آثار جعفریہ-سوانح حیاتِ امام جعفر صادقؑ

آثار جعفریہ-سوانح حیاتِ امام جعفر صادقؑ

آثار جعفریہ-سوانح حیاتِ امام جعفر صادقؑ

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

آثار جعفریہ-سوانح حیاتِ امام جعفر صادقؑ

اس کتاب میں صادق آل محمد امام جعفر صادق علیہ السلام کے احوال و تایخ زندگی کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہےساتھ ہی سلاطین امویہ کے زوال و ادبار کے پورے حالات اور فرمانروایان عباسیہ کے عروج و اقبال کے تمام و کمال احوال بخوبی معلوم ذکر کیے گئے ہیں۔

بنی عباسیوں نے اپنے حصول سلطنت کی کوششوں میں جن عالم فریبیوں سے کام لیا اور رضائے آل محمد علیہم السلام کے مجمل اور خوش کن کلمہ سے محبت اہلبیت علیہم السلام کی آڑ میں اسلامی دنیا کو اپنا مطیع و منقاد بنایا وہ پوری تفصیل کے ساتھ اس کتاب میں درج ہےاور معتبر و مستند اسانید سے ثابت کردیاگیا ہے کہ عباسیوں کی تمام کامیابیاں انہی حضرات کے ذاتی اعزاز و وجاہت کی بدولت تھیں۔

ان امور کے علاوہ جناب امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت بابرکت میں منصور دوانقی کی بے ادبی آپ کے قتل و ایذا دہی کی ترکیبیں اور آپ کے مدارج و مراتب گھٹانے کی فکریں ایک بار نہیں کئی بار اس کی طرف سے انواع و اقسام کے حیلوں کے ساتھ عمل میں لائی گئیں اور جن میں وہ ہمیشہ ناکامیاب رہکر نادم و پشیمان ہوتا گیا؛ یہ ساری باتیں بتصریح اس کتاب میں قلمبند کردی گئی ہیں جن کو پڑھ کر ہر شخص بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ دنیوی عزت و اقتدار خاصان الٰہی کے روحانی عزّو وقار کا کچھ نہیں کرسکتا۔

سادات بنی حسنؑ کے ساتھ بنی عباسیوں نے جو خلاف عہدی اور بے وفائی کی وہ بھی مفصل طور پر سلسلۂ بیان میں منضبط کردی گئی ہے اور اسی کے ساتھ جناب امام جعفر صادقؑ ساتھ ہی سادات بنی حسنؑ کو جو امامؑ نے موعظت فرمائی ہے اسکا بھی تذکرہ تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔

اس کتاب کے آخر میں حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلوٰة والسلام کے محاسن اخلاق اور مکارم عادات کے مبارک واقعات درج کیے گئے ہیں اور اسی کے ضمن میں آپ کی جامعیت اور کمال علمی پر جامع بحث کی گئی ہے۔ اور آپ کے وہ اقوال و ارشاد جو ہدایت عامّہ اور تعلیم امت کے لیے ضروری اصول پر مبنی تھے تحریر کیے گئے ہیں جن کے بے نظیر اور بے عدیل ہونے کا اعتراف اسلام کے تمام علماء، مفسرین، محدثین اور مؤرخین آج تک برابر کرتے آئے ہیں۔