عیون المعجزات

عیون المعجزات

عیون المعجزات

Interpreter :

محمد شریف

Publication year :

2001

Publish location :

لکھنؤ ہندوستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

عیون المعجزات

عیون المعجزات پانچویں صدی ہجری کے ایک غیر مشہور محدّث حسین ابن عبد الوہاب کی کتاب ہے جنہوں نے اپنی اس کتاب میں ائمہ کرام کے معجزات و کرامات  کے بارے میں بات کی۔

عیون المعجزات نے ہر امام کی ترتیب سے ائمہ کرام کے معجزات کی روایتیں بیان کیں ہیں، لیکن اس کے لئے کوئی خاص تقسیم طے نہیں کی ہے۔

اس کتاب کے قدیمی ہونے کے باوجود، بارہویں صدی تک یہ کتاب معروف نہیں تھی، بحار الانوار اور اثبات الهداة جیسی کتابوں میں سب سے پہلے اس کو بطور منبع و ماخذ استعمال میں لایا گیا ہے۔

معجزات اور کرامات بیان کرنے میں کتاب مستند ذارئع کے ساتھ ہی غیر معتبر ذرائع کا استعمال بھی کرتی ہے اور بعض اوقات مبالغہ آمیز مواد بھی اس میں نظر سے گزرتے ہیں۔

کتاب لکھنے سے مصنف کا مقصد  آئمہ کی امامت اور حضرت زہرا (س) کی عظمت کو ثابت کرنا ہے۔

مصنف نے سلسۂ سند میں راویوں کا ذکر تو کیا ہے لیکن تمام روایات میں ایسا نہیں ہے اور سلسلۂ سند کا فقدان نظر آتا ہے۔

اس کتاب میں مذکور روایات کافی ، بصائر الدرجات، الهداية الكبرى اور شیعوں کی دیگر کتابوں میں موجود ہیں حالانکہ کچھ روایتیں ایسی بھی ہیں جن کا ذکر اس کتاب سے پہلے کسی اور کتاب میں نہیں ملتا۔

اس کتاب کو مولف کے غٖیر مشہور ہونے یا معلوم نہ ہونے کی بنا پر سید مرتضیٰ کی جانب بھی منسوب کردیا جاتا ہے۔