عقل و علم

عقل و علم

عقل و علم

Publish number :

1

Publication year :

2000

Publish location :

پاکستان

(2 پسندیدگی)

QRCode

(2 پسندیدگی)

عقل و علم

اس وقت جو کتاب آپ کے سامنے ہے وہ علوم اسلامی پر عالیجناب علامہ محقق سید حسین مرتضیٰ بن مرحوم آیۃ اللہ علامہ سید مرتضیٰ حسین صدر الافاضل کے بعض دروس کا مجموعہ ہے۔ ان دروس کو انھوں نے برسوں لیکچرز کی صورت میں پڑھایا ہے۔ اب یہ مجموعہ (ان کی عزیز اور ہونہار شاگردوں آنسہ زینب امیر علی و بیگم افشین فاطمہ آغا کی کوششوں کے نتیجہ میں) کتابی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔

اس کتاب میں انھوں نے اسلامی علوم و معارف کے کلیات و اصول کو بہت واضح اور عام فہم انداز میں بیان کیا ہے۔

یہ مجموعہ دینی دروس کا ایسا قیمتی اور اہم مجموعہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی مدد کے ذریعہ عہدِ حاضر اور مستقبلِ بعید میں آنے والی نسلوں میں شریعت و فضیلت کی روح بیدار کرتا رہے گا۔

اس کتاب میں علامہ موصوف نے تخلیقِ انسانی نیز انسانی معاشرے کے حسّاس اور بنیادی مسائل پر انتہائی عمیق گفتگو کی ہے۔

ان دروس کا ایک اور اہم امتیاز یہ ہے کہ علامہ موصوف نے اِن مسائل کو بالکل اسی انداز میں پختہ کرکے اور متکامل بناکر ایسی شفّاف اور درست شکل میں پیش کیا ہے جس انداز سے اسلام نے انھیں اپنے آغاز میں پیش کیا تھا اور چاہا تھا کہ وہ ہمیشہ اسی انداز میں پیش اور قبول کیے جاتے رہیں۔

عالی مرتبت اور جلیل القدر مفکر نے پہلے دینی زندگی کے اصل اور واقعی علمی و عرفانی پہلوؤں کے بارے میں حقیقت تک رسائی حاصل کرکے زمانہ کی ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے ان کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے پھر اسے زندگی کی حقیقتوں سے تطبیق دے کر اپنی مختصر بیانی اور بلاغت کلامی کے ساتھ ایسے دل نشین انداز اور فنّی طریقہ سے پیش کیا ہے جسے پختہ عقل والے قبول کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔