تاج العقاقیر، پاکستان اور ہندوستان کی جڑی بوٹیوں کا انسائیکلوپیڈیا

تاج العقاقیر، پاکستان اور ہندوستان کی جڑی بوٹیوں کا انسائیکلوپیڈیا

تاج العقاقیر، پاکستان اور ہندوستان کی جڑی بوٹیوں کا انسائیکلوپیڈیا

Publication year :

2010

Publish location :

لاہور پاکستان

(1 پسندیدگی)

QRCode

(1 پسندیدگی)

تاج العقاقیر، پاکستان اور ہندوستان کی جڑی بوٹیوں کا انسائیکلوپیڈیا

پاکستان و ہندوستان کی جڑی بوٹیوں کا انسائیکلوپیڈیا کتاب کے مصنف کا نام حکیم و ڈاکٹر ہری چند ملتانی اور ڈاکٹر ہری چند پریم ناتھ ملتانی ہے۔ یہ دس حصوں اور 732 صفحات پر مشتمل کتاب ہے۔

زیر نظر کتاب پاکستان و ہندوستان کی جڑی بوٹیوں کے افعال و خواص کو بیان کرنے کے لیے معرض تحریر میں لائی گئی ہے۔

اس کتاب میں پاکستانی اور ہندوستانی جڑی بوٹیوں کے فائدے اور استعمالات لکھے گیے ہیں جیساکہ؛

علاج الامراض، پھلوں کے فائدے، سبزیوں کے صحتی فوائد، قیمتی جڑی بوٹیاں اور ان کے فائدے، سفیدے کے آسان مجربات، آزمودہ طبی مجربات وغیرہ۔

جڑی بوٹیوں کو اکھارنا

قبرستان، گندی جگہوں، شورے والی زمیں اور راستے میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیوں کو ہر گز نہ اکھاڑیں کیوںکہ یہ بیکار ثابت ہوتی ہیں۔

جڑی بوٹیوں کو کاٹنے کا بہترین وقت

بہت سی جڑی بوٹیاں ایسی ہیں جو استعمال میں نہیں آتیں ان کو اکھاڑنے کے لئے یہ دکھنا ضروری ہے کہ وہ پوری طرح سےہری بھری ہوں۔

جڑی بوٹی کے بیج کو استعمال کرنے کا طریقہ

جڑی بوٹیوں کے بیج کو اس وقت استعمال میں لانا چاہیئے جب وہ سارے پودے کا رس خوب اچھی طرح سے چوس کر پک گئی ہوں۔

جڑی بوٹیوں کی جڑ حاصل کرنے کا طریقہ

بوٹی کی اگر جڑ لینی ہو تو اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اس کی جڑیں گیلی نہ ہوں اور نہ ہی کیڑا لگا ہوا ہو۔