مقتل مُقَرَّم-مقتل الحسین کا ترجمہ

مقتل مُقَرَّم-مقتل الحسین کا ترجمہ

مقتل مُقَرَّم-مقتل الحسین کا ترجمہ

Publication year :

2014

Publish location :

لاہور پاکستان

(1 پسندیدگی)

QRCode

(1 پسندیدگی)

مقتل مُقَرَّم-مقتل الحسین کا ترجمہ

کتاب مَقتَلُ الحُسَین جو مقتل مُقَرَّم کے نام سے مشہور ہے جسے شیعہ عالم دین عبدالرزاق موسوی مقرم نے امام حسینؑ کی زندگی، آپؑ کے قیام، شہادت اور شہادت کے بعد کے حالات نیز واقعہ عاشورا کے نتائج کے بارے میں لکھا ہے۔

سید عبدالرّزاق بن محمد موسوی مُقَرَّم جو مقرم کے نام سے مشہور ہے۔ آپ 1316ھ کو نجف میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شمار 14ویں صدی ہجری کے شیعہ علما میں ہوتا ہے۔ آپ کی شہرت اہل بیتؑ کی حالات زندگی پر کتابیں لکھنے کی وجہ سے ہے۔

مقرم نے معتبر مصادر سے مطالب نقل کرنے، واضح اور دلیل کے تحت بیان کرنے، معتبر اسناد سے منطبق کرنے اور کتاب کو تفکر کے مبنا کے تحت حقائق کو سلیس عبارت میں لکھنے کی کوشش کی ہے۔آپ مختلف جعلی اور بے بنیاد باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دلیل کے ساتھ انہیں رد کرتا ہے۔ اس کتاب کے حوالہ جات میں راویوں کی زبان پر رائج الفاظ کے بارے میں بعض فقہی، لغوی، ادبی اور تحقیقاتی مطالب ذکر ہوئے ہیں اور جو مطالب مؤلف نے اپنی ان تحقیقات میں بیان کیا ہے ان سے قارئین مستفید ہوتے ہیں۔ روایت کربلا میں بعض ایسے مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں جن کے نام بعض اوقات ایک دوسرے سے اشتباہ ہوجاتے ہیں اور اس کتاب کے مؤلف کی روش کے تحت اس کتاب میں وہ ساری مشکلات حل ہوتی ہیں۔

کلی طور پر اس کتاب کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:حصہ اول:امام حسین کی تحریک پر ایک مقدمہ۔حصہ دوم: داستان کربلا۔حصہ سوم: خروج از مدینہ۔حصہ چہارم: عراق کی جانب حرکت۔حصہ پنجم: روز عاشورا۔حصہ ششم: شہادت اہل بیت۔حصہ ہفتم: عاشورا کے بعد کے واقعات۔

کتاب کا اصلی حصہ جو مقتل پر مشتمل ہے اسے مؤلف نے مختلف کتابوں اور مقاتل جیسے خوارزمی، مثیر الاحزان، نفس المہموم، تذکرة الخواص، تاریخ طبری، ارشاد المفید، لہوف اور امالی صدوق سے لیا ہے اور بعض دفعہ ضعیف مطالب کو اسرار الشہادۃ جیسی کتابوں سے نقل کیا ہے۔ جبکہ معاصر شعرا کے بعض اشعار اور مرثیے بھی کتاب کے ساتھ ضمیمہ کیا ہے۔