حضرت امام علی رضا (ع) سے متعلق شائع ہونے والی چند اہم اور نمایاں کتب کا تعارف
حضرت امام علی رضا (ع) سے متعلق شائع ہونے والی چند اہم اور نمایاں کتب کا تعارف
0 Vote
324 View
گذشتہ چند برسوں میں حرم مطہررضوی نے مختلف موضوعات پر بہت سی کتابیں شائع کی ہیں جن میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت،تعلیمات اور تاریخ سے متعلق بھی متعدد کتب شامل ہیں۔
ذیل میں نمونہ کے طور پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے متعلق شائع ہونے والی چند اہم اور نمایاں کتب کے عناوین اور مختصر معلومات آپ قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں ، آپ ان کتب کے مطالعہ او ڈاؤنلوڈ کے لئے کلک کرکے ڈاؤنلوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
1. کتاب ’’ڈھائی سو سالہ انسان‘‘:
اس کتاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیاسی اور مجاہدانہ زندگی پر واقعات اور بیانات کو جمع کیا ہے، یہ کتاب ستّرہ فصول پر مشتمل ہے اور اس میں تمام فصول اور عناوین کو پیغمبر اکرم(ص) کے زمانے سے لے کر تمام آئمہ اطہار(ع) کی زندگی وسیرت کو ترتیب سے بیان کرنے کے ساتھ ساتھ آئمہ اطہار(ع) کی زندگی کے مقصد کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے؛ اس لئے یہ کتاب محض تاریخی نہیں ہے ، بلکہ ہر امام(ع) کی زندگی کو اس زمانے کے لحاظ سے تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ تجزیہ و تحلیل بھی کرتی ہے ، جس کی وجہ سے قارئین کتاب ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے اسی دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور عملی طور پر امام کی زندگی سے آشنا ہورہے ہیں اس کتاب کا ایک اہم حصہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زندگی اور سیرت پر مشتمل ہے۔
2. کتاب’’ حضرت امام رضا علیہ السلام اہل سنت کی روایات میں‘‘:
یہ کتاب سات ابواب’’زندگی‘‘، ’’شخصیت‘‘، ’’روایت‘‘، ’’امامت‘‘، ’’ ولایت عہدی‘‘، ’’ کرامت اور زیارت‘‘پر مشتمل ہے ، اس کتاب کو لکھنے کی روش توصیفی، تحلیلی ہے جس میں حضرت رضا (ع) کی زندگی کےمختلف پہلوؤں کو اہل سنت کے ۲۰۰ سے زیادہ ماخذ سے تحریر کیا گیا ہے۔
یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے ؛ پہلے حصے میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کی فضیلت آئمہ معصومین (ع) کی زبان سے اہل سنت منابع سے بیان کی گئی ہے جس میں ۱۱ روایات پائی جاتی ہیں۔
دوسرے حصے میں عملی طور پر چوتھی صدی سے اہل سنت کی بزرگ شخصیات کا امام رضا(ع) کی زیارت کے لئے آنے اور امام سے توسل و تبرک اور شفا حاصل کرنے کو بیان کیا گیا ہے۔
اس کتاب کے تیسرے حصہ میں امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ اور گنبد کو تاریخی اعتبار سے بیان کیا گیا ہے ۔
3. کتاب’’ انتہائي معتبر احادیث میں زیارتِ امام رضا علیہ السّلام کے فضائل‘‘:
اس کتاب میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے متعلق بارہ معتبر اور صحیح روایات کو علمی دستاویزات اور رجالی تجزیہ کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔
یہ کتاب ۱۰۴ صفحات پر مشتمل ہے جسے ایک ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے ، یہ ان گرانقدر کتابوں میں سے ایک ہے جن میں معتبر اور صحیح روایات کو تحریر کیا گیا ہے۔
4. کتاب’’ آٹھواں آفتاب درخشاں‘‘:
اس کتاب میں امام رضا(ع) کی زندگی اور سیرت طیبہ کا تجزیہ معتبر ترین عربی اور فارسی ماخذ کی مدد سے انجام پایا ہے ، اس کتاب کو انتہائی خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اس کتاب سے محققین کے علاوہ امام رضا(ع) کے زائرین بھی مستفید ہو سکیں۔
اس کتاب میں امام رضاؑ کی زندگی کے اخلاقی، سماجی،علمی اور سیاسی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے اس کے علاوہ امام کے مدینہ سے خراسان تک کے تاریخی سفر اور زبردستی ولی عہد بنانے سے شہادت تک کے واقعات اور مطالب کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔
5. کتاب’’منشور حیات اور روش زندگي حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نظر میں ‘‘:
اس کتاب میں امام رضا(ع) کی نظر میں زندگی گزارنے کا منشور حیات بیان کرنے کے ساتھ ؛ پیغمبر اکرم(ص) کے خاندان پاک اور اہل ایمان کی روش زندگی کو بھی بیان کیا گیا ہے۔
6. کتاب’’ حضرت امام علی رضاعلیہ السّلام کی سیاسی اور مجاہدانہ زندگی‘‘:
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی کتاب ’’ڈھائی سو سالہ انسان‘‘ میں ایک باب حضرت امام علی رضا(ع) کی سیاسی اور مجاہدانہ زندگی پر مشتمل ہے ، آستان قدس رضوی نے اس حصہ کو علیحدہ کر کے اسے ایک کتاب کی صورت میں شائع کیا ہے جس میں مامون عباسی کے دور خلافت میں معاشرے کی حالات اور حضرت امام علی رضا کے عہد امامت کے اہم اور حساس ترین موضوع یعنی امام رضا(ع) کے مسئلہ ولایت عہدی کو تفصیل اور وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
7. کتاب ’’ حضرت امام رضاعلیہ السلام کا ذاتی ومعاشرتی اخلاق‘‘:
اس کتاب میں امام رضا علیہ السلام کی معاشرتی اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو متعارف کرایا گيا ہے
آیات الہی،مستند احادیث و روایات کے ذریعہ مومنانہ زندگی بسر کرنے کے سلسلے میں بہت اچھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔یہ کتاب امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے آداب،امام (ع) کی ذاتی صفات و خصوصیات،سیاسی و دینی شخصیت، روحانی شخصیت، معاشرتی و سماجی اخلاق اور امام رضا علیہ السلام کی گھریلو زندگی جیسے موضوعات پر مشتمل ہے، مختصر انداز میں ان موضوعات پر مفید مطالب بیان کئے گئے ہیں۔
8. کتاب’’حکایت آفتاب‘‘:
اس کتاب میں حضرت امام علی رضا(ع) کی حیات طیبہ کا تاریخچہ، حضرت کی زندگي کا عبادتی پہلو ، معاشرتی سیرت اور آداب معاشرت کے علاوہ حضرت امام علی رضا(ع) کی علمی شخصیت، دینی اور مذہبی خدمات اور امام علیہ السلام کو دور امامت میں درپیش اہم مسائل و مشکلات کے ساتھ ساتھ امام کے حکمت آمیز کلمات ، ارشادات و نصائح بھی شامل ہیں۔