بُشْرَی الکَئِیْبْ بِلِقَاءِ الحَبِیْبْ(موت کیا ہے)

بُشْرَی الکَئِیْبْ بِلِقَاءِ الحَبِیْبْ(موت کیا ہے)

بُشْرَی الکَئِیْبْ بِلِقَاءِ الحَبِیْبْ(موت کیا ہے)

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

بُشْرَی الکَئِیْبْ بِلِقَاءِ الحَبِیْبْ(موت کیا ہے)

زیر نظر کتاب "موت کیا ہے؟" مؤمن کو موت سے بے خوف کرنے والی اور طرح طرح کی بشارتیں سنانے والی کتاب ہے، جسے پڑھ کر ایک طرف تو دلوں کی مرجھائی ہوئی کلیاں کھل اٹھتی ہیں تو دوسری طرف عملِ نیک کا جذبہ بھی بیدار ہو جا تا ہے، اور موت کا خوف دور ہوکر موت کو گلے لگانے کا شوق پیدا ہو جا تا ہے۔

اس کتاب کو بار بار پڑھنا چاہیے اور جو نہ پڑھ سکیں ان کو سنانا چا ہیے۔ یہ علامہ جلال الدین سیوطی متوفی ۹۱۱ھ۔ کی کتاب "بُشْرَی الکَئِیْبْ بِلِقَاءِ الحَبِیْبْ" کا سلیس ترجمہ ہے۔

یہ کتاب فکر آخرت کی لَو تیز کر نے کی ایک کڑی ہے، اور دنیا بَرتنے کا سبق دیتی ہے۔ نیز اس دنیا سے چل چلاؤ کے وقت مومن کن کن نعمتوں اور انعامات سے بہرہ ور کیا جا تا ہے ان پر روشنی بھی ڈالتی ہے۔ مرنا چوں کہ ہر ایک کو ہے اس لیے یہ کتاب ہرکسی کے مطالعہ سے گزرنا چاہیے اور اپنی زندگی و موت کی کُنہ و حقیقت سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کائنات کی بقیہ چیزوں میں اختلاف کے شُوشے تو نکال لیے جاتے ہیں مگر جَگ جَگ روشن ہے کہ بس موت ہی ایک ایسی حقیقت ہے جس کی بابت کیا مولوی ، کیا حکیم، کیا فلسفی ، کیا منطقی کسی کو بھی کوئی اختلاف نہیں رہا ہے۔

اس کتاب میں کیا کچھ  پنہاں ہے وہ تو اس کے مطالعہ کے دوران آپ پر خود منکشف ہو جائے گا۔