مادیت و کمیونزم؟

مادیت و کمیونزم؟

مادیت و کمیونزم؟

Publication year :

1978

Publish location :

کراچی ۔ پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

مادیت و کمیونزم؟

کمیونزم ایک انتہا پسندانہ اور منتقمانہ نظام کا نام ہے جو سرمایہ دارانہ و جاگیردارانہ نظام کے مظالم کے ردعمل کے طور پر ظاہر ہوا ہے۔ محنت کشوں اور چھوٹے طبقوں کی مظلومیت اور بے بسی کو ابھارتے ہوئے اس نظام نے منتقمانہ جذبات اور افکار کو منظم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور یہ کھیل اسلامی ممالک میں بھی کھیلا جا رہا ہے۔ مسلم ممالک میں سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام اپنی تمام تر خرابیوں اور مظالم کے ساتھ آج بھی نافذ ہے اور اس ظالمانہ نظام نے انسانی معاشرت کو طبقات میں تقسیم کر کے انسان پر انسان کی خدائی اور بالادستی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام اور کمیونزم کی اس کشمکش میں انصاف اور فطرت کا راستہ صرف اور صرف اسلام ہے جو اعتدال اور توازن کے ساتھ انسانی معاشرہ کے تمام طبقات کو ان کے حقوق و مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی نظام کے حقیقی فوائد و برکات سے محنت کشوں کو متعارف کرا کے انہیں کمیونزم کے دام ہمرنگ زمین سے نجات دلائی جائے۔ یہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں سب سسے زیادہ ذمہ داری علماء کرام پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلام کو ایک اجتماعی نظام کی حیثیت سے پیش کر کے غیر اسلامی نظاموں کی فریب کاریوں کو بے نقاب کریں۔

یہ کتاب ایک چشم کشا کتاب ہے جسے اس موضوع سے آگاہی اور اسلام کی بتائی تدبیر سے آشنا ہونے کے لیے پڑھنا ضروری ہے۔