تاریخچۂ عزاداری حسینی

تاریخچۂ عزاداری حسینی

تاریخچۂ عزاداری حسینی

Publish number :

2

Publication year :

2005

Publish location :

سرگودھا پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

تاریخچۂ عزاداری حسینی

اس پر آشوب زمانے میں ہر طرف سے مذہب شیعہ پر کئی قسم کے حملے ہوتے رہتے ہیں، زمانے کے گزرنے کے ساتھ ساتھ شِعارِ مذہبِ شیعہ کو مختلف طریقوں سے ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں اور سادہ لوح افراد ان گمراه تبلیغات، متعصب وہابیوں اور یہود ونصاری کی طرف سے ثقہ شعاراللہ کو حذف کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ ہمارے بزرگان و مراجع عظام کے اصرار اور تاکید کے باوجود کچھ فریب خوردہ لوگ وجدان کو اپنے ہاتھوں سے چھوڑ کر خود ساختہ و من گھڑت قصوں کو ایسے اپنے دل میں جگہ دے چکے ہیں کہ معصومین علیهم السلام اور بزرگان دین کا کلام  ان بر اثر بی نہیں کرتا۔

شعائر حسینی جو اپنی تمام اقسام کے ساتھ ایک بزرگ ترین شعار مذہب شیعہ ہے تمام دنیا والوں کو یہاں تک کہ آتش پرستوں کو بھی اپنی طرف جذب اور شرکت پر آمادہ کرتا ہے اس کے باوجود تمام شعائر سے زیاده مورد حملہ واقع ہوا اسی لیے اس کتاب میں گریہ و عزاداری کی مختصر تاریخ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے لے کر آج کے زمانے تک بیان ہوئی ہے جس کی ابتدا احادیثِ رسولﷺ سے ہوئی ہے، اس کتاب کو اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔