ابلیس نامہ ج۲

ابلیس نامہ ج۲
Author :
Interpreter :
Publisher :
Publication year :
2003
Publish location :
ممبئی ہندوستان
Number of volumes :
2
(0 پسندیدگی)

(0 پسندیدگی)
ابلیس نامہ ج۲
اس کتاب کی پہلی جلد میں مصنف نے قرآنی آیات اور روایات و قصص و واقعات کے ذریعہ انبیاء الٰہی جیسے جناب موسیٰ، عیسیٰ، نوح، علی نبینا و علیہم السلام وغیرہ کی شیطان سے ملاقات کا ذکر کیا ہے۔ . پھر شیطان انسانوں کی راہ کس طرح جال بچھاتا اسکا ذکر ہے اور اس سے نمٹنے کے طریقوں کی وضاحت بھی پیش کی گئی ہے، اور آخر کار، شیطان کے خاتمے اور اس کی موت کو امام زمانہ (ع) کے ہاتھوں کس طرح ہوگی بیان کیا گیا ہے۔ دوسری جلد میں، مصنف نے شیطان سے متعلق کچھ واقعات کو بیان کیا ہے، جس میں شامل ہیں: معراج کا واقعہ، آدم و حوا، ہابیل اور قابیل، یوم غدیر، واقعۂ کربلا وغیرہ۔ اسی طرح یہ مضامین بھی مندرج ہیں: شیطان کے لشکری، شیطان کے گھڑسوار اور پیدل فوج، اور مختلف مقامات پر شیطان کی موجودگی، جن میں شامل ہیں: عرفہ کے دن شیطان کی موجودگی،حالت احتضار میں آمد وغیرہ۔ کتاب میں بہت سارے عنوانات ہیں اور ہر عنوان کے لئے مختصر اور مفید وضاحتیں پیش کی گئی ہیں، جو کتاب کو دلکش اور موثر بناتی ہے۔
یہ مشہور مثل کہ ’’شیطان مارتا نہیں ہے ہلکان کرتا ہے‘‘ اپنی جگہ پر بالکل درست ہے کیوں کہ اسے خدا نے اس بات کا اختیار ہی نہیں دیا ہے البتہ اپنے وسوسوں کے ذریعہ آدمی کو برائیوں پر اس طرح آمادہ کر دیتا ہے کہ بندہ، خدا کو بھول کر اس کا غلام بن جاتا ہے، شیطان کا بندوں پر کتنا اختیار ہے اور آدمی اپنے امور میں کس حد تک صاحب اختیار ہے اس کا جانا ضروری ہے نیز اس بات سے بھی واقفیت ضروری ہے کہ شیطان کن کن راہوں اور ہتھکنڈوں کا سہارا لے کر آدمی کو بہکاتا اور صراط مستقیم سے منحرف کرتا ہے۔ یہ موضوع بذات خود دلچسپ بھی ہے اور عبرت انگیز بھی ہے۔
ابلیس نامه ان ہی مطالب کا مجموعہ ہے جو دو جلدوں مشتمل دانشمند محترم جناب محسن غفاری کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔







