نوجوانوں کے لئے اصول عقائدکے پچاس سبق

نوجوانوں کے لئے اصول عقائدکے پچاس سبق

نوجوانوں کے لئے اصول عقائدکے پچاس سبق

Publish number :

2

Publication year :

2020

Publish location :

لاہور ۔ پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

نوجوانوں کے لئے اصول عقائدکے پچاس سبق

اسلام کے مبلغ و موسس سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غار حراء سے مشعل حق لے کر آئے اور علم و آگہی کی پیاسی اس دنیا کو چشمہ حق و حقیقت سے سیراب کردیا، آپ کی تمام الہی پیغامات ایک ایک عقیدہ اور ایک ایک عمل فطرت انسانی سے ہم آہنگ ارتقائے بشریت کی ضرورت تھا، اس لئے ۲۳ برس کے مختصر عر صے میں ہی اسلام کی عالمتاب شعاعیں ہر طرف پھیل گئیں اور اس وقت دنیا پر حکمران ایران و روم کی قدیم تہذیبیں اسلامی قدروں کے سامنے ماندپڑگئیں ، وہ تہذیبی اصنام جو صرف دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں اگر حرکت و عمل سے عاری ہوں اور انسانیت کو سمت دینے کا حوصلہ، ولولہ اور شعور نہ رکھتے تو مذہب عقل و آگہی ہے روبرو ہونے کی توانائی کھودیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک چوتھائی صدی سے بھی کم مدت میں اسلام نے تمام ادیان و مذاہب اور تہذیب و روایات پر غلبہ حاصل کرلیا۔

اگر چہ رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی یہ گرانبہا میراث کہ جس کی اہل بیت علیہم السلام او ر ان کے پیرووں نے خود کو طوفانی خطرات سے گزار کر حفاظت و پاسبانی کی ہے، وقت کے ہاتھوں خود فرزندان اسلام کے بے توجہی اورناقدری کے سبب ایک طویل عرصے کے لئے تنگنائیوں کاشکار ہوکراپنی عمومی افادیت کو عام کرنے سے محروم کردئی گئی تھی، پھر بھی حکومت و سیاست کے عتاب کی پروا کئے بغیر مکتب اہل بیت علیہم السلام نے اپنا چشمہ فیض جاری رکھا اورچودہ سو سال کے عرصے میں بہت سے ایسے جلیل القدر علماء و دانشور دنیائے اسلام کو تقدیم کئے جنھوں نے بیرونی افکارو نظریات سے متاثر اسلام و قرآن مخالف فکری و نظری موجوں کی زد پر اپنی حق آگیں تحریروں اور تقریروں سے مکتب اسلام کی پشتپناہی کی ہے اور ہر دور اور ہر زمانے میں ہر قسم کے شکوک و شبہات کا ازالہ کیاہے، خاص طور پر عصر حاضر میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ساری دنیا کی نگاہیں ایک بار پھر اسلام و قرآن او رمکتب اہل بیت علیہ السلام کی طرف اٹھی او رگڑی ہوئی ہیں، دشمنان اسلام اس فکر و معنوی قوت و اقتدار کو توڑنے کے لئے اوردوستداران اسلام سے اس مذہبی اور ثقافتی موج کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑنے اور کامیاب و کامران زندگی حاصل کرنے کے لئے بے چین و بے تاب ہیں، یہ زمانہ عملی اور فکری مقابلے کا زمانہ ہے اورجو مکتب بھی تبلیغ او رنشر و اشاعت کے بہتر طریقوں سے فائدہ اٹھا کر انسانی عقل و شعور کو جذب کرنے والے افکار و نظریات دنیاتک پہنچائے گا، وہ اس میدان میں آگے نکل جائے گا۔

«آیت الله العظمی مکارم شیرازی» کی تحریر کردہ کتاب :نوجوانوں کے لئے اصول عقائ کے پچاس سبق" کا اردو میں ترجمہ مجمع جهانی اهل بیت(ع) نے شائع کیا ہے اور پھر اسے مصباح القرآن ٹرسٹ لاہور پاکستان نے بھی شائع کیا ہے۔ اس کتاب کا ترجمہ «سید قلبی حسین رضوی» نے کیا ہے۔

اسلامی عقائد کے موضوعات پر مشتمل یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے:

پہلا باب: معرفت خدا کے دس سبق؛ دوسرا باب: عدل الہٰی کے دس سبق؛ تیسرا باب: نبوت کےدس سبق؛ چوتھا باب:امامت کے دس سبق؛ پانچواں باب: معادکے بارے میں دس سبق۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس کتاب کے تعارف میں کہا ہے: ہمارے انقلاب کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ اسلامی ہے اور مکتب اسلام کی سب سے اہم خصوصیت الہی معیارات پر مبنی انسانیت ہے۔ ہمارا مقصد ہر ایک کو ایک درست، مدلل، اور ساتھ ہی ساتھ خالص اسلامی عقائد کا دلچسپ اور شیریں مجموعہ فراہم کرنا ہے، خاص طور پر نوجوان نسل، تاکہ وہ اسلامی انقلاب کے ان خاص حالات میں اپنے آپ کو استوار کر سکیں اور مضبوط ایمان کے حامل ہوں۔