اسلامی حدود و تعزیرات
اسلامی حدود و تعزیرات
Author :
Publisher :
Publish number :
1
Publication year :
2003
Publish location :
کراچی پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
اسلامی حدود و تعزیرات
قوموں کی ترقی سماجی بہبود سے عبارت ہے اور سماجی بہبود معاشی ترقی کی مرہون منت ہے جب کہ معاشی ترقی کے لیے پُرامن معاشرے کا قیام ضروری ہے جہاں عدل و انصاف کی علمبرداری ہو حقوق کا تحفظ ہو کوئی کسی پر ظلم و زیادتی نہ کرے ہر فرد اپنی ذمہ داری کو پورا کرے ایسے مثالی معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ ہم تعلیمات اسلامی کے تحت زندگی بسر کریں جہاں یہ ذمہ داری معاشرے کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے اس سے زیادہ ریاست پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی پالیسیاں اور ریاست کے ماحول کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ترتیب دے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کوشش کرے۔
اسلامی فوجداری قوانین پر کتب کا ذخیرہ بہت کم ہے جب کہ فقہ پر فقہاء، علمائے کرام اور مجتہدین کی تصانیف کے گراں قدر ذخائر موجود ہیں مگر وہ بھی زیادہ تر عربی اور فارسی میں ہیں، فقہاء نے حدود و تعزیرات کو فقہ کے ضمن میں ایک باب کی حیثیت سے بحث کیا ہے، آج کے نامساعد اور مادّی دور میں جہاں تقریباً ہر شخص دنیوی مفادات کے حصول کے لیے سرگرداں ہے ایسے افراد کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جو ان موضوعات پر قلم اٹھاتے ہیں جن سے مادّی فوائد کی توقعات وابستہ نہیں ہوتیں یا کم ہوتی ہیں، زیر نظر کتاب اس ضمن میں ایک عمدہ کاوش و کوشش ہے اسے اپنے مطالعے کا حصہ قرار دینا چاہیئے۔