اثبات ولایت تکوینیہ

اثبات ولایت تکوینیہ

اثبات ولایت تکوینیہ

Publish number :

1

Publication year :

2009

Publish location :

ملتان پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

اثبات ولایت تکوینیہ

یہ کتاب عالم ربانی آیت اللہ علامہ  شیخ علی نمازی کی ایک شاہکار کتاب ہے، علامہ کا شمار معاصر دور کے ممتاز فقہاء و محدثین میں ہوتا ہےآپ کا شمار آیت الله میرزا مهدی اصفهانی کے شاگردوں میں ہوتا ہے، آپکے جلالت علمی کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آیت اللہ مرعشی نجفی کے بقول آپ ’’عصر حاضر کے مجلسی‘‘ ہیں۔

یہ کتاب ایک گمراہ کن کتاب کے جواب میں تقریبا ۳۰۰ صفحات پر مشتمل ہے اور حریم اہل بیت (ع) کے دفاع  اور منحرفین کے اشکالات کے جواب دینے کے مقصد کے ساتھ لکھی گئی ہے۔ ساتھ ہی اولیاء دین کی حمایت اور انکے مقامات و منزلت کو روشن کرتی ہے جبکہ بطور کلی اس کتاب کا موضوع اہل بیت علیہم السلام کے لیے ولایت تکوینی کا اثبات ہے۔

حدیث ثقلین کو پیش کرتے ہوئے ثقلین (کتاب اور عترت) سے تمسک کو ثابت کیا گیا ہے۔ اور پھر حدیث ثقلین سے حاصل ہونے والے نتائج بیان ہوئے ہیں: ’’عترت کا ہر خطاء و لغزش سے معصوم‘‘ ہونا۔ کیونکہ حدیث ثقلین کے مطابق، عترت سے تمسک گمراہی اور ضلالت سے محفوظ رہنے کے مترادف ہے،لہذا عترت کو غلطیوں سے پاک ہونا ضروری ہے۔

دوسرے نتائج جو بیان کیے گئے ہیں وہ یہ ہیں: عترت کی برتری، عترت کی جانب امت کا رجوع، قرآن کا تمام تر علم عترت کے پاس ہونا، راہ ہدایت فقط اہل بیت سے وابسطہ ہونے میں ہے...

قرآن کی تفسیر میں عترت کی جانب مراجعہ کا وجوب اور "حسبنا کتاب الله" کا باطل ہونا کیونکہ حدیث ثقلین  کے مطابق قرآن اور عترت  کبھی بھی ای دوسرے سے جدا نہیں ہونگے۔