بھوت کے تعاقب ميں

کالج ميں داخل ہوتے ہي گڑ بڑ ديکھ کر ہم نے اندازہ لگاليا کہ وہاں شجاعت مرزا موجود ہيں- وہ جہاں جاتے کوئي نہ کوئي گل کھلا کر رہتے- کالج جيسي خشک اور بنجر زمين بھي ان سے محفوظ نہ تھي- تبھي ہم کہتے دشت تو دشت ہيں، صحرا بھي نہ چھوڑے تم نے! ہمارا خيال تھا کہ کالج ميں ”‌سال“ بھر ”‌خشک سالي“ رہتي جبکہ مرزا کہتے کہ يہ لڑکوں کا کالج ہے يہاں خشک ”‌سالے“ رہتے ہيں- اسکول کے مقابلے ميں کالج اتني بور جگہ تھي کہ وہاں مکھياں اور مچھر تک نہ آتے تھے- اگر کوئي بھولي بھٹکي مکھي يا مچھر وہاں آبھي گيا ہوگا تو اساتذہ کي خشک اور طويل بحث سن کر جانبر نہ رہ سکا ہو گا- وہاں سبزہ تھا نہ ہريالي، باغ تھا نہ کياري- ريت اور مٹي کا ايک سمندر تھا جس سے دھول کي لہريں اٹھتي رہتي تھيں- بيچوں بيچ ايک کچرا کنڈي تھي جو شجاعت کے مطابق کبھي فوارہ رہي ہوگي- گڑ بڑ کي وجہ معلوم کرنے ہم مجمع کي طرف بڑھے ہي تھے کہ ہميں کچھ فاصلے پر شجاعت مرزا برے برے منہ بناتے دکھائي ديئے- ”‌ کيا ہو گيا بھئي؟“ ہم نے سرسري انداز ميں پوچھنے کي کوشش کي کيونکہ زور دے کر تو مرزا سے کچھ اگلوانا ناممکن تھا- ”‌ يہ سب لوگ سِک روم کے باہر جمع ہو کر احتجاج کر رہے ہيں-“ ہم نے ديکھا کہ مجمع واقعي سِک روم کے باہر ہي کھڑا تھا- ”‌کيوں؟“ ہم نے پوچھا- ”‌ ان کا کہنا ہے کہ جب سِک روم کے باہر ”‌بيمار کمرہ“ لکھا ہے تو باقي سب کمروں کے باہر ”‌صحت مند کمرہ“ لکھا ہونا چاہيے ورنہ وہ ان ميں نہيں پڑھيں گے-“ ہمارا منہ بن گيا- ہميں خاموش ديکھ کر مرزا خود ہي بولے”‌ ايک چپڑاسي کو آج صبح کسي بھوت نے ڈس ليا ہے- وہ اندر بے ہوش پڑا ہے-“ ”‌ ہائيں! تم تو ڈنک مارتے تھے، يہ ڈسنا کب سے شروع کر ديا-“ہم جل کر بولے اور تفصيلات کيلئے سِک روم کي طرف بڑھ گئے- معلوم ہوا کہ آخري منزل پر بنے کونے والے کمرے ميں يہ واقعہ پيش آيا- يہ کمرہ نہيں بارہ ڈي تھا، جسے اسٹور کے طور پر استعمال کيا جاتا تھا- چپڑاسي صاحب جب وہاں سے فاضل کرسي لينے گئے تو ان کے سر پر نامعلوم اطراف سے اوپر تلے سات ڈنڈے پڑے جس سے ان کے چودہ طبق روشن ہو گئے- باہر نکل کر انہوں نے يہ واقعہ جلدي جلدي کچھ لوگوں کو سنايا اور زخموں کي تاب نہ لا کر بے ہوش ہوگئے- ابتدائي طبي امداد شايد اسي وقت دے دي گئي تھي، اب اختتامي طبي امداد دي جا رہي تھي- سيدھا سيدھا وہم اور خوف کا کيس تھا، جس کو ہوا بنا ليا گيا تھا- مجمع ميں گھل مل کر ہم اندر پہنچے تاکہ چپڑاسي کي شکل ديکھ ليں اور بعد ميں اسے سمجھا بجھا سکيں کہ يہ بھوت پريت محض خيالي کرائے دار ہوتے ہيں- جس شخص کي اوپري منزل خالي ديکھتے ہيں، ڈيرہ ڈال ديتے ہيں- ليکن چپڑاسي کو ديکھنے کے بعد ہميں اس کي باتيں سچ لگنے لگيں- اس کے سر پر واقعي دو تين گومڑے موجود تھے- کمپانڈر طلبہ پر اپني قابليت کا رعب جھاڑنے کي کوشش کر رہا تھا ”‌ جب چھوٹے مچھر انسان کو کاٹتے ہيں تو چھوٹے دانے نکلتے ہيں، جب بڑے سے بھوت نے کاٹا ہے تو يہ بڑے بڑے دانے نکل آئے ہيں-“ لڑکوں کے چہروں پر بے يقيني ديکھ کر اس نے فوراً اپنا موضوع تبديل کيا اور بولا- ”‌بارہ ڈي کے کيسز پہلے بھي ميرے پاس آتے رہے ہيں، ليکن وہ اتنے سنجيدہ نہ تھے-“”‌ کيا وہ بہت پرمزاح ہوتے تھے؟“ ايک لڑکے نے صدا لگائي- ”‌وہاں خطرناک قسم کے جن بھوت رہتے ہيں اور بارہ ڈي ان کي پارليمنٹ ہے- يہ جو کرسي اٹھا رہا تھا وہ يقينا چيئرمين کي ہوگي-“ ايسي کرسي کيلئے تو قتل تک ہوجاتے ہيں ، يہ تو پھر زخمي ہي ہوا ہے-“ ہم باہر نکلے اور لگے مرزا کو تلاش کرنے، وہ ہمارے ليے بيساکھي کي مانند تھے ، جس کے بغير ہم خود کو اپاہج خيال کرتے تھے- ليکن يہي بيساکھي مل جانے کے بعد ہم ہزار ميٹر کي ريس ميں بھي اچھے اچھوں کو ہرا سکتے تھے- مرزا کا کوئي سر پير نہ ملا اور ہم اکيلے ہي بارہ ڈي کا جائزہ لينے چل پڑے-وہاں پہنچے تو شجاعت مرزا کو دروازے کے باہر گہري سوچوں ميں غرق پايا- ”‌اسم بالمسمٰي ہونے کي وجہ سے تم سے يہ تو پوچھنا ہي فضول ہے کہ تم اندر کيوں نہيں گئے-“ ہم نے فقرہ کسا- شجاعت کي خاص الخاص بات يہ تھي کہ اگر اسے اٹھا کر گھڑ ميں بھي پھينک دو، تب بھي ناراض نہ ہوتا تھا، جبکہ ہم کسي کي ”‌ہونہہ“ پر ہي منہ بسور ليتے تھے- ”‌يار.... دراصل ميں وہ بھول آيا ہوں-“ انہوں نے اپني کھوپڑي کي طرف اشارہ کيا- ”‌ کيا چيز.... عقل؟؟؟“ ہم حيرت سے بولے- ”‌ نہےں بھئي.... ہيلمٹ .... اس کے بغير اندر گئے تو سر کو چار چاند لگ جائيں گے-“ ”‌ڈرپوک ! ميں تو جا رہا ہوں اندر-“ ہم يہ کہہ کر دروازے کي طرف بڑھے ليکن يہ ديکھ کر ہمارا منہ بن گيا کہ وہاں ايک موٹا تازہ تالا پڑا خونخوار نظروں سے ہميں گھور رہا تھا- *....* انچارج نے تالا کھولنے سے صاف انکار کر ديا تو ہم نے اجازت طلب کرنے کيلئے پرنسپل صاحب کے دفترکا رخ کيا- ”‌تمہارا نام شجاعت ہے نا؟“ انہوں نے مرزا سے پوچھا- ہم شجاعت سے کسي تگڑے سے جواب کي توقع کر رہے تھے- مگر انہوں نے نظريں جھکا ليں اور خوب شرماتے ہوئے بولے- ”‌جج.... جي!“ ہم نے سرگوشي کي- اتنا بھي مت شرما، يہ تمہارے سسر تھوڑا ہي ہيں-“ ”‌ تمہارے اسکول کے کچھ کارنامے ميں سن چکا ہوں-“ پرنسپل صاحب پھر بولے- ”‌باقي سارے ميں سناں؟“ ہم ہاتھ کھڑا کرکے بے ساختہ بولے-”‌ مگر پھر پرنسپل صاحب کو گھورتا ديکھ کر جھينپ گئے اور ہاتھ نيچے کر ليا- ”‌اب سنانے کا نہيں، بلکہ کارنامہ دکھانے کا وقت ہے- بارہ ڈي کے اندر کافي فرنيچر پڑا ہے، کسي طرح اسے نکالنا ہے تاکہ پھر اس کمرے کو ہميشہ کيلئے بند کر ديا جائے-“پرنسپل صاحب نے مسئلہ بتايا- ”‌ کيوں کيوں کيوں؟“ اس مرتبہ شجاعت سے رہا نہ گيا- ”‌ وہاں واقعتا خوفناک بھوت پريت ہيں-“ ايک دو عامل بھي اپنا سر پھڑوا کر ناکام واپس بھاگ چکے ہيں-“ ”‌ اس کا حل تو بہت آسان ہے.... آپ نے کالج کے اندر سگريٹ پينے پر پابندي لگائي ہوئي ہے نا، بارہ ڈي ميں اجازت دے ديجئے....“ شجاعت نے ہاتھ جھاڑے- ”‌اس سے کيا ہوگا؟“ پرنسپل صاحب حيرت سے بولے- ”‌بھوتوں کے اچھے بھي وہاں سے بھاگتے نظر آئيں گے- ميري خالہ کہتي ہيں کہ کسي کمرے ميں پانچ مچھر مار کوائل جلا يا ايک سگريٹ پي لو بات برابر ہے، دونوں سے برابر زہر نکلتا ہے- ميرے خالو اخبار پڑھنے کے دوران ايک سگريٹ ضرور پيا کرتے تھے- ايک مرتبہ انہوں نے دوسرا سلگايا تو چھت سے ايک چھپکلي بے ہوش ہو کر ٹپک پري- وہ بھي روزانہ اوپر بيٹھ کر دھواں سونگھا کرتي تھي، اس دن نشہ بڑھ گيا تو اپنے قدموں پر کھڑي نہ رہ سکي-“ ”‌ کيا بکواس کر رہے ہو ميں نے بارہ ڈي کے متعلق پوچھا تھا؟“ پرنسپل صاحب جھلا کر بولے- ”‌ بس يہ آخري دليل ہے-“ شجاعت مرزا بولے- ”‌ ايک چوہا روزانہ خالو کي ڈبي سے ايک سگريٹ چرا کر بھاگ جاتا تھا- ايک مرتبہ کئي روز تک ايسا نہ ہوا تو خالو نے اس کے بل پر جا کر اس کي خبر لي- معلوم ہوا کہ کثرت تمباکو نوشي سے اس کے پھيپھڑے شديد متاثر ہوئے تھے اور اسے گردن کا کينسر بھي ہو گيا تھا- خالو نے بھي اس کے بعد سے سگريٹ پينے چھوڑ ديئے!“ ”‌بارہ ڈي کالج کے اندر ہي آتا ہے، وہاں کسي کو نشہ کرنے کي اجازت نہيں دي جا سکتي-“ پرنسپل صاحب نے حتمي فيصلہ سنايا- ”‌پھر آپ ہميں اجازت ديں کہ ہم دونوں از خود اس معاملہ سے نمٹيں!“ ہماري خواہش زبان پر آگئي- ”‌ٹھيک ہے، ليکن ميں بھي تمہارے ساتھ چلوں گا....“ پرنسپل صاحب نے حامي بھري- ہم نے دبے لفظوں ميں ان کا جملہ مکمل کيا- ”‌تاکہ تم لوگ اکيلے اکيلے ہي ہيرو نہ بن جا-“ *....* انچارج نے تالا کھولا اور سر پر پاں رکھ کر بھاگا- اس نے پيچھے مڑ کر بھي نہ ديکھا- جاتے جاتے ہميں خوف کا ٹھيک ٹھاک تاثر دے گيا- ”‌چلئے سر-“ ہم ہاتھ آگے کرکے احتراماً بولے- ”‌ نہيں بھئي پہلے تم لوگ.... سنا نہيں کہ عورتيں اور بچے پہلے!“ پرنسپل صاحب ايثار و قرباني کا پيکر بنگئے-شجاعت دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا- پيچھے پيچھے ہم تھے- اندر کا ماحول کافي پراسرار لگ رہا تھا- اندھيرا ماحول، دھول مٹي کي تہيں ، بے ہنگم انداز ميں بکھري کرسياں اور ميزيں ايک عجيب سا تاثر قائم کر رہي تھيں- ”‌ يہ اتنے بہت سے ڈنڈے يہاں کيوں پڑے ہيں؟“ شجاعت نے ماحول کے رعب ميں آنے کے بجائے اس کا جائزہ ليتے ہوئے پوچھا- ”‌ کسي زمانے ميں يہاں کے اساتذہ انہيں بطور ”‌مولا بخش “ استعمال کيا کرتے تھے- مارا تو کم ہي جاتا تھا، صرف ڈرانے کيلئے استعمال ہوتے تھے-“ پرنسپل صاحب نے بتايا- ”‌ اب يہ بارہ ڈي ميں بند ہيں تو پورا کالج اس کمرے سے ڈرتا ہے-“ ہم آنکھيں پھاڑ پھاڑ کر ہر چيز کو بغور ديکھنے کي کوشش کر رہے تھے- ہماري غفلت کا فائدہ اٹھا کر شجاعت نے ايک ڈنڈا بھرپور طريقے سے ہماري کھوپڑي پر رسيد کر ديا- ہماري آنکھوں کے سامنے تارے ناچ گئے- ہم غضب ناک ہو کر پيچھے مڑے تو ديکھا کہ شجاعت کے ہاتھ ميں کوئي ڈنڈا نہيں ہے، وہ خود اپنا سر پکڑے پيچھے کھڑے پرنسپل صاحب کو ديکھ رہا ہے- ”‌نامعقول پرنسپل.... کيا يہ تمہاري شرارت ہے؟“ ہم نے سوچا اور پرنسپل صاحب کو ديکھا- ان کے آس پاس تو کيا، دور دور تک کوئي ڈنڈا نہ تھا اور وہ خود اپنا سر تيز تيز سہلانے ميں مصروف تھے- ہم تينوں ہي کے چہروں پر تشويش ابھر آئي- کچھ دير سوچنے کے بعد شجاعت نے اوپر چھت کي طرف ديکھا- ہم نے بھي نظريں اٹھاديں- کوئي گويا اسي موقع کے انتظار ميں بيٹھا تھا- ہم تينوں کے سر پر ايک ايک ڈنڈا اور بھرپور طاقت سے رسيد کيا گيا- ہمارے تو تن بدن ميں آگ لگ گئي ، جبکہ پرنسپل صاحب بے چارے اس مرتبہ ضبط کا مظاہرہ نہ کرسکے اور ان کي چيخ نکل گئي- ”‌ بچا بچا!“ وہ بچوں کي طرح چلائے اور حواس باختہ ہو کر دروازے کي طرف دوڑ لگا دي- شايد ہوا ہي سے ہوا ہو.... مگر دروازہ بھي اسي وقت بند ہو گيا- کمرے کا اندھيرا مزيد گہرا جبکہ ماحول مزيد ڈرانا ہو گيا- اب تو ہمارے سروں پر تاک تاک کر ڈنڈے برسائے جانے لگے- يوں لگا کہ مارنے والوں کو بڑي فرصت ہے- ہمارے سروں پر گويا ڈرم بجا رہے تھے- ہماري تو ہوا اکھڑ گئي اور ہم ”‌امي! امي....“ کہہ کر رونا شروع ہو گئے- پرنسپل صاحب کا حال بھي مختلف نہ تھا- شجاعت شايد اپنے نام کي لاج رکھنے کي کوشش کر رہا تھا- وہ بولا- ”‌ اپنے سوئٹر کو سر پر کر لو اور يہ ڈنڈے جلدي جلدي اٹھا کر کھڑکي سے نيچے پھينکو-“ اس نے ايک کھڑکي کھولي تو کچھ روشني اور تازہ ہوا اندر آئي- ہماري بھي کچھ جان ميں جان آئي- ہم نے ڈنڈے اٹھا اٹھا کر نيچے پھينکنے شروع کر ديئے- سارے ڈنڈے پھينک چکنے کے بعد دروازے پر زور آزمائي شروع کي تو وہ بھي کھل گيا- پرنسپل صاحب ابھي تک اپنے کوٹ کے اندر سر چھپائے کپکپا رہے تھے- ”‌سر! دروازہ کھل گيا، باہر چليں-“ وہ کوٹ سے منہ نکالے بغير ہي اندازے سے دروازے کي طرف لپکے اور اندھي ميںديوار سے ٹکرا کر چاروں شانے چت گر پڑے- وہ مدہوشي سے بے ہوشي کي طرف پرواز کر چکے تھے- *....* ”‌ پرنسپل صاحب بھوتوں سے معاملات طے کرنے گئے تھے، ليکن يہ مذاکرات ناکام ہو گئے- بھوتوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے کالج کے بجلي کے نظام کو بہتر بنايا جائے کيونکہ جگہ جگہ شاٹ سرکٹ ہونے سے بھوتوں کي قيمتي جانوں کا نقصان ہوتا ہے-“ کمپانڈر کہہ رہا تھا جبکہ پرنسپل صاحب کي مزاج پرسي کو آئي ہوئي طلبہ کي بڑي تعداد سِک روم اور اس کے باہر جمع تھي- پرنسپل صاحب ہوش ميں آکر بولے- ”‌ بارہ ڈي کو فوراً لاک کرا اور اس کي چابي کو آتش دان ميں ڈال کر پگھلا دو.... جا جلدي -“ ”‌ ليکن کيوں.... ہم ايک بھوت سے کيوں ڈريں-“ شجاعت نے جرح کي- ”‌ اس ليے کہ وہ بہت طاقتور ہے- اسے ايک کمرے ہي ميں رہنے کي اجازت دے دو تاکہ وہ باقي سارے کالج ميں دخل اندازي سے باز رہے-“ پرنسپل صاحب خوفزدہ لہجہ ميں بولے- ”‌ اگر ہم نے اس سے ڈر کر ہار مان لي تو وہ ايک کمرے ميں نہيں ہم سب کے ذہنوں پر راج کرے گا، ہم سب کو مل کر آج ہي اس کا بھرکس نکال دينا چاہےے-“ ”‌ کيونکہ دشمن کا کچومر نکال دينا عين عقل مندي ہے-“ ہميں بھي کہيں پڑھا ہوا قول ياد آگيا- ”‌ ليکن يہ ہوگا کيسے؟“ پرنسپل صاحب نے استفسار کيا- ”‌ آپ کے بے ہوش ہونے کے بعد ہم نے بھوتوں کو ان بوريوں ميں جکڑ ديا جن ميںپراني ردّي وغيرہ بھري تھي- مجھے کچھ خاص عمل آتے ہيں جنہيں ميں نے استعمال کيا- اب اگر ان بوروں کو فوراً جلا نہ ديا گيا تو بھوت پھر سے آزاد ہو سکتے ہيں-“ پرنسپل صاحب نے سہمے سہمے انداز ميں سر ہلا ديا- گويا کمانڈ شجاعت کے ہاتھ آگئي- اسے ليڈر بننے کيلئے فقط چيونٹي کي پھونک درکار ہوتي تھيجس کے بعد وہ ہواں ميں اڑنے لگتا - وہ کسي سپہ سالار کي طرح اپني فوج سے خطاب کر رہا تھا- ”‌دوستو! خدا کو يہ کام تمہارے ہي ہاتھوں سے لينا منظور تھا- آج کے بعد بارہ ڈي ميں کسي بھوت کا سايہ بھي پر نہيں مارے گا- تم سب لوگ ہاتھوں ميں درخت کي ٹہنياں وغيرہ تھام لو، پيچھے بہت سے ڈنڈے پڑے ہيں انہيں اٹھا لو اور ميرے ساتھ ساتھ آ-“ جب ہم آگے آگے بارہ ڈي کي طرف جا رہے تھے اور ہمارے پيچھے پرجوش نعرے لگاتا ڈنڈا برداروں کا لشکر تھا تو ہم نے مرزا کے کان ميں سرگوشي کي- ”‌ يہ کيا ڈرامہ کرنے جا رہے ہو؟“ ”‌دنيا ميں کوئي بھوت ايسا نہيں جس کيلئے لاتيں موجود نہ ہوں-“ ”‌ مگر وہ تو يقينا کسي گيس کا اثر تھا، جس سے سر ميں ٹيسيں اٹھتي تھيں، کھڑکي کھلنے کے بعد تو وہ ختم ہو گيا تھا-“ہم نے گويا حقيقت بتانا چاہي- ”‌ گومڑے کہاں سے نکل آتے تھے؟“ شجاعت نے گويا دليل دي - ”‌ وہ تو خوف سے اِدھر اُدھر ٹکرانے کا نتيجہ تھے-“ ہمارے پاس بھي مکمل توضيح تھي- ”‌سچي مچ بھي بھوت ہوتے ہيں.... مان لو-“ ”‌ کہاں ہوتے ہيں؟“ ہم نے پوچھا- ”‌ کشمير ميں.... جنہيں يہ سوچ کر ظلم کرنے کي آزادي دے دي جاتي ہے کہ اگر ان کے کام ميں مداخلت کي گئي تو پورے ملک ميں گھس آئيں گے- اگر ان سے کشمير ميں لڑا گيا تو پورے ملک ميں خانہ جنگي شروع ہوجائے گي- ہمارے حکمراں يہ بھول گئے کہ مومن اگر ثابت قدم رہے تو اپنے سے دس گنا بڑے دشمن پر قابو پا سکتا ہے- نتيجتاً بھارت کا قبضہ صرف کشمير پر ہي نہيں بلکہ ہم سب کے ذہنوں پر بھي ہوتا جا رہا ہے- يہ ہوا ہے، صرف ہوا.... ورنہ ہندوستان ايک ڈنڈے کي مار ہے.... صرف ايک ڈنڈے کي.... کوئي آنکھيں دکھانے والا تو ہو-“ شجاعت کا چہرہ سرخ ہو گيا- آنکھيں شعلہ اگلنے لگيں- خود ہميں اس سے خوف محسوس ہونے لگا، اور ہم اس سے کچھ فاصلے پر ہو گئے- *....* لڑکوں کو ايک مشغلہ ہاتھ آگياتھا- انہوں نے ردّي کے بوروں کي وہ دھنائي کي کہ وہ پھٹ پھٹ کر بکھر گئے- پھر انہيں بحفاظت نذرِ آتش کيا گيا اور قضيہ تمام ہوا-ساري کھڑکياں کھول دي گئي تھيں- صفائي وغيرہ کرا کے وہاں سفيد رنگ پھيرا گيا اور پھر بارہ ڈي کو ليبارٹري بنا ديا گيا، جو کسي بھي کالج کي مصروف ترين جگہ ہوا کرتي ہے- آج وہاں نہ بھوت ہے نہ بھوت زاد- بس کبھي کبھي شيلف ميں رکھي شيشياں کھڑکھتي ہيں، گويا کسي بہت بڑے بھوت کو اس کي بے بسي پر ہنس ہنس کر منہ چڑا رہي ہوں- منبع:tebyan.net