ائمہ معصومینؑ کی سیاسی زندگی کا تحقیقی جائزہ

ائمہ معصومینؑ کی سیاسی زندگی کا تحقیقی جائزہ

ائمہ معصومینؑ کی سیاسی زندگی کا تحقیقی جائزہ

Publish number :

1

Publication year :

2000

Publish location :

کراچی پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

ائمہ معصومینؑ کی سیاسی زندگی کا تحقیقی جائزہ

زیرِ نظر کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے ایک منفرد اور اچھوتی تالیف ہے کیونکہ اس سے قبل تک خود عربی زبان میں (جس سے کتاب کا ترجمہ کیا گیا ہے) کوئی ایسی کتاب نہیں تھی جس میں ایک ساتھ تمام ائمہؑ کی سیاسی زندگی کا تحقیقی جائزہ لیا گیا ہو اور مشترک سیاسی ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ایک کے جدا جدا لائحۂ عمل پر تاریخی حوالوں کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہو۔

سیرتِ ائمہؑ کا جائزہ خود ایسے موضوعات میں سے ہے جو بہت زیادہ مطالعہ اور انتہائی گہری نظر کا متقاضی ہے اور ائمہؑ کی سیاسی زندگی تو کیونکہ حیاتِ ائمہؑ کا یہ پہلو مختلف وجوہ کی بناء پر اوجھل رہا ہے اس لیے اس کے بارے میں بحث و گفتگو مزید کٹھن اور دشوار کام ہے۔

کتابِ ھذا کے مؤلف استاد عادل ادیب جنہیں عراق کے انقلابی رہنماء حضرت آیت اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقرالصدرؒ کے محضرِ علمی سے فیض کا شرف حاصل رہا ہے انہوں نے اس تالیف میں بڑی حد تک شہید صدرؒ ہی کی فکر سے استفادہ کیا ہے اور تاریخی اسناد کے ساتھ تمام ائمہؑ کے دور کے سیاسی حالات حکمرانوں کی کیفیت اور ان کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے ان سے مقابلے کے لیے ائمہؑ کے لائحۂ عمل اور طریقۂ کار پر روشنی روشنی ڈالی ہے۔ اس کتاب کو اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔