مواعظ حسنہ
مواعظ حسنہ
Author :
Scholar :
Publisher :
Publication year :
1939
Publish location :
جالندھر ہندوستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
مواعظ حسنہ
مواعظ حسنہ کے نام سے موسوم یہ رسالہ عشرۂ محرم الحرام میں پیش کیے گئے علامہ ہروی کی جانب ان بیانات پر مشتمل ہے جو آپ نے مباحث امامت سے متعلق بیان فرمائے ہیں۔
ہر ایک وعظ دقیق و عمیق نِکات اور لطیف اشارات پر مشتمل ہے جو اہل ذوق و شوق خصوصاً ذاکرین و واعظین کے لیے باب علوم ثابت ہوگا۔
ان مواعظ کے دیکھنے سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ مضامین و عناوین سلسلہ امامت میں ارتقاء کو مدِّ نظر رکھا گیا ہے، اول آسان ترین عناوین و بیانات ہیں اور رفتہ رفتہ دقیق ہوتے جاتے ہیں اور اگر اس سلسلے کے بعد کے مواعظ موجود اور طبع ہوتے تو یقیناً ان کی کچھ اور ہی شان نظر آتی۔
بعض بیانات ایک جگہ مجمل ہیں جبکہ دوسری جگہ یا دوسرے وعظ میں مفصل اور جو بعض مضامین مکرّر معلوم ہوں گے وہ دراصل مکرّر نہیں ہیں ضرور کسی نہ کسی جدید مطلب کو مفید یا مؤیّد یا اس کے مفسِّر یا مُذکِّر ہیں۔
بعض استدلالات و استنباطات یا بعض مضامین ایسے بھی پائیں گے جو پہلے نہ سنے ہوں یا جن کے سننے کے عادی ہیں اس کے خلاف ہوں اور اس لیے ان کی طبیعت ان کو قبول نہ کرے جبکہ غور و خوض کے بعد حتماً اطمینان حاصل ہوجائے گا۔