لازم)ھے اور ھم اسے ضرور کر کے رھیں گے“ <جَعَلَ لَھُمْ اٴَجْلاً لاَرَیْبَ فِیِہِ>[31] ”اس نے ان(کے موت)کی ایک میعاد مقرر کر دی ھے جس میں ذرا بھی شک نھیں “ <وَحَشَرْ نَا ھُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْھُمْ اَحْدًا>[32] ”اور ھم ان سبھوںکو اکٹھا کریں گے تو ان میں سے ایک کو نہ چھوڑیں گے“ < وَوُضِعَ الْکِتَابُ فَتَری الْمُجْرِمِیْنَ مُشْفَقِیْنَ مِمّاَ فِیْہِ وَیَقُوْلُوْنَ یَا وَیْلَتَنَا مَالِ ھٰذَا الْکِتَابِ لَایُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَلَا کَبِیْرَةً اٴِلَّا اٴِحْصَاھَا وَوَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حاَضِرًا وَ لاَ یَظْلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا>[33] ”اور(لوگوں کے اعمال کی)کتاب (سامنے رکھی جائے گی)تو تم گناہگار وں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا)ھے (دیکھ دیکھ کر)سھمے هوئے ھیں اور کہتے جاتے ھیں ھائے ھماری شامت یہ کیسی کتاب ھے کہ نہ چھوٹے ھی گناہ کو بے قلمبند کئے چھوڑتی ھے نہ بڑے گناہ کو اور جو کچھ ان لوگوں نے (دنیامیں) کیا تھا وہ سب (لکھاهوا)موجود پائیں گے اور تیرا پرور دگار کسی پر (ذرہ برابر)ظلم نھیں کرے گا“ <ثُمَّ اٴِنَّکُمْ بَعْدَ ذٰ لِکَ لَمَیِّتُوْنَ ثُمَّ اٴِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَةِ تُبْعَثُوْنَ>[34] ”پھراس کے بعد یقیناً تم سب لوگوں کو( ایک نہ ایک دن) مرنا ھے اس کے بعد قیامت کے دن تم سب کے سب قبروں سے اٹھائے جاوٴگے“ <اٴَفَحَسِبْتُمْ اٴِنَّمَا خَلَقْنَاکُمْ عَبَثاً وَاٴِنَّکُمْ اٴِلَیْنَا لاَ تُرْجَعُوْنَ >[35] ”کیا تم یہ خیال کرتے هو کہ ھم نے تم کو (یونھی ) بیکار پیدا کیا اور یہ کہ تم ھمارے حضور لوٹا کر نھیں لائے جاوٴگے “ <رَبَّنَا اٴِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لاَرَیْبَ فِیْہَ اٴِنَّ اللهَلاَ یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ>[36] ”اے ھمارے پروردگار بیشک تو ایک نہ ایک دن جس کے آنے میں شبہ نھیں لوگوں کو اکٹھا کرے گا(تو ھم پر نظر عنایت رھے)بیشک خدا اپنے وعدے کے خلاف نھیں کرتا “ <یَا مَعْشَرَ الْجِنَّ وَالْاٴِنْسِ اٴلَمْ یَاٴْتِکُمْ رُسُلٌ مِنْکُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْکُمْ آیَاتِیْ وَیُنْذِرُوْنَکُمْ لِقَاءَ یَوْمِکُمْ ھٰذَا قَالُوْا شَھِدْنَا عَلٰی اٴَنْفُسِنَا وَغَرَّتْھُمْ الْحَیَاةُ الدُّنْیَا>[37] ”(پھر ھم پوچھیں گے) کہ کیوںاے گروہ جن و انس کیا تمھارے پا س تم ھی میں کے پیغمبر نھیں آئے جو تم سے ھماری آیتیں بیان کریں اور تمھیں تمھارے اس روز (قیامت)کے پیش آنے سے ڈرائیں، وہ سب عرض کریں گے(بیشک آئے تھے)ھم خود اپنے اوپر آپ اپنے (خلاف) گواھی دیتے ھیں (واقعی)ان کو دنیا کی(چند روزہ)زندگی نے انھیں دھوکے میں ڈال رکھا“ <إِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ کَانَ مِیْقَاتاً>[38] ”بیشک فیصلہ کا دن مقرر ھے“ <ذٰلِکَ الْیَوْمُ الْحَقُّ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَاِلٰی رَبِّہِ مَآبَا>[39] ”وہ دن بر حق ھے تو جو شخص چاھے اپنے پروردگار کی بارگاہ (اپنا) ٹھکانا بنائے“ <وَوُفِّیَتْ کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ وَھُوَ اٴَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ>[40] ”اور جس شخص نے جیسا کیا هو اسے اس کا پوراپورا بدلہ مل جائے گا اور جو کچھ یہ لوگ کرتے ھیں وہ اس سے خوب واقف ھے“ <وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْالاَ تَاٴْ تِیْنَا السَّاعَةُ ،قُلْ بَلٰی وَرَبِّی لَتَاٴْتِیَنَّکُمْ عَالِمِ الْغَیْبِ لاَیَعْزَبُ عَنْہُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوَاتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَلاَ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِکَ وَلاَ اٴَکْبَرُ اِلَّا فِی کِتَابٍ مُبِیْنٍ لَیَجْزِیَ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ اُوٴْلٰئِکَ لَھُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ کَرِیْمٌ>[41] ”اور کفار کہنے لگے کہ ھم پر تو قیا مت آئے گی ھی نھیں (اے رسول)تم کہہ دو ھاں(ھاں)مجھ کو اپنے اس عالم الغیب پروردگار کی قسم ھے جس سے ذرہ برابر(کوئی چیز)نہ آسمان میں چھپی هوئی ھے اور نہ زمین میں کہ قیامت ضرور آئے گی اور ذرہ سے چھوٹی چیز اور ذرہ سے بڑی (غرض جتنی چیزیں ھیں سب )واضح و روشن کتاب(لوح محفوظ)میں محفوظ ھیں تاکہ جن لوگوں نے اچھے کام کئے ان کو خدا جزاء خیر دے، یھی وہ لوگ ھیں جن کے لئے (گناهوں کی)مغفرت اور (بہت ھی)عزت کی روزی ھے “ <وَاٴَقْسَمُوْا بِاللهِ جَھْدَ اٴَیْمَانِھِمْ لاَیَبْعَثُ اللهُ مَنْ یَمُوْتُ بَلٰی وَعْداً عَلَیْہِ حَقًّا وَلٰکِنَّ اٴَکْثَرَ النَّاسِ لاَیَعْلَمُوْنَ لِیُبَیِّنَ لَھُمُ الَّذِیْ یَخْتَلِفُوْنَ فِیْہَ وَلِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْااٴَنَّھُمْ کَانُوْاکَاذِبِیْنَ>[42] ”اور یہ کفار خدا کی جتنی قسمیں ان کے امکان میں تھیں کھا (کر کہتے)ھیں کہ جو شخص مرجاتا ھے پھر اس کو خدا دوبارہ زندہ نھیں کرے گا (اے رسول کہدوکہ)ھاں ضرور ایسا کرے گا)اس پر اپنے وعدہ کی وفا لازم و ضروری ھے مگر بہتیرے آدمی نھیں جانتے ھیں(دوبارہ زندہ کرنا اس لئے ضروری ھے )کہ جن باتوں پر یہ لوگ جھگڑ ا کرتے ھیں انھیں ان کے سامنے صاف و واضح کر دے گا اور تاکہ کفار یہ سمجھ لیں کہ یہ لوگ (دنیامیں)جھوٹے تھے“ <وَمَا اٴَدْرَاکَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ثُمَّ مَا اٴَدْرَاکَ مَایَوْمُ الدِّیْنِ یَوْمَ لاَ تَمْلِکُ نَفْسٌلِنَفْسٍ شَیْئًا وَالْاٴَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِلّٰہِ>[43] ”اور تمھیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیا ھے پھر تمھیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیا چیز ھے، اس دن کوئی شخص کسی کی بھلائی نہ کر سکے گا اور اس دن حکم صرف خدا ھی کا هوگا“ پس نتیجہ بحث یہ هوا : ۱۔خدا وند عالم امر و نھی کرتا ھے۔ ۲۔ اس کے امر ونھی الزامی هوتے ھیں ۔ ۳۔ان اوامر و نواھی کی مخالفت موجب عقوبت هوتی ھے۔ ۴۔اسی عقوبت کے حقیقی (مادی)معنی ھیں اور صرف ڈرانے کے لئے نھیں ھیں ۔ لہٰذاھم کہتے ھیں کہ ان تمام مطالب کے پیش نظر قیامت کا هونا ضروری ھے اور ایک مسلمان پر قیامت کا ایمان رکھنا اس کو ضروری اور قطعی ماننا ضروری ھے۔ اور اسی بات پر مذکورہ تما م آیات دلالت کرتی ھیں، کیونکہ انھیں آیات میں وضاحت کی گئی ھے کہ قیامت وہ چیز ھے ”جس میں کوئی شک نھیں“اور یھی(یوم الحق)ھے جس میں ایک ساعت بھی کم و زیادتی نھیں هو سکتی ،اوراس قیامت کا مقصد حساب و کتاب ھے کیونکہ ھر انسان کو اس کے اعمال کی بنا پر جزا یا سزا دی جائے گی۔ انھیں آیات میں وضاحت کی گئی ھے کہ: < لَایُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَلَا کَبِیْرَةً إلّٰا اٴِحْصَاھَا>[44] ”نہ چھوٹے گناہ کو بے قلمبند کئے چھوڑتی ھے نہ بڑے گناہ کو“ انھی آیات میں موجود ھے: <کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ مِنْ خَیْرٍ مُحْضِرًا وَ مَاعَمِلَتْ مِنْ سُوْءٍ>[45] ”ھر شخص جو کچھ اس نے (دنیامیں ) نیکی کی ھے اور جو کچھ برائی کی ھے اس کو موجود پائے گا“ اور انھیں آیات کی بنا پر مجرمین ”مشفقین مما فیہ“دکھائی دیتے ھیں ۔ پس خدا وند عالم کا وعدہٴ قیامت ”حق “ ھے اور خدا سے زیادہ کون صادق الوعد هو سکتا ھے، اور جولوگ گمان کرتے ھیں: <اٴَنْ لَنْ یَبْعَثُوْا> (وہ مبعوث نھیں کئے جائیں گے)اور کہتے ھیں کہ قیامت نھیں آئے گی وہ کافر اور جھوٹے ھیں۔ <وَیْلٌ یَوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِیْنَ الَّذِیْنَ یُکَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ وَ مَا یُکَذِّبُ بِہِ اِلاَّ کُلَّ مُعْتَدٍاَثِیْمٍ>[46] ”اس دن کو جھٹلانے والوں کی خرابی ھے جو لوگ روز جزا کو جھٹلاتے ھیں حالانکہ اس کو حد سے نکل جانے والے گنہگار کے سوا کوئی جھٹلاتا۔“ اور جب گفتگو اس نتیجہ پر پهونچ چکی ھے تو ضروری ھے (تاکہ بحث کے تمام پھلوٴں پر گفتگو هو جائے )کہ ھم غور و فکر اور یقین کے ساتھ یہ بات طے کر یں قیامت کے دن کیا چیزپلٹائی جائے گی؟ کیا وہ فقط ”روح“ھے جیسا کہ بعض لوگوں کا گمان ھے کہ روح کا جسم میں پلٹنا محال ھے؟ یا فقط”جسم“ھے جیسا کہ جناب جبائی اور ان کے پیر و کار افراد کا نظریہ ھے کیونکہ ان کا نظریہ یہ ھے کہ روح ھی جسم ھے؟ یا جسم کے ساتھ روح بھی جیسا کہ اکثر علماء اسلام کا عقیدہ ھے۔ اس موضوع سے متعلق آیاتِ قرآنی کے سیاق سے ذہن میںاس بات کا تبادر هوتا ھے کہ قیامت میں ایسے زندہ جسم کے ساتھ اٹھا یا جائے گا جو لذتِ نعمت اور دردِ عذا ب درک کر سکے ،یعنی ”جسم کے ساتھ روح“جس میں تمام عضوو تمام صفات و خصوصیات موجود هوں گے۔قرآن مجید کی مذکورہ آیات اپنی تمام وضاحت کے ساتھ اپنے مقصود و معنی کو بیان کرتی ھیں اور کسی بھی طرح کی تاویل و قید سے منزہ ھے ،اور دلالت کے اعتبار سے بھی اتنی واضح ھیں کہ ان میں کسی طرح کی ھیرا پھیری نھیں کی جا سکتی ارشاد خدا وندی ھے: <وَیَوْمَ یُحْشَرُ اٴَعْدَاءُ اللهِ إِلَی النَّارِ فَہُمْ یُوزَعُونَ ۔ حَتَّی إِذَا مَا جَاءُ وْہَا شَہِدَ عَلَیْہِمْ سَمْعُہُمْ وَاٴَبْصَارُہُمْ وَجُلُودُہُمْ بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ۔ وَقَالُوا لِجُلُودِہِمْ لِمَ شَہِدْتُمْ عَلَیْنَا قَالُوا اٴَنطَقَنَا اللهُ الَّذِی اٴَنطَقَ کُلَّ شَیْءٍ وَهو خَلَقَکُمْ اٴَوَّلَ مَرَّةٍ وَإِلَیْہِ تُرْجَعُونَ ۔ وَمَا کُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ اٴَنْ یَشْہَدَ عَلَیْکُمْ سَمْعُکُمْ وَلاَاٴَبْصَارُکُمْ وَلاَجُلُودُکُمْ وَلَکِنْ ظَنَنْتُمْ اٴَنَّ اللهَ لاَیَعْلَمُ کَثِیرًا مِمَّا تَعْمَلُون>[47] ”اور جس دن خدا کے دشمن دوزخ کی طرف ہکائے جائیں گے تو یہ لوگ ترتیب وار کھڑے کئے جائیں گے یھاں تک کہ جب سب کے سب جہنم کے پاس جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے( گوشت پوست) ان کے خلاف ان کے مقابلہ میں ان کی کارستانیوں کی گواھی دیں گے اور یہ لوگ اپنے اعضاء سے کھیں گے کہ تم نے ھمارے خلاف کیوں گواھی دی؟!! تو وہ جواب دیں گے کہ جس خدا نے ھرچیز کو گویا کیا، اس نے ھم کو بھی (اپنے قدرت سے)گویا کیا، اور اسی نے تم کو پھلی بار پیدا کیا تھا اور (آخر)اسی کی طرف لوٹ کرجاوٴ گے اور(تمھاری تو یہ حالت تھی کہ)تم لوگ اس خیال سے (اپنے گناهوں کی)پردا داری بھی تو نھیں کرتے تھے کہ تمھارے کان اور تمھاری آنکھیں اور تمھارے اعضاء تمھارے بر خلاف گواھی دیں گے بلکہ تم اس خیال میں (پھولے هو)تھے کہ خدا کو تمھارے بہت سے کاموں کی خبر ھی نھیں“ <اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلَی اَفْوَاھِھِمْ وَ تُکَلِّمُنَا اَیْدِیْھِمْ وَ تَشْھَدُ اَرْجُلُھُمْ بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ>[48] آج ھم ان کے منھ پر مھر لگا دیں گے اور جو(جو)کارستانیاں یہ لوگ (دنیا میں) کر رھے تھے خود ان کے ھاتھ ھمیں بتا دیں گے اور ان کے پاوٴں گواھی دیں گے“ <إِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِیْھِمْ نَاراً کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُھُمْ بَدَّلْنٰھُمْ جُلُوْدًا غَیْرَھَا لِیَذُوْقُوْا الْعَذَابَ>[49] ”(یاد رھے)کہ جن لوگوں نے ھماری آیتوں سے انکار کیا انھیں ضرورعنقریب جہنم کی آگ میں جھونک دیں گے (اورجب ان کی کھالیں (جل ) جائیں گی تو ھم ان کے لئے دوسری کھالیں بدل کر پیدا کر دیں گے تاکہ وہ اچھی طرح عذاب کا مزہ چکھیں“ <اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَہ بَلٰی قَادِرِیْنَ عَلٰی اَنْ نُّسَوِّیَ بِنَانَہ>[50] ”کیا انسان یہ خیا ل کرتا ھے کہ ھم اس کی ہڈیوں کو بو سیدہ هونے کے بعد (جمع نہ کریں گے ھاں ضرور کریں گے) ھم اس پر قادر ھیں کہ ھم اس کی پور پور درست کریں۔“ قارئین کرام ! مذکورہ آیات کا غور و فکر کے ساتھ تلاوت کرنا اس بات کی طرف واضح اشارہ ھے کہ قیامت میں انسان کو ”جسم و روح“کے ساتھ اٹھایا جائے گا کیونکہ آنکھیں، کان، کھال، منھ، ھاتھ، پیر، ہڈی اور درد عذاب کا احسا س سب کچھ دنیاوی طرح سے هوگا، اوران تما م چیزوں کے پیش نظر شک و تاویلات کی کوئی گنجائش باقی نھیں ر ہ جاتی۔ قارئین کرام ! ھم مذکورہ آیات میں سے صرف آخری دو آیات کے بارے میں کچھ علمی مطالب بیان کرنا چاہتے ھیں اور یہ وہ حقائق ھیں جن کو خدا وند عالم نے اس وقت بیان کیا جب یہ علمی کشفیات نھیں تھے،اور ھم ان مطالب کو قرآن کے معجزہ هونے پر دلیل بھی کہہ سکتے ھیں۔ چنانچہ پھلی آیت میں کفار کو نار جہنم میں جلانے کے بارے میں ارشاد هوتا ھے: <کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُھُمْ بَدَّلْنَاہُمْ جُلُوْداً غَیْرَھَا>[51] ”جس وقت جہنم کی آگ انسان کی کھال کو جلائے گی تو ھم اس کھال کو دوبارہ بنادیں گے تاکہ ھمیشہ دردو تکلیف میں مبتلا رھے اورعذاب الیم کا مزہ لیتا رھے“۔ پس یہ ان کی کھال کا تبدیل کرنا کس لئے ؟ اس کی وجہ کو آج کا علم طب بیان کرتا ھے کہ انسان کی کھال میں دردو الم کاشدید احساس پایا جاتا ھے لیکن گوشت اور اندرون اعضاء میں کم احساس هوتا ھے اسی وجہ سے ایک طبیب کا یہ ماننا ھے کہ اگر انسان کا جسم معمولی طورپر اس طرح جلے کہ فقط کھال تک اس کا اثر جائے تو اس کو بہت شدید درد هوتا ھے اس کے برخلاف اس کے جس کے بدن کا اندرونی حصہ بھی جل جائے اگر چہ اس میں خطرہ زیادہ ھے لیکن درد و تکلیف کا احساس زیادہ نھیں هوتا۔ قارئین کرام ! آپ نے خدا وندعالم کی حکمت کو ملاحظہ فرمایا،جب کہ آج کا انسان تر قی کر کے اس نتیجہ پر پهونچا ھے ”خداوندعالم عزیز و حکیم ھے“[52] دوسری آیت : جس میں قیامت کے منکرین کے اعتقاد کو بیان کیا گیا ھے اور اس کے بعد قیامت کے بارے میں تاکید و اصرار کیا ھے: <بَلٰی قَادِرِیْنَ عَلٰی اَنْ نُّسَوِّیَ بِنَانَہ>[53] انگلیوں کے سرے (پورے)کیا خاصیت رکھتے ھیں؟ آج کا سائنس کہتا ھے : ”انگلیوں کے سرے گویا ایک عجیب شئی ھے جن میں لکیریںهوتی ھیں اور ان لکیروں کی شکل و صورت ایک دوسرے انسان سے مکمل طور پر مختلف هوتی ھیں اگر چہ حسب و نسب میں یا خونی رشتہ میں ایک دوسرے کے قریب هوں پس اس پورے عالم بشریت میں ایک جیسی انگلیوں کی لکیریں رکھنے والے نھیں پائے جاسکتے۔ سب سے پھلے جب ۱۸۸۴ء میں انسان کی انگلیوں کی لکیروں کے بارے میں تحقیق پیش کی گئی کیونکہ جس وقت بڑی بڑی دور بین بنائی گئی اور ان کے ذریعہ سے اس بات کو ثابت کیا گیا کہ ھر انسان کے لئے جدا جدااور دقیق لکیریں ھیں جو انسان کی انگلیوں کی کھال میں خوبصورتی بھی عطا کرتی ھیں جس کو خدا وند عالم نے اس کی انگلیوں میںقرار دیا ھے۔ اور جو انسا ن کی شخصیت کی نشاندھی کرتی ھیں۔ یہ تمام لکیریں ایسی بناوٹ اور شکل کی هوتی ھیں کہ ان کے تمام دقیق اجزاء اور تمام مختلف شکل کاغذ پر آجاتی ھیں ،مثلاًانگلیوں پر روشنائی لگاکر ایک کاغذ پر لگانے سے یہ ساری لکیریں واضح طور پر نمایاں هو جاتی ھیں ، اسی طریقہ سے انگلیوں کے یہ نشانات لوھے ،شیشے یا چکنی لکڑی وغیرہ پر ظاھر هو سکتے ھیں ،ایک عالمی رپورٹ کے مطابق ۴۰۰ ملین "Million" لوگوں کی انگلیوں کے نشانات میں سے صرف ایک نشان معمولی طور پر ایک دوسرے سے مشابہ پایا گیا ھے ،لیکن وہ بھی دو افراد میں مکمل طور پر ایک دوسرے سے جدا ھے ، کیو نکہ ان دونوں افراد میں جو شباہت پائی گئی ھے وہ مکمل طور پر ایک دوسرے پر منطبق نھیں هوتی ۔ آج کے زمانہ میں تو دنیا کی اعلیٰ درسگاهوں میں اس موضوع کے لئے خاص شعبہ جات کھل گئے ھیں ،تاکہ انگلیوں کی لکیروں کے بارے میں مکمل طور پر تحقیق کر سکیں اور بعض معاملات اور بعض حوادث اور چوری وغیرہ میں اشخاص کی پہچان کر سکیں ،کیونکہ کسی بھی چیز پر مثلاً اسلحہ کو پکڑنے یا دروازے یا تالے پر ھاتھ لگا نے سے ھاتھوں کے نشانات ان پر منتقل هو جاتے ھیں ،اور پھران نشانات کو مشینوں کے ذریعہ کاغذپر اتار لیا جاتا ھے اور ان کو بڑا کر کے مزید واضح کیا جاتا ھے تاکہ انھیں نشانیوں کے ذریعہ متھم اور ملزم کی شناخت هو سکے۔ واقعاً یہ بات بھی عجیب ھے کہ ھاتھوں کی نشانیوں کا یہ عجیب سسٹم ھے کہ یہ ولادت کے وقت سے آخر وقت تک ثابت رہتی ھیں اور ان میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نھیں آتی ،یھاں تک کہ انسان اپنی عمر کے مختلف حصوں سے گذرتا هوا رشد ونمو کرتا ھے لیکن ان میں کوئی بھی تحریف کوئی بھی تبدیلی نھیں آتی ،گویا یہ ایک بڑی دور بین کے مابین ھیں جو بچپن کی لکیروں کو دیکھ کر جوانی اور بڑھاپے کے عالم کی لکیروں کو اصل کے مطابق بناتی رہتی ھیں۔ در حقیقت یہ بات بھی تعجب آور ھے کہ جب انسان کے ھاتھوں کی لکیریں کسی حادثہ کی بناپر ختم هوجاتی ھیں یا جل جاتی ھیں تو نظام قدرت کے تحت یہ پھر دوبارہ اپنی اسی پرانی حالت کے مطابق نقشہ بناتی ھیں جو بالکل پرانی شکل سے ملتی ھیں، یعنی ان میں ذرہ برابر بھی تبدیلی نھیں هوتی۔ چنانچہ اس علم کے ما ھرین نے ان خطوط اور لکیروں کو چار حصوں میں تقسیم کیا ھے: ۱۔فصیلة الخطوط المتقوسة ،(قوس دار لکیریں ) ۲۔فصیلة الخطوط المرادیة ۔(جالی ٹائپ کی) ۳۔ فصیلة الخطوط الدوامیة ۔(گول او ردائرہ والی) جو ایک دوسرے پر چڑھی رہتی ھیں جو آہستہ آہستہ اندر کی طرف باھر کی طرف کو پھیلتی بھی ھیں اور یہ وسط میں موجود مرکز میں پائی جاتی ھیں۔ ۴۔فصائل المرکبات ،یہ گذشتہ تینوں قسموں سے مل کر بنتی ھے ،اورصرف یھی قسم دوسرے لوگوں سے ملتی جلتی هوتی ھے،لیکن ان کا پہچاننا مشکل هوتا ھے۔ المختصر آج کے دور میں جرائم کی دنیا میںان لکیروں کے ذرریعہ بہت سے جرائم کو کشف کرلیا جا تا ھے یھاں تک کہ ہزاروں انکشافات اس الٰھی راز سے هوتے رہتے ھیں جس کو خداوند عالم نے انسان کی ھاتھ کی انگلیوں کے سرے میں قرار دیا ھے۔ واقعاً اسلام نے پھلے ھی روز جسم میں پو شیدہ اس عظیم راز کی طرف نشاندھی کر دی تھی اور قرآن مجید نے لوگوں کے ذہنوں کو اس طرف متوجہ کیا کہ ھر انسان کی انگلیوں کے سرے پرخاص لکیریں هوتی ھیں جو ایک دوسرے سے ذرہ برابر بھی نھیں ملتی ۔[54] قیامت کا ممکن هونا اوراس کی دلیل ھم نے اس بحث کے مقدمہ میں عر ض کیا تھا کہ ھم مسئلہ معاد پر مکمل طور پر عقیدہ رکھتے ھیں اور وھاں پر ھم نے یہ اشارہ بھی کیا کہ قیامت پر ایمان رکھنا خدا وند عالم کے ایمان کانتیجہ ھے کیونکہ وھی تمام مخلوقات کا خالق ھے اور تمام موجودات کی اصل وجہ ھے اور وھی مسبب الاسباب ھے،بغیر اس کے کہ اس کے وجود کے لئے کوئی سبب هو،یا اس کے وجود کے لئے کوئی مسبب هو۔ اور جب ھم نے خدا وند عالم کی ذات اقدس پر مکمل ایمان کر لیا اور یہ مان لیا کہ وھی تمام مخلوقات کی علت ھے،اور یہ کہ مادہ اس کی ایک مخلوقات میں سے ھے اگر چہ بعض نے مادہ کو ازلی اور ابدی تصور کیا ھے[55] لہٰذا انسان حشر ونشر اور قیامت کے عقیدہ سے فرار نھیں کرسکتا ،کیونکہ قیامت کا امکان پایا جاتا ھے اور اس کا واقع هونا محال نھیں ھے۔ وہ عقل جو فاعل اول پر ایمان رکھتی ھے وہ ایسے راستے کھول دیتی ھے کہ اس فاعل کی ایسی قدرت پر ایمان رکھے جو اس فعل کو دوسری مرتبہ بلکہ ہزاروں مرتبہ انجام دے سکتا ھے اور یہ بات بالکل واضح ھے جس کے لئے مزید وضاحت و استدلال کی ضرورت نھیں ھے لیکن اس چیز کے لئے ھم ایک مثال پر اکتفاء کرتے ھیں کہ وہ شخص جو کوئی ایک چیز بنا سکتا ھے (مثلاً الکٹرونک عقل یا کوئی گاڑی)تو وہ انسان اس چیز کو دوبارہ بنانے کی بھی قدرت رکھتا ھے ،اور اس بات میں بھی کوئی شک و شبہ کی گنجائش نھیں ھے ،جب کہ ھم یہ بھی عقیدہ رکھتے ھیں کہ صانع اول خدا وندعالم کی ذات ھے۔ اسی طرح ایک گاڑی بنانے والا انجینئر اگراس گاڑی کے چھوٹے چھوٹے ہزاروں مختلف پرزوں کو الگ الگ بھی کردے ،تو وہ پھر بھی اس بات پر قادر ھے کہ اس گاڑی کو ویسی ھی بنادے جس طرح وہ پھلے تھی ،اور کوئی شخص بھی اس سے کوئی دلیل طلب نھیں کرے گا کہ وہ ایسی قدرت کس طرح رکھتا ھے ،کیونکہ جو شخص کسی چیز کو پھلی مرتبہ بنا سکتا ھے وہ اس کو دوبارہ کیا بلکہ سیکڑوں اور ہزاروں بار بنا سکتا ھے۔ بالکل اسی طرح قیامت کے امکان پر بھی دلیل قائم هو سکتی ھے چنانچہ اس سلسلے میں قرآن مجید نے واضح طورپر حشر ونشر اور قیامت کے عقیدہ کو بیان کیا ھے،لہٰذاھم یھاں پر صاحبان ارباب کے لئے قرآن مجید کی وہ آیات بیان کرتے ھیں جن میں اس حقیقت پر روشنی ڈالی گئی ھے۔ارشاد خدا وندی هوتا ھے: < وَقَالُوا اٴَءِ ذَا کُنَّا عِظَامًا وَرُفَاتًا اٴَءِ نَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِیدًا۔ قُلْ کُونُوا حِجَارَةً اٴَوْ حَدِیدًا ۔ اٴَوْ خَلْقًا مِمَّا یَکْبُرُ فِی صُدُورِکُمْ فَسَیَقُولُونَ مَنْ یُعِیدُنَا قُلْ الَّذِی فَطَرَکُمْ اٴَوَّلَ مَرَّةٍ >[56] ”اور یہ لوگ کہتے ھیں کہ جب ھم (مرنے کے بعد سڑ گل کر)ہڈیاں رہ جائیں گے اور ریزہ ریزہ هوجائیں گے تو کیا از سر نو پیدا کرکے اٹھا کھڑے کئے جائیں گے؟!! (اے رسول)تم کہہ دو کہ تم (مرنے کے بعد)چاھے پتھر بن جاوٴ یا لوھا یا کوئی اور چیز جو تمھارے خیال میں بڑی (سخت)هواور اس کا زندہ هونا دشوار بھی هو، وہ بھی ضرور زندہ هوگی، تو یہ لوگ عنقریب ھی تم سے پوچھیں گے بھلا ھمیں دوبارہ کون زندہ کرے گا تم کہہ دو کہ وھی (خدا)جس نے تم کو پھلی مرتبہ پیدا کیا“ <وَیَقُوْلُ الاِنْسَانُ ءَ اِذَا مَامِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَجُ حَیًّا اَوَ لَایَذْکُرُ الاِنْسَانُ اَناَّ خَلَقْنٰہُ مِنْ قَبْلُ وَلمَ ْیَکُ شَیْئًا >[57] ”اور( بعض )آدمی (ابی بن خلف)تعجب سے کھا کرتے ھیں کہ کیا جب میں مرجاوٴں گا تو جلدی سے جیتا جاگتا (قبرسے)نکالا جاوٴں گاکیا وہ (آدمی)اس کو نھیں یادکرتا کہ اس کو اس سے پھلے جب وہ کچھ نھیں تھا پیدا کیا“ <یَوْمَ نَطْوِی السَّمَآءَ کَطَیِّ السِّجِلِّ لِلْکُتُبِ کَمَا بَدَاٴْنَآ اَوَّلَ خَلْقٍ نُعِیْدُہ وَعْدًا عَلَیْنَا اِنَّا کُنَّا فَاعِلِیْنَ>[58] ”(یہ) وہ دن (هوگا)جب ھم آسمان کو اس طرح لپیٹیںگے جس طرح خطوں کا طومار لپیٹا جاتا ھے جس طرح ھم نے (مخلوقات کو)پھلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح) دوبارہ (پیدا)کر چھوڑیں گے (یہ وہ)وعدہ (ھے جس کا کرنا) ھم پر لازم ھے اور ھم اسے ضرور کر کے رھیں گے“ <اَللهُ یَبْدَوٴُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُہ ثُمَّ اِلَیْہِ تُرْ جَعُوْنَ >[59] ”خدا ھی نے مخلوقات کو پھلی بار پیدا کیا وھی دوبارہ (پیدا) کرے گا پھر تم سب لوگ اس کی طرف لوٹائے جاوٴگے“ <وَقَالُوْا اٴَ ءِ ذَا کُنَّا عِظَاماً وَ رُفَاتاً اٴَءِ نَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلقاً جَدِیْداً>[60] ”اور یہ لوگ کہتے ھیں کہ جب ھم (مرنے کے بعد سڑ گل کر )ہڈیاں رہ جائیں گے اور ریزہ ریزہ هو جائیں گے، تو کیا از سر نو پیدا کرکے اٹھا کھڑے کئے جائیں گے“ <اَوَلَمْ یَرَوْا اَنَّ اللهَ الَّذِی خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالاَرْضَ قَادِرٌعَلٰی اَن یَّخلُقَ مِثْلَھُمْ >[61] ”کیا ان لوگوں نے اس پر بھی نھیں غور کیا کہ وہ خدا جس نے سارے آسمان اور زمین بنائے اس پر بھی (ضرور ) قادر ھے کہ ان ایسے آدمی دوبارہ پیدا کرے“ <وَلَقَدْ خَلَقْنَا الاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِنْ طِیْنٍ ۔ثُمَّ جَعَلْنَہُ نُطْفَةً فِی قَرارٍ مَکِیْنٍ۔ ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةًفَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰاماً فَکَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْماً ثُمَّ اَنْشَاٴْ نٰہُ خَلْقاً آخَرَ فَتَبَارَکَ اللهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔ثُمَّ إِنَّکُمْ بَعْدَ ذَلِکَ لَمَیِّتُون۔ ثُمَّ اِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰاَمَةِ تُبْعَثُوْنَ۔>[62] ”اور ھم نے آدمی کو گیلی مٹی کے جوھر سے پیدا کیا ،پھر ھم نے ا س کو ایک محفوظ جگہ (عورت کے رحم میں)نطفہ بنا کر رکھا پھر ھم نے نطفہ کو جما هوا خون بنا یا ،پھر ھم نے منجمد خون کو گو شت کا لوتھڑا بنایا، ھم ھی نے لوتھڑے کی ہڈیاں بنائیںپھر ھم ھی نے ہڈیوں پر گو شت چڑھایا پھر ھم ھی نے اس کو (روح ڈال کر)ایک دوسری صورت میں پیدا کیا تو (سبحان الله)خدابا برکت ھے جو سب بنانے والوں سے بہتر ھے پھر اس کے بعد یقینا تم سب لوگوں کو (ایک نہ ایک دن)مرنا ھے اس کے بعد قیامت کے دن تم سب کے سب قبروں سے اٹھائے جاوٴگے“ <نَحْنُ خَلَقْنٰکُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ۔ اَفْرَءَ یْتُمْ مَا تُمْنُوْنَ۔ ءَ اَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَہ اَمْ نَحْنُ الْخَالِقُوْنَ ۔نَحْنُ قَدَّرْناَ بَیْنَکُمْ الْمَوْتَ وَ ماَ نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ۔عَلٰی اَنْ نُبَدِّلَ اَمْثَالَکُمْ وَ نُنْشِئَکُمْ فِی مَالَا تَعْلَمُوْنَ۔ لَقَدْ عَلِمْتُمْ النَّشْاَةَ اٴلاُولٰی فَلَوْلاَ تَذَکَّرُوْنَ۔>[63] ”تم لوگوں کو(پھلی بار بھی) ھم ھی نے پیدا کیا ھے پھر تم لوگ (دوبارہ کی) کیوں نھیں تصدیق کرتے تو جس نطفہ کو تم (عورت کے)رحم میں ڈالتے هو کیا تم نے دیکھ بھال لیا، کیا تم اس سے آدمی بناتے هو؟ یا ھم بناتے ھیں ھم نے تم لوگوں میں موت کو مقرر کر دیا ھے اورھم اس سے عاجز نھیں ھیں کہ تمھارے ایسے او ر لوگ بدل ڈالیں اور تم لوگوں کو اس (صورت)میں پیدا کریں جسے تم مطلق نھیں جانتے اور تم نے پھلی پیدائش تو سمجھ ھی لی ھے (کہ ھم نے کی)پھر تم غور کیوں نھیں کرتے؟“ <اَیَحْسَبْ الْاِنْسَانُ اَنْ ُیتْرَکَ سُدًی اَلَمْ یَکُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰی ثُمَّ کَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰی فَجَعَلَ مِنْہُ الزَّوْجَیْنِ الذَّکَرَ وَالْاُنْثٰی اَلَیْسَ ذٰلِکَ بِقٰدِرٍ عَلٰی اَنَّ یُحِْیَ الْمَوْتٰی>[64] ”کیا انسان یہ سمجھتا ھے کہ وہ یوں ھی چھوڑ دیا جائے گا کیا وہ (ابتداً)منی کا ایک قطرہ نہ تھا جو رحم میں ڈالی جاتی ھے پھر لوتھڑا هوا پھر خدا نے اسے بنایا پھر اسے درست کیا پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک)مرد اور(ایک) عورت ،کیا اس پر قادر نھیں کہ (قیامت میں)مردوں کو زندہ کر دے“ <اَوَلمَ ْیَرَوْا اَنَّ اللهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالاَرْضَ وَ لَمْ یَعْیَ بِخَلْقِھِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰیٓ اَنْ یُّحْیَِ الْمَوْتٰی بَلٰی اِنَّہ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ>[65] ”کیا ان لوگوں نے یہ نھیں غور کیا کہ جس خدا نے سارے آسمان و زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے ذرا بھی تھکا نھیں ،وہ اس بات پر قادر ھے کہ مردوں کو زندہ کرے ھاں(ضرور) و یقینا ھر چیز پر قادر ھے“ <اَلَمْ نَخْلُقْکُّمْ مِنْ مَّآءٍ مَھِیْنٍ ۔فَجَعَلْنٰہُ فِی قَرَارٍ مَّکِیْنٍ۔اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ۔فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ۔ وَیْلٌ یَّو مَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِیْنَ>[66] ”کیا ھم نے تم کو ذلیل پانی (منی) سے پیدا نھیں کیا؟! پھر ھم نے اس کوایک معین وقت تک ایک محفوظ مقام (رحم)میں رکھا، پھر(اس کا) ایک اندازہ مقرر کیا، تو ھم اچھا اندازہ مقرر کرنے والے ھیں، اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ھے“ <اَوَلَمْ یَرَالْاِنْسَانُ اِنَّا خَلَقْنٰہ ُ مِنْ نُطْفَةٍ فَاِذَا ھُوَخَصِیْمٌ مُبِیْنٌ ۔وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِیَ خَلْقَہ قَالَ مَنْ یُحْیِ الْعِظَامَ وَھِیَ رَمِیْمٌ۔ قُلْ یُحْیِیْھَا الَّذِیْ اَنْشَاَھَآ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَھُوَ بُِکِّل خَلْقٍ عَلِیْمُ>[67] ”کیا آدمی نے اس پر بھی غور نھیں کیا ھم ھی نے اس کو ایک ذلیل نطفہ سے پیدا کیا پھر وہ یکا یک (ھمارا ھی)کھلم کھلامقابل (بنا)ھے اور ھماری نسبت باتیں بنانے لگا ھے اور اپنی خلقت (کی حالت)بھول گیا (اور)کہنے لگا کہ بھلا جب یہ ہڈیاں (سڑ گل کر)خاک هوجائیں گی تو (پھر) کون (دوبارہ)زندہ کر سکتا ھے (اے رسول) تم کہدو کہ اس کو وھی زندہ کرے گا جس نے ان کو (جب یہ کچھ نہ تھے)پھلی مرتبہ حیات دی، وہ ھر طرح کی پیدایش سے واقف ھے“ <اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰی اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَھُمْ بَلٰی وَھُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ>[68] ”(بھلا )جس (خدا)نے سارے آسمان اور زمین پیدا کئے کیا وہ اس پر قابو نھیں رکھتا کہ ان کے مثل (دوبارہ)پیدا کردے ھاں(ضرور قابو رکھتا ھے)اور وہ تو پیدا کرنے والاواقف کار ھے“ <اَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الاَوَّلِ بَلْ ھُمْ فِی لَیْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ>[69] ”تو کیا ھم پھلی بار پیدا کرکے تھک گئے ھیں؟(ھر گز نھیں)،مگر یہ لوگ ازسر نو(دوبارہ)پیداکرنے کی نسبت شک میں پڑے ھیں“ <لَخَلَقُ السَّمٰوٰتِ وَالاَرْضِ اَکْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُوْنَ>[70] ”سارے آسمان اور زمین کا پیدا کرنا،لوگوں کے پیدا کرنے کی نسبت یقینی بڑا(کام) ھے مگر اکثر لوگ (اتنابھی) نھیں جانتے“ <یٰاَ یُّھَا النَّاسُ اِنْ کُنْتُمْ فِی رَیْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَاِنَّا خَلَقْنٰکُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُضْغَةٍ مُخَلَّقَةٍ وَغَیْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَیِّنَ لَکُمْ وَنُقِرُّ فِی الْاَرْحَامِ مَانَشَآءُ اِلٰی اَجَلٍ مُّسَمًّی ثُمَّ نُخْرِجُکُمْ طِفْلاً ثُمَّ لِتَبْلُغُوْا اَشُدَّکُمْ وَ مِنْکُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰی وَمِنْکُمْ مَّنْ یَّرِدُّ اِلٰیٓ اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِکَیْلَا یَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَیْئًا وَتَرَی الْاَرْضَ ھَامِدَةً فَاِذَا اَنْزَلْنَا عَلَیْھَا الْمَآءَ اھْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَاَنْبَتَتْ مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَھِیْجٍ۔ ذٰلِکَ بِاَنَّ اللهَھُوَالْحَقُّ وَاَنَّہ یُحْیِ الْمَوْتٰی وَاَنَّہ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔ وَاَنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ لَارَیْبَ فِیْھَا وَاَنَّ اللهَیَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ>[71] ”اے لوگو! اگر تم کو (مرنے کے بعد)دوبارہ جی اٹھنے میں کسی طرح کا شک ھے تو اس میں شک نھیں کہ ھم نے تمھیں (شروع شروع مٹی )سے اس کے بعد نطفہ سے اس کے بعد جمے هوئے خون سے پھر اس لوتھٹر ے سے جو پورا(سڈول)هو یا ادھوراهو؛ پیداکیا تاکہ تم پر(اپنی قدرت)ظاھر کر یں (پھر تمھارا دوبارہ زندہ کرنا کیا مشکل ھے)؟! اور ھم عورتوںکے پیٹ میں جس (نطفہ)کو چاہتے ھیں ایک مدت معین تک ٹھھرا رکھتے ھیں ،پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ھیں پھر (تمھیںپالتے ھیں)تاکہ تم اپنی جوانی کو پہنچو، اور تم میں سے کچھ لوگ تو ایسے ھیںجو (قبل بڑھاپے کے)مر جاتے ھیں اور تم میں سے کچھ لوگ ایسے ھیں جو ناکارہ زندگی (بڑھاپے )تک پھیر لائے جاتے ھیں تاکہ سمجھنے کے بعدسٹھیاکے کچھ بھی (خاک)نہ سمجھ سکے اور وہ تو زمین کو مردہ (بیکار افتادہ) دیکھ رھا ھے ،پھر جب ھم اس پر پانی برساتے ھیں تو لھلھانے اور ابھرنے لگتی ھے اور ھر طرح کی خو شنما چیزیں اگاتی ھے تو یہ (قدرت کے تماشے اس لئے دکھاتے ھیں تاکہ تم جانو)کہ بیشک خدا بر حق ھے اور (یہ بھی کہ)بیشک وھی مردوں کو جلاتا ھے اور وہ یقینا ھر چیز پر قادر ھے اور قیامت یقینا آنے والی ھے اس میں کوئی شک نھیں اور بیشک جو لوگ قبروں میں ھیں ان کو خدا دوبارہ زندہ کرے گا“ <لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا کَمَا خَلَقْنٰکُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ بَلْ زَعَمْتُمْ اٴَ لَّنْ نَجْعَلَ لَکُمْ مَّوْعِدًا>[72] ”اور (اس وقت ھم یاد دلائیں گے کہ جس طرح ھم نے تم کو پھلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح )تم لوگوں کو (آخر)ھمارے پاس آنا پڑا، مگر تم تو یہ خیال کرتے تھے کہ تمھارے (دوبارہ پیداکرنے کے) لئے کوئی وقت ھی نھیں ٹھھرائیں گے“ اس طرح ھمارے بہترین طریقہ سے یہ واضح هو جا تا ھے : <اَنَّ اللهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰاتِ وَ الاَرْضَ قٰادِرٌ عَلٰی اٴَنْ یَخْلُقَ مِثْلَھُمْ>[73] ”وہ خدا جس نے سارے آسمان اور زمین بنائے اس پر بھی (ضرور )قادر ھے کہ ایسے آدمی دوبارہ پیدا کرے “ کیونکہ دوسری مرتبہ کسی چیز کا پیدا کرنا یا اس کو دوبارہ بنانا پھلی پیدائش سے مختلف نھیں هو سکتا ،اور اس کو ھم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ھیں اور اس پر دلیل بھی قائم ھے۔ اور اس میں کوئی شک نھیں ھے کہ نطفہ میں اسی طرح کی صلاحیت ھے کہ وہ نطفہ سے علقہ بنے اور علقہ سے مضغہ بنے ،اور مضغہ سے جنین بنے اور جنین سے بچہ بنے اور پھر جوان هو جائے اور آخر میںبڑھاپے کی منز ل تک پهونچ جائے ،تو جو خدا ان تمام چیزوں پر قادر ھے، تووہ اس بات پر بھی قادر ھے کہ وہ تخلیق کے ان مراحل کو دوبارہ بھی انجام دے، انسان کے لئے حشر و نشر قرار دے اور ان کو دوبارہ زندہ کرے۔ <یُحْیِ الْعِظَامَ وَھِیَ رَمِیْمٌ>[74] ” وہ ہڈیوں کو راکھ هونے کے بعد بھی زندہ کر سکتا ھے“ جیسا کہ اس نے انسان کو اس وقت بھی پیدا کیا جب کچھ نہ تھا۔ کیونکہ خدا وندا عالم کی ذات کے سامنے کوئی تعجب والی بات نھیں ھے کیونکہ اس کی ذات وہ ھے: <اَلَّذِیْ اَنْشَاھَا اَوَّلَ مَرَّةً> [75] ”اس کو وھی زندہ کرے گا جس نے ان کو(جب یہ کچھ نہ تھے پھلی مرتبہ زندہ کیا“ اس کی ذات وہ ھے: <اَلَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰا تِ وَ الاَرْضَ وَلَمْ یَعْیَ بِخَلْقِھِنَّ>[76] ”آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے ذرا بھی تھکا نھیں“ اورخدا کی ذات ھی وہ ھے : <بَلٰی وَھُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِیْمُ>[77] ”اور وہ تو پیدا کرنے والا واقف کار ھے“ <فَسُبْحَانَ الَّذِیْ بِیَدِہِ مَلَکُوْتُ کُلِّ شَیءٍ>[78] ”وہ خدا(ھر نفس سے)پاک صاف ھے جس کے قبضہٴ قدرت میںھر چیز کی حکومت ھے“ <سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ >[79] ”اور وہ خدا جو سارے جھاں کا پالنے والا ھے“ قارئین کرام ! یہ منطق و فطرت اور وجدان ھے ،جس میں کسی طرح کے شک و شبہ اور بے جا احتمال کی کوئی گنجائش نھیں ھے۔ لیکن اگر کوئی شخص اس ٹھوس حقیقت میں شک کرے بھی تو ھم اس کو قیامت میں شک کرنے والا نھیں کھیں گے ،کیونکہ ھم اس پر اعتراض کریں گے ،کہ اس کا یہ شک اس بات پر دلالت کرتا ھے کہ وہ اپنے ایمان کے دعوے میں کہ” خدا ھی مبداء اول ھے“ سچا نھیںھے،اور اس کو اس وقت یہ بھی حق نھیں پهونچتا کہ وہ قیامت کے بارے میں استدلال طلب کرے یا قیامت کا انکار کرے یا قیامت پر یقین نہ کر ے بلکہ اس کے لئے ضروری ھے کہ وہ خلق اول اور خالق اول پر ایمان کے سلسلے میں بحث کرے،کیونکہ قیامت کا مسئلہ (جیسا کہ ھم پھلے بھی کہہ چکے ھیں) ایسے عمل کی تکرار ھے جو خدا وندا عالم نے پھلے انجام دیا ھے کیونکہ اگر کوئی شخص گذشتہ مسئلہ پر یقین و ایمان رکھتا ھے تو پھربعد والے میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش ھی باقی نھیں رہ جاتی۔ مذکورہ مطالب کے پیش نظر کوئی یہ اعتراض کر سکتا ھے کہ قیامت کا انکا ر کرنا خدا وند عالم کے خالق هونے کا انکار نھیں ھے بلکہ یہ تو حکم عقل کی بنا پر ھے کہ کسی چیز کا واپس پلٹانا محال ھے، کیونکہ انسان مرنے کے بعد معدوم هو جاتا ھے ،اور یہ بات واضح ھے کہ معدوم کا اعادہ محال ھے، یعنی جو چیز بالکل ختم هوجائے اس کو دوبارہ اسی حالت پر پلٹانا غیر ممکن ھے اور ایک عقلمند انسان کے لئے محالات پر ایمان رکھنا معقول نھیں ھے۔!! قارئین کرام ! یہ تھا بعض لوگوں کے اعتراض کا خلاصہ ،کیونکہ ان پر یہ بات مخفی رھی ھے اور موت و معاد کے حقیقی معنی کو صحیح طور پر سمجھ نھیں پائے۔ کیونکہ اگر معتر ض اپپے اعتراض پر تھوڑا سا بھی غور کرے تو اس پر یہ بات واضح هو جائے گی کہ ان کی موت کامطلب اس کے اجزاء و اعضاء کا معدوم هونا نھیں ھے،بلکہ در حقیقت موت کے ذریعہ وہ اجزاء متفرق اور پرا کندہ هو جاتے ھیں ۔ (جیسا کہ مشهور شعر ھے: ) (”موت کیا ھے انھیں اجزاء کا پریشاں هونا“) جبکہ بعض لوگوں نے یہ گمان کر لیا ھے جسم کے اعضاء کا متفرق اور بکھرجانا ان کا معدوم هونا ھے یعنی اس کا کوئی وجود ھی باقی نھیں رہتا،جب کہ حقیقت میں یہ اجزاء موجود رہتے ھیں اگر چہ متفرق اور جدا جدا هوجائیں،اور جب خدا ان بکھرے هوئے اعضاء کو اپنی قدرت کاملہ سے جمع کرنا چاھے گا تو ان کو پرانی حالت پر پلٹادے گا اور جسم و روح ایک جگہ جمع هو جائیں گے اور اسی کا نام معاد ھے۔ چنانچہ اس معنی کی طرف قرآن کریم کی وہ آیت جس میں جناب ابراھیم علیہ السلام نے اپنے پر وردگار سے سوال کیا تھا کہ تو مردوں کو کس طرح زندہ کرے گا ،بہترین دلیل ھے۔ ارشادخدا وندی ھے: <وَإِذْ قَالَ إِبْرَاہِیمُ رَبِّ اٴَرِنِی کَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتَی>[80] (پالنے والے تو مجھے دکھا دے کہ مردوںکو کس طرح زندہ کرے گا) تو اس وقت خدا وند عالم نے جناب ابراھیم علیہ السلام کے جواب میں فرمایا: < قَالَ فَخُذْ اٴَرْبَعَةً مِنْ الطَّیْرِ فَصُرْہُنَّ إِلَیْک>[81] (یعنی جناب ابراھیم علیہ السلام کو حکم دیا گیا کہ چار پرندوں کو لے کر ان کا قیمہ بنا لو ،اور اس کو آپس میں اس طرح ملالو کہ وہ ایک دوسرے سے الگ کر نے کے قابل نہ رھیں۔ < ثُمَّ اجْعَلْ عَلَی کُلِّ جَبَلٍ مِنْہُنَّ جُزْء اً>[82] ”یعنی پھر ا س مخلوط قیمہ کو الگ الگ پھاڑوں پر رکھ دو ۔“ < َ ثُمَّ ادْعُہُنَّ یَاٴْتِینَکَ سَعْیًا >[83] ”اس کے بعد تم ان کو پکارنا ،وہ دوڑے هوئے تمھارے پاس آجائیںگے۔“ یعنی خدا وندعالم نے ان پرندوں کے اعضاء و اجزاء کو ان کے اصلی صاحب سے ملادیا جبکہ وہ مستقل طریقہ سے ایک دوسرے سے جدا جدا هوگئے ،اور جب ھر پرندہ کے سارے اجزاء اس سے مل گئے تو خدا وندعالم نے ان کو حیات عطا کر دی۔ قارئین کرام ! قرآن مجید کی یہ آیت ھمارے لئے بہترین دلیل ھے کہ موت نام ھے اجزاء و اعضاء کا متفرق هوجانا،اور موت کسی بھی صورت میں انعدام نھیں ھے جیسا کہ قیامت کے بعض منکرین کا گمان ھے۔ لہٰذاطے یہ هوا کہ اس کام (دوبارہ زندہ کرنے میں)استحالہ اور محال هونے کی کوئی بات نھیں ھے،اور عقلی طور پر شک شبہ کی ذرہ برابر بھی گنجائش نھیں ھے،جیسا کہ بعض گمان کرنے والوں کا گمان ھے۔ اور جب یہ طے هو گیا کہ معاد نام ھے انسان کو موت کے بعد حساب و کتاب کے لئے واپس پلٹانے کا،اور اسی محاکمہ کے نتیجہ میں ثواب وعقاب کیا جائے گا : <وَحَشَرَ نَا ھُمْ فَلَمْ نُغَادِرُ مِنْھُمْ اَحَدًا>[84] ”اورھم ان سبھوں کو اکٹھا کریں گے تو ان میں سے ایک کو نہ چھوڑیں گے“ < یَوْمَ تَجِدُ کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ مِنْ خَیْرٍ مُحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ >[85] ”اور اس دن کو یا رکھو )جس دن ھر شخص جو اس نے (دنیا میں)نیکی کی ھے اور جو کچھ برائی کی ھے اس کو موجود پائے گا“ تو پھر ضروری ھے کہ تمام عالم اور جو کچھ اس میں موجود ھے وہ فنا هوں اور ان کی حرکت حیات کی چکی بند هو ،اور تمام زندہ چیزوں کو موت آئے۔ <یَوْمَ نَطْوِی السَّمَاءَ کَطَیِّ السِّجِلِّ لِلْکُتُب>[86] ”جب ھم آسمان کو اس طرح لپیٹیں گے جس طرح خطوں کا طومار لپیٹا جاتا ھے“ <یَوْمَ تُبَدِّلُ الاٴَرْضُ غَیْرَ الاٴَرْضِ وَالسَّمٰوٰاتِ>[87] ”جس دن یہ زمین بدل کردوسری زمین کر دی جائے گی اور (اسی طرح) آسمان (بھی بدل دئے جائیں گے“ تو کیا یہ باتیں عقل میں آتی ھیں؟اور کیا آج کا سائنس اس سلسلہ میں ھماری راہنمائی کرتا ھے تاکہ ھمارے سامنے آفاق کی مجمل باتیں واضح و روشن هو جائیں؟ (چند دانشوروں کے نظریات) قارئین کرام ! اس سلسلے میں چند دانشوروں کے نظریات ملاحظہ فرمائیں: پرو فیسر”فرانک لین“کہتے ھیں: ”ڈینا میکا حراری“ "Thermo Dynamics"کے قوانین اس بات پر دلالت کرتے ھیں کہ اس کائنات کی حرارت آہستہ آہستہ ختم هو جائے گی،اور ایک دن وہ آئے گا کہ تمام چیزوں کا درجہ حرارت گھٹ کر بالکل ”صفر“هوجائے گا ،اور اس وقت تمام طاقتیں ختم هو جائیں گی، اور پھر زندگی محال بن جائے گی، لہٰذاضروری ھے کہ ایک ایسی حالت پیدا هو جس میں تمام طاقتیں ختم هو جائیں کیونکہ مرور زمان کے ساتھ ساتھ تمام چیزوں کا درجہ حرارت بالکل (صفر) هو جائےگا“ اسی طرح پرو فیسر ”اڈوارڈ لوثر کیل“کہتے ھیں : ” حرارت گرم چیزوں سے ٹھنڈی چیزوں کی طرف منتقل هوتی ھے اور کبھی اس کے بر عکس نھیں هوتا یعنی حرارت اس کے بر عکس نھیں چلتی کہ ٹھنڈی چیزوں سے گرم چیزوں کی طرف منتقل هو، اس کا مطلب یہ ھے کہ ایک دن وہ آئے گا جب اس دنیا کی حرارت تمام اجسام میں برابر هو جائے گی ،اور اس صورت میں تمام چیزوں کی طاقت ختم هو جائے گی ،اور اس وقت کیمیاوی یا طبعی عملیات ختم هو جائیں گی،اور پھر اس کائنات کی حیات ختم هوجائے گی “ نیز پرو فیسر کلوڈ۔م۔ھا ثاوی کہتے ھیں: ”اسحاق نیوٹن،،کی تحقیق یہ ھے کہ یہ نظام کائنات نابودی کی طرف بڑھ رھا ھے ،اور ایک دن وہ آئے گا جب تمام چیزوں کی حرارت برابر هو جائے گی…اور حرارت کے بارے میں تحقیق ان نظریات کی تائید کرتی ھے اور” طاقت میسور“”طاقت غیر میسور“ میں تبدیل هو جائے گی ،اور جب حرارت میں تبدیلی آئے گی تو طاقت میسور غیر میسور میں بدل جائے گی ،اور اس کے بر عکس هونے کا کوئی راستہ نھیں ھے “ اسی طرح”بولٹز مین“ نے بھی اس نظریہ کی تائید کی ھے کیونکہ وہ اپنی لا جواب تدریس اورریاضی تحقیق کو بروئے کار لایا ھے یھاں تک کہ اس نے ثابت کیا ھے کہ طاقت میسور کا ختم هو جانا جس کی طرف ڈینا میکا"Thermo Dynamics"قوانین کا قانون دوم اشارہ کرتا ھے،اور یہ ایک ایسی خاص حالت کا پیدا هونا ھے جس میں ھر طبیعی تغیر و تبدلی نظام کائنات میں نقص اور تحول ایجاد کرتی ھے، اور حرارت کی اس حالت میں طاقت میسور ،طاقت غیر میسور میں تبدیل هوکر کم اور ختم هو جائے گی ،یا بالفاظ دیگر تمام چیزیں منحل اور ختم هو جائیں گی۔“ اسی طرح ڈاکٹر جمال الدین الفندی کہتے ھیں: ”تمام علماء فلک اس بات پر تائید کرتے ھیں کہ سورج (دیگر سیاروں کی طرح)کی حرارت ،اس کا حجم اور اس کی شعاعیں اس حد تک خطرناک هوجاتی ھیں جن تک عقل کی رسائی ممکن نھیں ،اور جب یہ حرارت بیرونی سطح میں پھیل جائے گی تو اس کے شعلہ اور دھواں اس قدر پھیل جائے گا کہ وہ چاند تک پهونچ جائیں گے ،اور تمام نظام شمسی اپنا تو ازن ختم کردے گا ، آسمان میں ھر ستارہ کے لئے ضروری ھے کہ وہ اپنا ھمیشگی کار نامہ سے پھلے ایسی حالت رکھتا هو ،لیکن ھمارا یہ سورج اب تک اس مرحلہ تک نھیں پهونچا ھے۔“[88] خداوندعالم کا ارشاد ھے: <فَاٴرْتَقِبْ یَوْمَ تَاٴتِی السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِیْن >[89] ”تو تم اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے ظاھر بظاھر دھواں نکلے گا“ <فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ یَقُوْلُ الٴاٴِنْسَانُ یَوْمَئِذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ>[90] ”جب آنکھیں چکا چوند میں آجائیں گی اور چاند گہن میں چلا جائے گا اور سورج اور چاند اکھٹا کر دئے جائیں گے تو انسان کھے گا آج کھاں بھاگ کر جاوٴ گے“ <وَحُمِلَتِ الاَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُکَّتًا دَکَّةً وَاحِدَةً >[91] ”زمین اور پھاڑ اٹھا کر اکبارگی (ٹکراکر)ریزہ ریزہ کر دئے جائیں گے“ قارئین کرام ! جیسا کہ آپ حضرات نے ملاحظہ فرمایا کہ بڑے بڑے دانشوروں کے نظریہ کے مطابق بھی یہ کائنات اور تمام عالم سب کچھ فنا کی طرف بڑھ رھا ھے تو پھر قیامت کے دن کا آنا بہت ممکن ھے ،بلکہ آج کے علمی لحاظ سے ایک یقینی اور قطعی بات ھے۔ اور اب جب کہ آج کے سائنس نے اس حقیقت کے بارے میں ھمیں مزید اطمینان عطا کردیا ھے ،لیکن بعض قدیم فلاسفہ جن کے زمانہ میں آج کا جدید علم نھیں تھا ،لہٰذاان کا نظریہ یہ تھا کہ یہ کائنات اسی صورت پر باقی رھے گی اور اس میں زوال و فنا نھیں هو گا، کیونکہ وہ یہ دلیل پیش کرتے تھے کہ چونکہ سورج میں (اتنی طولانی عمر کے بعد بھی ) کوئی کمی اور کاستی نھیں آئی ھے،لہٰذایہ ھمیشہ ھمیشہ کے لئے باقی رھے گا ،اور اگر اس میں فنا کی بات هوتی تو اب تک اس میں تبدیلی یا نقص پیدا هوگیا هوتا ۔ لیکن ان کا یہ نظریہ درج ذیل حقائق کی روشنی میں باطل هو جاتا ھے: ۱۔ڈینا میکا حراری "Thermo Dynamics" قانون نے یہ بات ثابت کر دی ھے کہ یہ حرارت ھمیشہ باقی رہنے والی نھیں ھے،اور ایک دن ایسا آئے گا جب یہ کائنات فنا هوجائے گی (جیسا کہ تفصیل گزر چکی ھے) ۲۔ستارہ شناس افراد نے بہت سی مرتبہ سورج پر هوئے دھماکوں کا تجربہ کیا جن کے بعد یہ پتہ چلتا ھے کہ سورج کے اس حصے میں بوسیدگی آگئی ھے۔ ۳۔فلکی ماھرین کی اس بات کی تائید کرنا کہ سورج کی سطح خارجی چاند تک پهونچ جائے گی، اور پھر نظام شمسی کا تو زان ختم هو جائے گا (جیسا کہ تفصیل گزر چکی ھے) لہٰذاان تمام باتوں کا نتیجہ یہ هوا کہ یہ کائنات ضرور بالضرور فنا هوجائے گی ،جبکہ سورج کا ھمیشہ کے لئے باقی رہنے والوں کے قول کے لئے کوئی بھی دلیل موجود نھیں ھے۔ اسی طرح جب لوگوں نے قاعدہٴ ”المادة لاتفنیٰ“(مادہ کے لئے فنا نھیں ھے)کی بنا پر قیامت کا انکار کیا ھے ،لیکن ان کا یہ قول بھی بے بنیاد اور باطل ھے ،کیونکہ ان کا یہ قول بہت قدیمی ھے اور آج کے علم نے یہ بات ثابت کی ھے کہ مادہ بھی فنا هو نے والا ھے، چاھے مادہ فنا هو یا نہ هو، اس مسئلہ کا ھماری بحث (معاد) سے کوئی رابطہ نھیں ھے،کیونکہ معاد مادہ کی صورت کا بدلنا ھے نہ کہ مادہ کا فنا هونا،جیسا کہ خدا وند عالم کا ارشاد ھے : < یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاٴَرْضُ غَیْرَ الْاٴَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ >[92] ”(مگر کب) جس دن یہ زمین بدل کر دوسری زمین کردی جائے گی۔“ اور تبدل اور فنا میں زمین آسمان کا فرق ھے۔ جبکہ ھمیں یہ بھی معلوم ھے کہ” تبدل مادہ“ اور ”فنا“ میں بہت بڑا فرق ھے۔ خلاصہ بحث ! <اَنَّ السَّاعَةَ آتِیَةٌ لَا رَیْبَ فِیْھَا وَاَنَّ اللهَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ>[93] ”اور قیامت یقینا آنے والی ھے اس میں کوئی شک نھیں اوربیشک جو لوگ قبروں میں ھیں ان کو خدا دوبارہ زندہ کرے گا“ <اِنَّ الَّذِیْنَ یُمَارُوْنَ فِی السَّاعَةِ لَفِی ضَلاَلٍ بَعِیْدٍ>[94] ”جو لوگ قیامت کے بارے میں شک کرتے ھیں وہ بڑے پر لے درجے کی گمراھی میں ھیں “ <یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ یَوْمَئِذٍ یَخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ >[95] ”او ر جس روز قیامت بر پا هوگی اس روز اھل باطل بڑے گھا ٹے میں رھیں گے۔“ اور یہ قیامت عنقریب آئے گی جب زمین اپنی پوری آب وتاب پر پهونچ جائے گی اور انسان ترقی کی آخری منزلوں کو طے کرلے گا ، اور زمین اپنی تمام تر زینتوں کے ساتھ مزین هوجائے گی، اور انسان یہ گمان کرنے لگے گا کہ وہ ھر چیز پر قادر ھے اور اس کی حکومت تمام اشیاء پر ھے یھاں تک کہ بارش پر بھی کنٹرول کرنے لگے گا، اور پھاڑوں پر بھی زراعت کرنے لگے گا، نیزمشکل امراض کا علاج کرنے لگے گا، اور مردہ لوگوں کے دلوں اور آنکھوں کا زندہ انسان میں پیوند لگانے لگے گا، اور ستاروں کے درمیان سیر کرے گا ، اور ذرہ کو روشن کردے گا، اور پھاڑوں کو ہٹانے لگے گا، کیونکہ انھیں تمام چیزوں کے بارے میں خداوندعالم نے ڈرایا ھے، ارشاد هوتا ھے: <حَتّٰی اِذَا اَخَذَتِ الاَرْضُ زُخْرُفَھَا وَازَّیِّنَتْ وَظَنَّ اٴَھْلُھَا اَنَّھُمْ قَادِرُوْنَ عَلَیْھَا اٴَتَا ھَا اٴَمْرُنَا لَیْلًا اَوْ نَھَا رًا فَجَعْلَنَاھَا حَصِیْدًا کَاٴَنْ لَمْ تَغْنَ بِاٴلْاٴَمْسِ>[96] ”یھاں تک کہ جب زمین نے(فصل کی چیزوں سے)اپنا بناوٴ سنگار کر لیا اور ھر طرح آراستہ هوگئی اور کھیت والوں نے سمجھ لیا کہ اب وہ اس پر یقینا قابو پا لیں گے (جب چاھیں گے کاٹ لیں گے) یکا یک ھمارا حکم و عذاب رات یا دن کو آپهونچا تو ھم نے اس کھیت کو ایسا صاف کٹا هو ا بنادیاجیسے کل اس میں کچھ تھا ھی نھیں“ قارئین کرام !مذکورہ آیت میں ایک بڑا لطیف اشارہ ھے کہ خدا وند عالم فرماتا ھے کہ قیامت رات میں آئے گی یا دن میں،اوراس کی تفسیر اس کے علاوہ کچھ نھیں هو سکتی کہ زمین کروی(انڈے کے شکل کی)ھے جس میں آدھی میں رات هوتی ھے اور آدھی میں دن، اور جب قیامت آئے گی تو وہ ایک لمحہ میں آئے گی: <وَمَا اٴَمْرُ السَّاعَةِ إِلاَّ کَلَمْحِ الْبَصَرِ اٴَوْ هو اٴَقْرَبُ>[97] ”قیامت کا واقع هونا تو ایسا ھے جیسے پلک جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر“ یعنی قیامت کے وقت آدھی زمین میں رات هوگی اور آدھی میں دن اس کے علاوہ قرآن مجید نے قیامت کی ایک دوسری نشانی بھی بیان کی ھے ،اور وہ یہ کہ جب صور پھونکا جائے گا تب قیامت آئے گی ۔ اسی طرح قیامت کے لئے قرآن مجید نے ایک اور نشانی بیان کی ھے کہ تمام لوگوں میں خون برف بن جائے گا چاند و سورج کو گہن لگے گا پھاڑ ریزہ ریزہ هو جائیں گے ،ستارے پھیکے (ماند)پڑجائیں گے دریا پھٹنے لگیں گے،زمین میں زلزلہ آجائے گا ،اور زمین و آسمان میں تمام زندہ چیزیں نابو د هو جائیںگی۔ اور سب کچھ پھلے صور پھونکنے کے نتیجہ میں هوگا۔اور دوسرے صور میں تمام کے تمام زندہ هو جائیں گے اور حساب کتاب شروع هوجائےگا۔[98] < وَوُضِعَ الْکِتَابُ فَتَرَی الْمُجْرِمِینَ مُشْفِقِینَ مِمَّا فِیہِ وَیَقُولُونَ یَاوَیْلَتَنَا مَالِ ہَذَا الْکِتَابِ لاَیُغَادِرُ صَغِیرَةً وَلاَکَبِیرَةً إِلاَّ اٴَحْصَاہَا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلاَیَظْلِمُ رَبُّکَ اٴَحَدًا>[99] ”نہ چھوٹے ھی گناہ هو بے قلمبند کئے چھوڑتی ھے نہ بڑے گناہ کو اور جو کچھ ان لوگوں نے(دنیامیں )کیا تھا وہ سب (لکھا هوا) موجود پائیں گے اور تمھارا پروردگار کسی پر (ذرہ برابر ) بھی ظلم نھیں کرے گا“ < وَوُضِعَ الْکِتَابُ وَجِیءَ بِالنَّبِیِّینَ وَالشُّہَدَاءِ وَقُضِیَ بَیْنَہُمْ بِالْحَقِّ وَہُمْ لاَیُظْلَمُونَ ۔ وَوُفِّیَتْ کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ وَهو اٴَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُونَ>[100] ”اور اعمال کی کتاب (لوگوں کے سامنے)رکھ دی جائے گی اور پیغمبر اور گواہ لاکر حاضر کئے جائیں گے اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور ان پر (ذرہ برابر ) ظلم نھیں کیا جائے گا اور جس شخص نے جیسا کیا هوگا اسے اس کا پورا پورا بدلا مل جائے گا اور جو کچھ یہ لوگ کرتے ھیں وہ اس سے خوب واقف ھے“ والحمد لله رب العالمین۔ ---------------------------------------------------- حوالہ [1] سورہ تغابن آیت۷۔ [2] سورہ جاثیہ آیت ۲۶۔ [3] شروع کتاب خدا شناسی پر رجوع فرمائیں۔ [4] بحث عدل الٰھی رجوع فرمائیں۔ [5] رجوع فرمائیں بحث نبوت پر ۔ [6] سورہ نساء آیت ۸۷۔ [7] سورہ سباء آیت ۲۹،۳۰۔ [8] سورہ آل عمران ۳۰۔ [9] سورہ عبس ۳۴تا ۴۱۔ [10] سورہ بقرہ آیت۴۳۔ [11] سورہ بقرہ آیت۱۸۳۔ [12] سورہ آل عمران آیت ۹۷۔ [13] سورہ انفال آیت ۴۱۔ [14] سورہ حج آیت ۷۸۔ [15] سورہ بقرہ آیت ۲۷۵۔ [16] سورہ نحل آیت۹۰۔ [17] سورہ حجرات آیت ۱۲۔ [18] سورہ حجرات آیت ۱۲۔ [19] سورہ نحل آیت ۱۰۵۔ [20] سورہ حجرات آیت۱۲۔ [21] سورہ مطففین آیت۱۔ [22] صول الفقہ شیخ مظفرۺ جلد اول ص۵۵،۵۹،۸۹،۹۰۔ [23] اورہ حشر آیت۷۔ [24] سورہ نور آیت۶۳۔ [25] سورہ سباء آیت ۱۲۔ [26] سورہ انعام آیت۱۵۔ [27] سورہ طلاق آیت ۸۔ [28] سورہ مدثر آیت۴۲،۴۳۔ [29] سورہ زخرف آیت ۶۵۔ [30] سورہ انبیاء آیت ۱۰۴۔ [31] سورہ اسراء آیت۹۹۔ [32] سورہ کہف آیت ۴۷۔ [33] سورہ کہف آیت۴۹۔ [34] سورہ مومنون آیت ۱۵۔ [35] سورہ مومنون آیت ۱۱۵۔ [36] سورہ آل عمران آیت۹۔ [37] سورہ انعام آیت ۱۳۰۔ [38] سورہ نباء آیت ۱۷۔ [39] سورہ نباء آیت ۳۹۔ [40] سورہ زمر آیت ۷۰۔ [41] سورہ سباء آیت ۳،۴۔ [42] سورہ نحل آیت۳۹۔ [43] سورہ انفطار آیت۱۷تا۱۹۔ [44] سورہ کہف آیت۴۹۔ [45] سورہ آل عمران آیت ۳۰۔ [46] سورہ مطففین آیت ۱۰تا۱۲۔ [47] سورہ فصلت حم السجدہ آیت ۱۹تا ۲۲۔ [48] سورہ یٰس آیت ۶۵۔ [49] سورہ نساء آیت۵۶۔ [50] سورہ قیامت ۳تا۴۔ [51] سورہ نساء آیت ۵۶۔ [52] الاسلام و الطب الحدیث ص۶۶۔ [53] سورہ قیامت آیت۴۔ [54] ڈاکٹر ابراھیم الراوی ،مجلة العدل النجفیة ۔ ع ۱# س۶ص۲۔ [55] مادہ”ازلی نہ هونے کے سلسلہ میں اور ازلی کہنے والوں کی دلیل کی رد“ھماری کتاب ھوامش علی کتاب نقد الفکرالدینی ”طبع بیروت ۱۳۹۱ھ مطابق ۱۹۷۱ء میں ملاحظہ فرامائیں۔ [56] سورہ اسراء آیت ۴۹،۵۰۔ [57] سورہ مریم آیت ۶۶،۶۷۔ [58] سورہ انبیاء آیت ۱۰۴ ۔ [59] سور ہ روم آیت ۱۱۔ [60] سورہ اسراء آیت ۴۹۔ [61] سورہ بنی اسرائیل (اسراء) آیت ۹۹۔ [62] سورہ مومنون آیت ۱۲ تا ۱۶۔ [63] سورہ واقعہ آیت ۵۷تا ۶۲۔ [64] سورہ القیامة ۳۶تا ۴۰۔ [65] سورہ احقاف آیت۳۳۔ [66] سورہ المرسلات آیت ۲۰تا۲۴۔ [67] سورہ یٰس آیت ۷۷تا۷۹۔ [68] سورہ یٰس آیت ۸۱۔ [69] سورہ ق آیت ۱۵ [70] سورہ مومن آیت۵۷۔ [71] سورہ حج آیت۵تا۷۔ [72] سورہ کہف آیت ۴۷۔ [73] سورہ اسراء آیت ۹۹۔ [74] سورہ یٰس آیت۷۸۔ [75] سورہ یٰس آیت۷۹۔ [76] سورہ احقاف آیت۳۳۔ [77] سورہ یٰس آیت ۸۱۔ [78] سورہ یٰس آیت۸۳۔ [79] سورہ نمل آیت ۸۔ [80] سورہ بقرہ آیت ۲۶۰۔ [81] سورہ بقرہ آیت ۲۶۰۔ [82] سورہ بقرہ آیت ۲۶۰۔ [83] سورہ بقرہ آیت ۲۶۰۔ [84] سورہ کہف آیت ۴۷۔ [85] سورہ آل عمران آیت ۳۰۔ [86] سورہ انبیاء آیت ۱۰۴۔ [87] سورہ ابراھیم ۴۸۔ [88] گذشتہ علمی مطالب کے سلسلہ میں کتاب”اللہ یتجلی فی عصر العلم“ ص۸،۲۹،۹۲،۸۳ ،۱۶۷ پر رجوع فرمائیں۔ [89] سورہ دخان آیت ۱۰۔ [90] سورہ قیامت آیت۱۰۔ [91] سورہ الحاقة آیت ۱۴۔ [92] سورہ ابراھیم آیت۴۸۔ [93]سورہ حجر آیت۷۔ [94] سورہ شوری آیت ۱۸۔ [95] سورہ الجاشیہ آیت ۲۷۔ [96] سور یونس آیت۲۴۔ [97] سورہ نحل آیت۷۷،وسورہ قمر آیت ۵۰۔ [98] القرآن مصطفی محمود :ص۲۰۷ تا ۲۰۹۔ [99] سورہ کہف آیت ۴۹۔ [100] سورہ زمر آیت۶۹تا ۷۰ منبع:shiaarticles.com