مختار آل محمد علیہم السلام

مختار آل محمد علیہم السلام

مختار آل محمد علیہم السلام

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

مختار آل محمد علیہم السلام

حضرت مختار ابن ابی عبیدہ ثقفی نے اپنی زندگی میں جو ایمان افروز کارنامے کیے ہیں وہ تاریخی اہمیت کے لحاظ سے اپنی مثال نہیں رکھتے۔ان کا رناموں کا دو لفظوں میں خلاصہ یہ ہے کہ آپ کمال عقیدت کے ساتھ محبت آل محمد کا جذبۂ کامل لے کر اٹھے۔آپ کا عمل آپ کا کردار قرآن وحدیث کی روشنی میں رونما ہو کر سطح تاریخ پر ابھر ا اور اس نے ایسے گہرے نقوش چھوڑے جو شام ابد تک مٹانے سے نہ مٹیں گے۔دنیا میں ان کے سوا ایسی کوئی ہستی نہیں ۔جس نے شریکتہ الحسین حضرت زینب وام کلثوم علیہماالسلام کے دلوں سے رنج وغم کے ان نہ ہٹنے والے بادلوں کو کچھ نہ کچھ چھانٹ دیا ہو۔ جو واقعہ کربلا کو بچشم خود دیکھنے اور قید شام کی مصیبتوں کے جھیلنے اور بے پردگی کی تکلیف برداشت کرنے سے چھا گئے تھے۔ یہی وہ ہستی ہے جس نے ابن زیاد و ابن سعد وغیرہما کے کٹے سر بھیج کر حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی پیشانیٔ مبارک سجدہ شکر میں جھکادی اور ان کا دل اس طرح ٹھنڈا کیا کہ انہوں نے فرط مسرت سے ان مخدارت عصمت وطہارت کو جو محرم ۶۱ ھ سے ربیع الاول ۶۷ ھ تک غم کے لباس میں تھیں سر میں تیل ڈالنے آنکھوں میں سرمہ لگانے اور مناسب کپڑے بدلنے کا حکم دے کر ۹ ربیع الاوّل کو یومِ عید قرار دیا۔

  • تاریخ شاہد ہے کہ حضرت محمد مصطفےٰ صلى‌الله‌ عليه‌ وآله‌ وسلم نے آپ کو ممدوح نگاہ سے دیکھا
  • حضرت علی علیہ السلام نے اپنی آغوش میں کھلایا ۔
  • حضرت امام حسن علیہ السلام نے آپ کی مواسات قبول کی ۔
  • حضرت امام حسین  عليه‌السلام نے یوم عاشور آپ کو یاد فرمایا ۔
  • حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے آپ کی مدح کی اور آپکے ہدایا قبول کئے۔
  • حضرت امام باقر  عليه‌السلام نے آپ کے کارنامے کو سراہا ۔
  • حضرت امام جعفر صادق  عليه‌السلام نے آپ کو دعائیں دیں ۔
جناب مختار کی ایمان افروز اور ولولہ انگیز داستان حیات کے لیے یہ کتاب ڈاؤنلوڈ فرمائیں اور مطالعہ کریں۔