سعد بن ابی وقّاص کا حقیقی چہرہ تاریخ کے آئینہ میں

سعد بن ابی وقّاص کا حقیقی چہرہ تاریخ کے آئینہ میں

سعد بن ابی وقّاص کا حقیقی چہرہ تاریخ کے آئینہ میں

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

سعد بن ابی وقّاص کا حقیقی چہرہ تاریخ کے آئینہ میں

سعد بن مالک بن وہیب (متوفی 54 تا58 ھ) سَعد بن ابی‌ وَقّاص کے نام سے مشہور، پیغمبر اکرمؐ کے صحابی اور ایران کے ساتھ جنگ میں اسلامی فوج کے کمانڈروں میں سے تھے۔ انہوں نے جنگ بدر اور جنگ احد میں شرکت کی۔ دوسرے خلیفہ کی طرف سے کوفہ کے حاکم رہے مگر لوگوں کے اعتراضات کی وجہ سے معزول ہوئے۔ دوسرے خلیفہ کی طرف سے جنگ قادسیہ میں فوج کے سپہ سالار تھے۔ بعض اہل سنت ایک روایت کے مطابق انہیں عشرہ مبشرہ میں سے سمجھتے ہیں۔ دوسرے خلیفہ کے ساتھ ان کے روابط اچھے تھے اور تیسرا خلیفہ معین کرنے والی چھ رکنی شوریٰ میں بھی تھے۔ امام علیؑ کی خلافت کے دور کے آغاز میں بیعت نہیں کی اور بیعت کرنے کے بعد بھی جنگوں میں شریک نہیں ہوئے۔ ان کا بیٹا عمر سعد واقعہ کربلا میں ابن زیاد کی فوج کا سربراہ تھا۔ سعد نے 54 سے 58 ہجری کے درمیان وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔

زیر نظر کتاب حجۃ الاسلام شیخ محمد محسن طبسی کی محققانہ تالیف کا اردو ترجمہ ہے جسے حجۃ الاسلام سید غافر حسن رضوی نے بہترین پیرائے میں اردو کے قالب میں ڈھالا ہے، اس کتاب میں سَعد بن ابی‌ وَقّاص کی شخصیت کو تحقیق و تنقید کے سانچے میں اتارا گیا ہے، اس عنوان کے تحت بہت کم کتابیں ہیں لہٰذا اس کتاب کے مطالعے کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔