تفسیر القرآن ج۱

تفسیر القرآن ج۱

تفسیر القرآن ج۱

Publication year :

1992

Publish location :

کراچی پاکستان

Publish number :

2

Number of volumes :

5

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

تفسیر القرآن ج۱

قرآن مجید،خداوند عالم کاوہ عظیم و مقدس کلام ہے جسے اس نے اپنے سب سے بڑے اور آخری نبی سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفےٰ (ص) کے قلب مبارک پرجبرئیل امین کے ذریعے نازل فرمایا۔ قرآن مجید اپنے لفظوں میں معانی کی ایک کائنات سمیٹے ہوئے ہے اورحضرت علی (ع) کے ارشادگرامی کے مطابق اس کے ہرظاہرکے سترباطن ہیں،اس مقدس کلام کاہرحرف سرچشمۂ ہدایت ہے ،اس کے الفاظ سے معانی کے کشف کرنے کاعمل کہ جسے تفسیرکہاجاتاہے،نزول قرآن ہی کے زمانے سے شروع ہوچکاتھااورحضرت پیغمبر اسلام نے آیات کے معانی پرپڑے ہوئے حجابوں کوالٹ کراپنی امت کوحقائق کی تصویر دکھانے کا عمل خود انجام دیاکہ جس سے اصول تفسیرسے آگاہی ہوگئی،انہیں اصولوں کی بنیادپرآئمہ اہل بیت (ع) نے سلسلۂ تفسیرجاری رکھااورآیات کے معانی کی وضاحت فرمائی،حضرت رسول خدانے یہ کام بوسیلۂ وحی انجام دیااورکشف کے بجائے بیان و و ضاحت کے ذریعے معانی ومفاہیم اورحقائق کوآشکارفرمایا،اسی طرح آئمہ معصومین علیہم السلام نے علم امامت کے ذریعے قرآنی آیات کی تفسیروتشریح کی،جلیل القدر صحابہ کرام نے تفسیرکی بابت اپنی کاوشیں بروئے کارلائیں،یہ سلسلہ علماء کرام اورامت کے دانشوروں کے ذریعے جاری ہوا ہرعالم و محقق نے اپنے علمی ذوق کے مطابق احادیث مبارکہ و ارشادات نبویہ کی مدد سے مختلف زبانوں منجملہ اردو زبان میں تفسیر کا عمل انجام دیا،انہیں تفاسیر میں اثناء میں سے حضرت ادیب  اعظم الحااج مولانا سید ظفر حسن صاحب قبلہ امروہوی کی کتاب تفسیرالقرآن اپنا خاص مقام رکهتی کی ہے -