ولایت غدیر

ولایت غدیر

ولایت غدیر

Publication year :

2003

Publish location :

لکھنؤ ہندوستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

ولایت غدیر

اعلانِ غدیر کے وقت سے لیکر آج تک اسلامی سماج اس واقعہ کو مقدس نگاہ سے دیکھتا آیا ہے اس واقعہ میں حکم خدا سے ولایت الہی وصئ اکبر امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام اور آپ کی پاک ذریت کے حوالہ کی گئی جو امت اسلامی کے لئے ہادی ، اور گمراہی سے نجات دینے والی ہے۔ اس مناسبت سے غدیر کے پس منظر اور اس سے پیدا ہونے والی بیداری میں لوگوں کی بالعموم شرکت کی غرض سے اس کتاب کو نشر کرنے کے لئے کمر ہمت کسی گئی ہے۔

یہ کتاب فقیہ اہل بیت حضرت آیت الله العظمی سید محمد حسین فضل الله کی ان تقاریر پر مشتمل ہے جسے جناب نے واقعہ غدیر کے محرکات وعوامل، اسکے مختلف گوشوں کو اجاگر کرنے، اور پیغمبرؐ کے بعد سے اب تک اسلامی سماج جن مشکلات سے دو چار رہا ہے اس پر روشنی ڈالنے کی غرض سے بیان فرمایا ہے۔ آپ کے بیان کی اہمیت اس وجہ سے اور بڑھ جاتی ہے کہ آپ عمیق اسلامی بصیرت کے مالک ہیں اور وسیع افکار و دانش کی بنا پر سماجیات کے متعلق خاص نظریہ رکھتے ہیں اس کے علاوہ آپ نے سالہا سال اس پرچم اہل بیتؑ کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے کہ جو جادہ رسالت اور اسلامی سماج کے اندر ان کے بنیادی کردار کو نمایاں کرتا ہے۔

اس کتاب میں غدیر اور صاحب غدیر کے متعلق سید محمد حسین فضل الله نے اپنی منفر د فکر کے تحت جو تجزیہ اور تحلیل کیا ہے اور شبہات کا جس پیارے انداز میں ازالہ کیا ہے وہ کس درجہ اسلامی سماج کے ہر طرح کے اختلاف سے پاک اور امت واحد بن کر رہنے کی آپ کی خواہش کی غماضی کرتا ہے۔

آخر میں پروردگار عالم سے دعا گو ہیں کہ ہمیں ملت اسلامی کی فلاح و بہبود کی راہ میں سعی و کوشش اور غدیر کے مقدس پیغام کے پہنچانے میں اسی طرح کامیاب کرے جیسے اپنے پاک اور صالح بندوں کو کامیابی عطا کرتا ہے۔