بیسویں صدی کی اسلامی تحریکیں

بیسویں صدی کی اسلامی تحریکیں

بیسویں صدی کی اسلامی تحریکیں

Publication year :

2014

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

بیسویں صدی کی اسلامی تحریکیں

صدر اسلام کے بعد ہر دور میں مسلمان معاشروں کے اندر ایسی تحریکیں جنم لیتی رہیں جن کا مقصد معاشرے میں موجود بگاڑ اور خرابیوں کی اصلاح تھا۔ ان اصلاحی تحریکوں کے اثرات تا دیر ان معاشروں پر باقی رہے لیکن جس طرح انسان کو راہ ہدایت پر قائم رہنے اور اللہ سے اپنا رابطہ جوڑے رکھنے کے لئے ہمیشہ ایک ناصح، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح انسانی معاشروں کو بھی اللہ کے راستے پر گامزن رکھنے کے لئے مصلحین کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کسی معاشرے میں پنپنے والی برائیوں کے نتیجے میں معاشرے کے نظام کو طاغوتی دیمک چاٹنے لگتی ہے تو ایسے میں ایک اصلاحی اور تعمیری تحریک کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عام طور پر کسی معاشرے میں اصلاح کے نعروں کے ساتھ اٹھنے والی تحریک کا مکمل طور پر اصلاحی اور اسلامی ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ ایک اسلامی تحریک کے خدوخال اور شرائط کیا ہیں، اس کے اہداف، راستے، رہنما اصول کون سے ہیں اور ایسی اصلاحی تحریک کو چلانے کے لیے کس طرح کی شرائط درکار ہیں... یہ سب قابل بحث عناوین ہیں۔ زیر نظر کتاب مفکر اسلام استاد شہید مرتضیٰ مطہری کی اسی موضوع پر ایک قیمتی تحریر ہے جس میں انہوں نے ضروری عناوین پر بقدر ضرورت گفتگو فرمائی ہے اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔