کلام امیر المؤمنین علیؑ(شرح نہج البلاغہ) ج۳

کلام امیر المؤمنین علیؑ(شرح نہج البلاغہ) ج۳

کلام امیر المؤمنین علیؑ(شرح نہج البلاغہ) ج۳

Publication year :

2016

Publish location :

کراچی پاکستان

Number of volumes :

3

(1 پسندیدگی)

QRCode

(1 پسندیدگی)

کلام امیر المؤمنین علیؑ(شرح نہج البلاغہ) ج۳

قرآن مجید اللہ کا وہ کلام ہے جو تمام گزشتہ آسانی صحیفوں کے بعد اپنی تمام تر جامعیت اور ضرورت کے مطابق پیکر علم الہی سرور کائنات رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کیا گیا جو قیامت تک رہنمائی عطا کر تا رہے گا اور اس کی تفسیر تفہیم کی ذمے داری بعد از پیغمبر اسلامﷺ عترت واہل بیت علیہم السلام کو دی گئی ۔ چنانچہ ان پاک اور عظیم ہستیوں نے اپنی احادیث فرامین اور عملی اقدامات کے ذریعے اسے تصویر تجسّم عطا کی اور عملی جامہ پہنایا، یعنی اہل بیت علیہم السلام کی روش، ان کے فیصلے اور طرز زندگی قرآن کی عملی تفسیر ہے،البتہ اس عظیم سرماۓ کو جمع کر کے کتابی شکل دینا ایک اساسی خدمت ہے جسے علامہ سید شریف رضی علیہ الرحمہ نے اپنے ذوق ادبی و علمی کے مطابق جمع کر کے نیج البلاغہ نام دیا جو ایک ہزار سال سے عقلوں کی بیداری و ہدایت، ضمیروں کی سالمیت فطرت کی اصالت، سماج کی قیادت اور ان سب کے محور اللہ کی عبادت کو فروغ دے رہی ہے۔ مولاعلیؑ کے کلام کا معیار اس درجے کا ہے کہ ادبائے کرام نے متفقہ طور پرتسلیم کیا ہے کہ یہ اللہ کے کلام سے نیچے اور بندوں کے کلام سے اوپر ہے۔

مسلم وغیر مسلم علماۓ کرام اور اہل ادب نے اسے سمجھنے اور سمجھانے کے لیے سیکڑوں مفصل و موضوعاتی شرحیں، مقالے اورمضامین لکھے،ایسی ہی شروح میں سے ایک مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی(مدظله العالی) اور دیگر علماء و دانشوروں کی مرتب کردہ بہترین، سلیس اور نئی شرح "پیام امام امیر المومنین علیہ السلام“ ہے۔ جو کہ اردو ترجمے کے ساتھ آپ کی نظروں کے سامنے ہے اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔