علیؑ کی بیٹی

علیؑ کی بیٹی

علیؑ کی بیٹی

Publication year :

2006

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

علیؑ کی بیٹی

پیش نظر کتاب حضرت زینب(س) کی سیرت، بیانات اور شخصیت اور ان کی جدوجہد پر ایک تحقیق ہے، جس میں دیگر مصنفین اور تاریخی ماخذ کی کتابوں کا استعمال کرتے ہوئے عقیلۂ بنی ہاشم علیؑ کی بیٹی کے کردار کو متعارف کرایا گیا ہے۔

کتاب حضرت زینب (ع) کی ذاتی اور سیاسی زندگی کا ایک مکمل دورہ ہے جو کہ آپ کی زندگی کے مختلف حصوں پر  منظم ہے جو کہ پیدائش، خاندان اور ابتدائی زندگی کے حالات سے شروع ہوتی ہے، اس کتاب میں جن موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ان میں جنابِ زینب سلام اللہ علیہا  کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واقفیت اور ان کی آغوش میں پروان چڑھنا اور آپ کی والدہ اور والد اور بھائیوں کے ہمراہ تربیت پانا ہے۔

ساتھ ہی اس کتاب میں، جنابِ زینبؑ کی زندگی کے المناک واقعات کی اطلاع مندرج ہے، جو: رسول خدا کی رحلت، والدہ کی بیماری اور ان کی شہادت، مسجد میں باپ کی شہادت، امام حسن (ع) کی زہر آلودگی، امام حسین (ع) کی شہادت اپنے بچوں اور بھائیوں کے ساتھ اسیری جو ہر انسان کی زندگی کا عظیم واقعہ سمجھا جاتا ہے اور زینب (س) نے ان سب کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور ان کے خلاف مناسب اقدامات انجام دیئے یہ سب اس کتاب کی محوریت میں شامل ہے۔

 جنابِ زینب سلام اللہ علیہا نے جن سیاسی واقعات کا مشاہدہ کیا، مثلاً: ثقیفہ میں خلافت کا غصب کیا جانا، علی(ع) کی رہائش گاہ کا ماحول، باغیوں کے ساتھ ان کی جنگیں اور امام حسن (ع) کی صلح، اس کتاب میں زیر بحث آئے ہیں۔ اس کے بعد مصنف نے حضرت زینبؑ کے زمانے کی صورتحال سے متعلق واقعات و حوادث بیان کیے ہیں اور مدینہ، کوفہ اور دمشق میں موجود حالات کو بیان کیا ہے اور پھر اس وقت کے مسلمانوں کے بارے میں رائے عامہ کا اظہار کرتے ہوئے مختصر طور پر ان کی اطلاع دی ہے۔

پیش نظر کتاب مین اخلاقی خوبیاں، روحانی شخصیت، سخاوت اور عبادت، اور جنابِ زینب سلام اللہ علیہا کی روحانی صلاحیت اور اس کی اسرار و رموز جیسے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے،حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے خطبات اور مختلف مقامات پر ان کی تقریریں اور انھیں انجام دینے میں جن مشکلات کو انہوں نے برداشت کیا۔ اپنے مشن کی انجامدہی ، نیز جنابِ زینب سلام اللہ علیہا کی جدوجہد اور رحلت  اور ان کی قبر اور بھی دیگر معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔

غرض آپ جنابِ زینب سلام اللہ علیہا کی زندگی سے متعلق مستند مطالب کے مطالعے کے خواہاں ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔

دیگر جلدیں