تفسیر ابو حمزہ الثمالی
تفسیر ابو حمزہ الثمالی
Author :
Scholar :
Interpreter :
Publisher :
Publish number :
1
Publication year :
2019
Publish location :
لاہور پاکستان
(1 پسندیدگی)
(1 پسندیدگی)
تفسیر ابو حمزہ الثمالی
ابو حمزہ ثابت بن دینار ثمالی، ابو حمزہ ثمالی کے نام سے مشہور دوسری صدی ہجری کے شیعہ راوی، محدث، مفسر اور امام سجاد (ع)، امام باقر (ع) و امام صادق (ع) کے اصحاب میں سے ہیں۔ ابو حمزہ ثمالی نے امام سجاد (ع) سے ایک دعا نقل کی ہے جو ماہ مبارک رمضان میں سحر کے وقت پڑھی جاتی ہے اور دعای ابو حمزہ ثمالی کے نام سے معروف ہے۔
نجاشی نے ابو حمزہ ثمالی کے آثار و تالیفات کے سلسلہ میں تفسیر القرآن، کتاب النوادر، رسالۃ الحقوق علی بن الحیسن (ع) کی طرف اشارہ کیا ہے۔
تفسیر
شیعوں کے درمیان تفسیر ابو حمزہ کا متداول متن اور اس کے طرق ابو بکر محمد بن عمر جعابی کی روایت کے ذریعہ نقل ہوا ہے جو انہوں نے ابو سہل عمرو بن حمدان سے محرم 307 ھ میں اور سلیمان بن اسحاق مہلبی سے نقل کیا ہے اور سلیمان بن اسحاق نے 267 ھ میں بصرہ میں اسے اپنے عمودی طرق سے ابو عمرو عبد ربہ مہلبی کے واسطہ سے ابو حمزہ ثمالی سے نقل کیا ہے۔ عبد اللہ بن حمزہ مںصور باللہ (متوفی 614 ھ)[23] نے ابو حمزہ ثمالی کی تفسیر کے اس طرق کے نقل کے ضمن میں اس روایت اور اس تحریر، جو اہل سنت کے یہاں رائج ہے، کے متن کے تفاوت کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس تحریر کی چند نقل کو پیش کیا ہے جو جعابی کی روایت کے مطابق ذکر ہوئی ہے۔ ظاہرا احمد بن محمد ثعلبی (متوفی 427 ھ) نے اپنی تفسیر الکشف والبیان کی تالیف میں تفسیر ابو حمزہ سے استفادہ کیا ہے اور اسی تحریر سے فائدہ اٹھایا ہے۔ ابو حمزہ کی تفسیر کا متن چھٹی صدی ہجری تک باقی تھا۔ شیخ طبرسی نے اپنی تفسیر مجمع البیان، ابن شہر آشوب (متوفی 588 ھ) نے اپنی کتاب مناقب آل ابی طالب میں اس تفسیر سے روایات نقل کی ہیں۔ عبد الرزاق محمد حسین حرز الدین نے ابو حمزہ سے منقول روایات کو جو تفسیری نوعیت کی تھیں یا منابع میں ان کے نقل کے سلسلہ میں تفسیر ابو حمزہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، ایک کتاب جس کا نام تفسیر القرآن الکریم لابی حمزۃ بن ثابت بن دینار الثمالی ہے، جمع کیا ہے۔
تفسیر کی خصوصیات
ابو حمزہ کی تفسیر میں دوسری ماثور تفاسیر کے بر خلاف مرسل احادیث کم دیکھنے میں آتی ہیں۔ ابو حمزہ اسباب نزول پر توجہ دیتے ہیں اور اس توجہ کے ساتھ اہل بیت (ع) کے فضائل کے ضمن میں تفسیر قرآن بہ قرآن کی روش سے استفادہ کرتے ہیں اور آیات کے معانی و مفاہیم کے سلسلہ میں اجتہاد، قرائت، لغت، نحو اور مختلف اقوال نقل کرنے میں خاص اہتمام کرتے ہیں۔