چھ رکنی شوریٰ اصول، عوامل اور نتائج

چھ رکنی شوریٰ اصول، عوامل اور نتائج

چھ رکنی شوریٰ اصول، عوامل اور نتائج

Publish number :

1

Publication year :

2021

Publish location :

ہندوستان

Number of volumes :

1

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

چھ رکنی شوریٰ اصول، عوامل اور نتائج

حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید ابوتراب علی نقوی، مظفرپور، بہار نےآیۃ اللہ نجم الدین طبسی کی فارسی کتاب شورای شش نفرہ کا اردو ترجمہ اردوں داں طبقے کی خدمت میں پیش کیا ہے، محقق موصوف نے اس کتاب کا بڑا ہی مناسب نام چھ رکنی شوریٰ رکھا ہے انھوں نے یہ کتاب اردوں داں طبقے کے ہر سن و سال کے افراد کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے بڑے ہی رواں اور سلیس انداز میں تحریر کیا ہے۔

 کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے، فارسی زبان میں لکھی گئی آیۃ اللہ نجم الدین طبسی کی کتاب شورای شش نفرہ کا اردو ترجمہ چھ رکنی شوریٰ آپ حضرات کے پیش نظر ہے،اس کتاب میں تاریخ میں گزرے واقعہ شوریٰ کو کافی تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہوۓ مؤلف نے اس شوریٰ کے انعقاد کے مقاصد اور اسکے تلخ نتائج کو بطور احسن بیان فرمایا ہے اور اس شوریٰ میں شامل افراد پر کافی مفصل طور پر تبصرہ بھی فرمایا ہے، تاکہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے والا ہر شخص آخر میں خود یہ فیصلہ کر سکے کہ شوریٰ میں جو کچھ ہوا کیا یہی ہونا چاہئے تھا؟؟؟ اور اس سے پہلے کیا امت مسلمہ کو خود شوریٰ کی ضرورت تھی؟؟؟

اس کتاب کا مقصد صرف اور صرف حقیقت سے آشنا کرانا اور تاریخ میں گزرے واقعات اور ان کے سنگین نتائج سے روشناس کرانا ہے۔ اس کتاب کا مقصد کسی بھی مذہب اور اس کے مقدسات کو نیچا دکھانا نہیں ہے، لہذا قارئین محترم سے گزارش ہے کہ بغیر کسی مذہبی تعصب کے اور صرف حقیقت سے آشنائی کی غرض سے اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں۔