اخلاق الائمہ

اخلاق الائمہ

اخلاق الائمہ

Publication year :

1978

Publish location :

ممبئی ہندوستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

اخلاق الائمہ

جس طرح انسان کی تخلیق چار عناصر سے ہوئی ہے اسی طرح اخلاقی پیکر کے عناصر بھی چار ہیں۔حکمت، عفّت، عدالت، شجاعت، یہ مکارم اخلاق کی چہاردیواریاں ہیں، اگر ان میں سے اک دیوار بھی نہ ہو یا شکستہ حال ہو تو متاع اخلاق غیر محفوظ اور کمال انسانیت مدقوق و مفلوج اور دیکھنے والوں کی نظر میں ذلیل و معیوب انہی فضائل چہار گانہ کو اخلاقی اشجار کی جڑیں کہہ سکتے ہیں، ان چاروں کے تحت میں جو انواع فضائل ہیں وہ انہی درختوں کی شاخیں ہیں۔

اس مختصر رسالے میں ائمۂ اہل بیت علیہم السلام کے مکارم اخلاق کی تصویرکشی کی گئی ہے، فلسفۂ اخلاق کے ناگزیر مباحث کی بھی ضمناً تشریح پیش کی گئی ہے، اس رسالے کا مقصد ائمہ کے اخلاق کے عملی نمونے پیش کرتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے کی دعوت دی جائے جس میں یہ کتاب پوری طرح کامیاب ہے ضرور اپنے مطالعے کا حصہ اس کتاب کو قرار دیں۔