مسائل الشریعہ ترجمہ وسائل الشیعہ ج۱۵

مسائل الشریعہ ترجمہ وسائل الشیعہ ج۱۵

مسائل الشریعہ ترجمہ وسائل الشیعہ ج۱۵

Publish number :

1

Publication year :

2011

Publish location :

راولپنڈی ۔ پاکستان

Number of volumes :

17

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

مسائل الشریعہ ترجمہ وسائل الشیعہ ج۱۵

کتاب مسائل الشریعہ، "وسائل الشیعہ" کا اردو ترجمہ ہے ۔ "وسائل الشیعہ" احکام شرعیہ اور [فقہ] پرمشتمل رسول اللہ (ص) اور اہل بیت (ع) سے منقولہ معتبر حدیثوں کا مجموعہ ہے ، کتاب میں ہرموضوع کو ایک باب کا عنوان قرار دیا گیا ہے۔ اس کتاب کے آخرمیں احادیث کے مصادر و مآخذ، اسناد اور رجال و رواۃ کے بارے میں مفصل بحث ہوئی ہے۔ یہ کتاب امتیازی اورمنفرد خصوصیات کی حامل ہے اورشرعی احکام کے سلسلے میں تمام مجتہدین اورمراجع تقلید کا ماخذ و مرجع سمجھی جاتی ہے وسائل الشیعہ کے مصنف شیخ حرعاملی (متوفٰی 1104 ہجری) نے اس تالیف کی اہمیت کے پیش نظر ذکر کیا ہےعرصۂ دراز سے سوچ رہا تھا کہ شرعی احادیث اور فرعی احکام کی نصوص کی ایسی کتاب تالیف کروں جوعلماء کے نزدیک قابل اعتماد ہوکیونکہ اگراس قسم کی کتابیں ایک طرف سے طویل و عریض اوران میں منقولہ احادیث مکرر ہیں تو دوسری طرف سے یہ تمام احادیث مکرر ہونے کے علاوہ فقہ اورفقہاء کے کام نہیں آتیں؛ چنانچہ میں نے شرعی احکام اورمسائل کے بارے میں احادیث جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا اوراس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور سوائے معتبر و مشہور کتب کے، کسی کتاب سے حدیث نقل نہیں کی۔ اس طرح کہ میں نے وسائل الشیعہ کو 20 سال کے طویل عرصے میں اکٹھا کیا ہے- یہ کتاب شرعی احکام اور فرائض و آداب کے سلسلے میں 36000 حدیثوں اور50 ابواب پرمشتمل ہے اوریہ حدیثیں کتب اربعہ سمیت مختلف معتبرشیعہ کتب حدیث اورقدمائے اصحاب کے اصول اولیہ سے منقول ہیں۔ شیخ حرعاملی کی یہ کتاب سنہ 1082 ہجری میں مکمل ہوئی ہے۔ کتاب کی خصوصیات تمام حدیثیں سند کے ساتھ نقل ہوئی ہیں؛ ایک موضوع سے متعلق تمام احادیث کو ایک ہی باب میں نقل کیا گیا ہے؛ احادیث ـ بالخصوص متعارض احادیث ـ کے ذیل میں مؤلف نے وضاحتیں دی ہیں؛ مؤلف نے خود ان احادیث سے احکام استخراج کئے ہیں اور ابواب کے لئے عنوان متعین کئے ہیں؛ متعدد احکام پر مشتمل تفصیلی احادیث کی متعلقہ احکام کی ترتیب سے تقطیع کی گئی ہے؛ ہر باب کو مناسب اور متعلقہ ابواب کی طرف پلٹایا گیا ہے؛ ان ارجاعات نئی طباعت میں مصححین و محققین نے پاورقی حاشیوں میں واضح کیا گیا ہے؛ ہر باب کا آغاز صحیح اور معتبر احادیث سے کیا گیا اور مرسل یا ضعیف حدیثوں کو ابواب کے آخر میں درج کیا گیا ہے؛ مصادر و مآخذ ذکر کرنے اور بعض علوم و رجال سے متعلق مباحث کے بارہ فوائد بیان کئے گئے ہیں۔