پند تاریخ ج۲

پند تاریخ ج۲

پند تاریخ ج۲

Publish number :

3

Publication year :

2002

Publish location :

کراچی پاکستان

Number of volumes :

5

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

پند تاریخ ج۲

تاریخ، بنی نوع انسان کے لئے قیمتی سرمایہ ہے۔ تاریخ وقائع روزگار کا سچا آئینہ ہے۔ اس آئینہ میں ہمیں لوگوں کے چہرے صحیح صورت میں نظر آتے ہیں۔

انسان کو ہمیشہ آئیڈیل کی ضرورت رہی ہے۔ تاکہ وہ اسے سامنے رکھ کر اپنے عادات و اطوار کو اس طرح سے ڈھال سکے۔ اور آئیڈیل کی تلاش کے لئے انسان کو تاریخ کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

انسان عبرت کا طلب گار ہے اور خوش نصیب ہے وہ شخص جو کہ دوسروں کے انجام سے عبرت حاصل کرے اور خود نشانۂ مشق نہ بنے۔ تاریخ کے بغیر ہم عبرت حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ پچلھے لوگوں کی داستانوں میں ہمارے لئے عبرت موجود ہے۔ اسی لئے حکیم مطلق نے قرآن مجید میں امم سابقہ کے حالات بیان فرماۓ تاکہ لوگ ان واقعات سے عبرت حاصل کریں میں اور اپنے افکار و کردار کو درست کریں۔

کردار سازی کے لئے اردو زبان میں ایک ایسی کتاب کی ضرورت تھی جس میں تاریخی واقعات بشرت موجود ہوں اور اخلاقیات کے مسائل کو تاریخی واقعات کے ذریعہ سے بیان کیا جاۓ، تاکہ قاری کے ذہن پر بوجھ محسوس نہ ہو اس سلسلہ میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ موسیٰ خسروی کی کتاب "پند تاریخ‘‘ اپنی مثال آپ ہے۔ یہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے اور ہر جلد میں دس باب ہیں اور ہر باب میں ضرورت کے تحت اچھے خاصے واقعات ہیں اور باب کا خاتمہ متعلقہ موضوع کی احادیث سے کیا گیا۔ یقینا اس کتاب کے لئے عظیم مصنف لائق مبارک ہیں اور اللہ تعالی نے بھی ان کی خدمت کو قبولیت عامہ کا شرف دیا۔ اور اس کتاب نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے اور چند سالوں میں ہی چودہ ایڈیشن شائع ہوۓ اور ہر ایڈیشن پانچ ہزار سے کم نہیں تھا۔ اردو خواں طبقہ کی لیے اس کتاب کو محمد حسن جعفری نے بڑے ہی خوبصورت طریقے سے اردو زبان میں منتقل کیا ہے۔