خطبات، فرمودات و مکتوباتِ حسین ابنِ علی علیہ السلام مدینہ تا کربلا

خطبات، فرمودات و مکتوباتِ حسین ابنِ علی علیہ السلام مدینہ تا کربلا

خطبات، فرمودات و مکتوباتِ حسین ابنِ علی علیہ السلام مدینہ تا کربلا

Publish number :

4

Publication year :

2010

Publish location :

کراچی پاکستان

(8 پسندیدگی)

QRCode

(8 پسندیدگی)

خطبات، فرمودات و مکتوباتِ حسین ابنِ علی علیہ السلام مدینہ تا کربلا

زیر نظر کتاب سید الشہداء حسین ابن علی علیہما السلام  کے ان خطبات فرمودات اورمکتوبات کے متن، ان کے ترجمے اور تشریح پر مشتمل ہے جو اپنی انقلابی تحریک کے دوران مدینہ سے مکہ، مکہ سے کربلا اور وہاں اپنی شہادت تک کے درمیانی عرصے میں آپ کی زبان مبارک سے صادر ہوئے یا جنہیں آپ نے مختلف افراد اور گروہوں کے نام تحریر فرمایا۔

یہ کتاب حوزۂ علمیہ قم سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجت الاسلام محمد صادق نجمی کی قلی کاوش ہے۔ فاضل مؤلف نے اس کتاب میں سن ساٹھ ہجری کے ماہِ رجب  سے اکسٹھ ہجری کے ماہ محرم کی دس تاریخ کو وقتِ عصر تک امام حسینؑ کے ارشاد فرمائے ہوئے خطبات اور مختصر کلمات نیز تحریر کردہ مکتوبات اور وصایا کو ترتیب کے ساتھ کچھ اس انداز سے جمع کیا ہے اور ان کی ایسی محققانہ تشریح  کی ہے اور ان سے مربوط تاریخی واقعات اور شخصیات کے احوال کو کچھ اس طرح ضبط تحریر میں لائے ہیں کہ یہ کتاب واقعۂ کربلا کی ایک تفصیلی روئیداد ہونے کے ساتھ ساتھ حسین ابن علیؑ کی تحریک کے مقاصد ومحرکات پر بھی روشنی ڈالتی ہے، اس دور کے معاشرے اور دینی شخصیات کے انداز فکر کو بھی سامنے لاتی ہے، ساتھ ہی روز عاشور انصار واصحاب حسینؑ، جوانان بنی ہاشم اور خود امام حسینؑ کی جنگ و جہاد، رجز خوانی اور شہادت کے احوال کے بیان کی وجہ سے ایک مستند مقتل بھی بن گئی ہے۔

فارسی زبان میں یہ کتاب "جامعہ مدرسین حوزه علمیہ قم" سے وابستہ اشاعتی ادارے "دفتر انتشارات اسلامی" نے "سخنان حسین ابن علیؑ از مدینہ تا کربلا" کے نام سے شائع کی، جسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور اب تک اسکے متعد دایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔

اپنی ندرت، انداز اور اعتبار کے حوالے سے علمائے کرام کے حلقوں میں مقبول اس کتاب کا اردو ترجمہ جناب حجت الاسلام سیدعلی مرتضی زیدی نے کیا ہے۔

امید ہے یہ کتاب اردو داں قارئین سے بھی قبولیت کی سند پائے گی، ہم اپنے معزز قارئین کی آراء، مشوروں اور تجاویز کے ہمیشہ منتظر رہتے ہیں۔